Asifa Kamran Posted March 16, 2013 Share #1 Posted March 16, 2013 ایک برطانوی خیراتی ادارے میک میلن کینسر سپورٹ کے مطابق پروسٹیٹ کینسر کے علاج کے بعد ایک لاکھ ساٹھ ہزار برطانوی مردوں کی جنسی قوت کم یا مکمل طور پر ختم ہوگئی ہے۔ اس کمزوری کی وجہ پروسٹیٹ کینسر کی سرجری، ریڈیوتھراپی یا شعاعوں اور ہارمون تھراپی سے علاج کے منفی اثرات بتائے گئے ہیں۔ اس طرز علاج سے بعض مریضوں کے اعصاب مستقل طور پر خراب ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی جنسی قوت ضائع ہو جاتی ہے جبکہ بعض کیسوں میں جنسی کمزوری عارضی طور پر ہوتی ہے۔ دوسری طرف بعض مریضوں کو پروسٹیٹ کینسر کا علاج کرنے کے بعد پیدا ہونے والے نفسیاتی مسائل کی وجہ سے جنسی روابط قائم کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پروسٹیٹ کینسر کے دو میں سے تین مریضوں کا کہنا ہے کہ وہ جنسی کمزوری کا شکار ہیں۔ خیراتی ادارے کا کہنا ہے کہ 2030 تک برطانیہ میں کینسر کے مریضوں کی تعداد دوگنی ہو جائے گی۔ برطانیہ میں سالانہ چالیس ہزار مرد پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں۔ میک میلن ادارے کا کہنا ہے کہ مردوں کو کینسر کے علاج کے بعد جنسی مشکلات پیش آنے پر علاج کی ضرورت محسوس کرنی چاہیے۔ پروسٹیٹ کینسر کے زندہ بچ جانے والے جیم اینڈریو، جن کی عمر 63 سال ہے، نے کہا کہ جب انہیں اس بیماری کا پتہ چلا تو ان کا پہلا ردِ عمل یہ تھا کہ وہ اس بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے۔ انہوں نے بتایا ’ اس مرض سے مرنے کے مقابلے میں علاج کی وجہ سے جنسی کمزوری کا مسئلہ بہت چھوٹا لگ رہا تھا لیکن جب محھے اندازہ ہوا کہ میں بچ جاؤں گا تو میری جنسی قوت تباہ ہو چکی تھی۔‘ ان کا کہنا تھا کہ’کسی معالج نے میرے ساتھ اس کے بارے میں بات نہیں کی اور کوئی اس کے بارے میں بات نہیں کرتا۔ ‘ میک میلن کے چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر جین ماہر کا کہنا ہے کہ پروسٹیٹ کینسر کے علاج کے بعد جنسی کمزوری پیدا ہونا ایک بڑا مسئلہ ہے جس کے بارے میں کچھ نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ’متاثرہ مردوں کی تعداد سے اس بات کی ضرورت کا اندازہ ہوتا ہے کہ کینسر کے علاج سے پہلے مریض کے ساتھ جنسی کمزوری کے معاملے پر گفتگو ہونی چاہیے۔‘ ان کا ماننا ہے کہ اس طرح بہت سے مردوں کا پروسٹیٹ کینسرکے علاج کے بعد جنسی کمزوری کے معاملے میں مدد کی جا سکے گی۔ Link to comment
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now