Disable Screen Capture Jump to content
Novels Library Plus Launched ×
Advertising Policy 2022-2024 ×
URDU FUN CLUB

دنیا کا خاموش ترین کمرہ،جہاں اتنی خاموشی ª


Recommended Posts

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق روئے زمین پر سب سے خاموش کمرہ امریکی ریاست مِنیسوٹا میں واقع ہے جس میں اتنا گہرا سکوت ہوتا ہے کہ انسان اپنے دل کی دھڑکن، گردوں کا سانس لینا اور پیٹ کے اندر کھانے کے ہضم ہونے کی آوازیں سن سکتا ہے۔اس کمرے کو ’انیکوئک‘ کہا جاتا ہے یعنی ایسا کمرہ جس میں آواز کی بازگشت نہیں ہوتی اور یہ کمرہ 99۔99 فیصد آواز جزب کرلیتا ہے۔اس کمرے کو اس زمین پر واقع سب سے خاموش ترین چیمبر یا کمرہ قرار دیا گیا ہے اور گیننز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا کہنا ہے کہ اس سے خاموش جگہ کوئی اور نہیں ہے۔شور اور ديگر آوازوں کو جزب کرنے کے لیے کمرے کی دیواروں کو تین فٹ موٹے ساؤنڈ پروف فائبر گلاس، سٹیل اور پتھر سے بنایا گیا ہے۔ایک انسان زیرو ڈیسیبل تک دھیمی آواز سن سکتا ہے لیکن اس کمرے میں جو آواز ہوتی ہے اس کی پیمائش مائنس نو اعیشاریہ چار ڈيسبیل ہے۔اس کمرے میں شدید اندھیرا ہوتا ہے اور اس کے اندر جانے والا شخص کوئی بھی آواز نہیں سن پاتا جس کی وجہ سے ان کو گھبراہٹ ہونی شروع ہو جاتی ہے۔ اس لیے کوئی بھی اس کمرے میں پیتالیس منٹ سے زیادہ نہیں ٹھہر پاتا ہے۔ اندار جانے والے لوگوں کو باہر سے ایک مخصوص تکنیک کے ذریعے ہدایات دی جاتی ہیں۔یہ چیمبر محض تفریح کی جگہ نہیں ہے بلکہ مختلف کمپنیاں اپنی مصنوعات کو بازار میں لانے سے پہلے یہاں ان کے ساؤنڈ لیول یعنی آواز کو ٹیسٹ کرتی ہیں۔ مختلف الیکٹرونک کمپنیاں واشنگ مشین، ریفریجیریٹرز کی آواز یہاں چیک کرتی ہیں۔ یہاں تک کہ ہارلے ڈیوڈسن کی موٹر سائیکل کی آواز بھی یہاں ٹیسٹ ہوتی ہے۔اس چیمبر کو دیکھنے کے لیے عوام میں بے حد دلچسپی پائی جاتی ہے اور سال میں کئی بار گروپ ٹور کیے جاتے ہیں۔اس چیمبر میں وقت گزارنے کے لیے لوگوں کو کافی رقم ادا کرنی پڑے گی۔ جو بھی کمپنی اس چیمبر کو کرائے پر لیتی ہے وہ ہر گھنٹے کے تین سو یا چار سو ڈالر ادا کرتی ہے۔ اس کے علاوہ چیمبر کو دیکھنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک ماہر ان کے ساتھ ہوتا ہے جو انہیں بتاتا ہے کہ چیمبر کے اندر کس طرح چلیں اور کس طرح بغیر کسی آواز کے وہاں پیتالیس منٹ رہیں۔


Link to comment

کچھ ممبرز مسلسل  رومن اردو میں کمنٹس کر رہے ہیں جن کو اپروول کی بجائے مسلسل ڈیلیٹ کیا جا رہا ہے ان تمام ممبرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یہ کمنٹس رولز کی خلاف ورزی ہے فورم پر صرف اور صرف اردو میں کیئے گئے کمنٹس ہی اپروول کیئے جائیں گے اپنے کمنٹس کو اردو میں لکھیں اور اس کی الائمنٹ اور فونٹ سائز کو 20 سے 24 کے درمیان رکھیں فونٹ جمیل نوری نستعلیق کو استعمال کریں تاکہ آپ کا کمنٹ با آسانی سب ممبرز پڑھ سکیں اور اسے اپروول بھی مل سکے مسلسل رومن کمنٹس کرنے والے ممبرز کی آئی ڈی کو بین کر دیا جائے گا شکریہ۔

  • 1 month later...

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...

سدفگ.png

OK
URDU FUN CLUB