Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

کیسے بتاوںمیں تمہیں، میرے لیئے تم کون ہو

Featured Replies

 

 

کیسے بتاوْں میں تمہیں، میرے لیئے تم کون ہو

تم دھڑکنوں کا گیت ہو، جیون کا تم سنگیت ہو

تم زندگی، تم بندگی،

تم روشنی، تم تازگی، تم ہر خوشی،

تم پیار ہو، تم پریت ہو، من میت ہو

آنکھوں میں تم، سانسوں میں تم

آہوں میں تم، نیندوں میں تم

خوابوں میں تم، تم ہو میری ہر بات میں

تم ہو میرے دن رات میں

تم صبح میں، تم شام میں

تم سوچ میں، تم کام میں

میرے لیئے پانا بھی تم، میرے لیئے کھونا بھی تم

میرے لیئے ہنسنا بھی تم، میرے لیئے رونا بھی تم

اور جاگنا سونا بھی تم،

جاوْں کہیں، دیکھوں کہیں

تم ہو وہاں تم ہو وہیں

کیسے بتاوْں میں تمہیں، تم بن تو میں کچھ بھی نہیں

کیسے بتاوْں میں تمھیں میرے لیے تم کون ہو

یہ جو تمہارا روپ ہے، یہ زندگی کی دھوپ ہے

چندن سے ترشا ہے بدن، بہتی ھے جس میں اک اگن

یہ شوخیاں ،یہ مستیاں، تم کو ہواوْں سے ملیں

زلفیں گھٹاوْں سے ملیں، ہونٹوں میں کلیاں کھل گئیں

آنکھوں کو جھیلیں مل گئیں

چہرے میں سمٹی چاندنی، آواز میں ہے راگنی

شیشے کے جیسا انگ ہے، پھولوں کے جیسا رنگ ہے

ندیوں کی جیسی چال ہے، کیا حسن ہے کیا حال ہے

یہ جسم کی رنگینیاں، جیسے ہزاروں تتلیاں

تمہارے جسم کا یہ لمس، یہ نگریاں ہیں خواب کی

کیسے بتاوْں میں تمہیں، حالت دل بیتاب کی

کیسے بتاوْں میں تمہیں میرے لیے تم کون ہو

کیسے بتاوْں میں تمہیں،

میرے لیئے تم دھرم ہو، میرے لیئے ایمان ہو

تم ہی عبادت ہو میری، تم ہی تو چاہت ہو میری

تم ہی میرا ارمان ہو،

تکتی ہوں میں ہو پل جسے، تم ہی تو وہ تصویر ہو

تم ہی میری تقدیر ہو

تم ہی ستارا ہو میرا، تم ہی نظارا ہو میرا

کس حال میں میرے ہو تم، جیسے مجھے گھیرے ہو تم

پورب میں تم، پچھم میں تم

اتر میں تم، دکھن میں تم

سارے میرے جیون میں تم

ہر پل میں تم، ہر چھل میں تم

میرے لیئے رستہ بھی تم، میرے لیئے منزل بھی تم

میرے لیئے ساگر بھی تم، میرے لیئے ساحل بھی تم

میں دیکھتی تو تم کو ہوں، میں سوچتی تو تم کو ہوں

میں جانتی تو تم کو ہوں، میں مانتی تو تم کو ہوں

تم ہی میری پہچان ہو

کیسے بتاوْں میں تمہیں

دیوتا ہو تم  میرے لیے

میرے لیئے بھگوان ہو

کیسے بتاوْں میں تمہیں میرے لیے تم کون ہو

Breaking News Ad
فورم اپڈیٹس

Create an account or sign in to comment

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.