Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

گرگٹ دکھانے کے لیے رنگ بدلتا ہے

Featured Replies

گرگٹ دکھانے کے لیے رنگ بدلتا ہے

ایک تحقیق کے مطابق یہ خیال درست نہیں کہ گرگٹ نے خود کو اپنے ارد گرد میں مدغم کرنے کے لیے رنگ بدلنا شروع کیا تھا، بلکہ سچ یہ ہے کہ اس نے ایسا خود کو نمایاں کرنے کے لیے کیا تھا۔

حیتیات کے ایک جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق سائنسدانوں کا خیال ہے کہ گرگٹ آپس میں رابطے کے لیے رنگ بدلنا شروع کیا تھا۔

عام طور پر رینگنے والےجانوروں کے رنگ بدلنے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ جیسے آپس میں رابطہ کے لیے، خود کو چھپانے کے لیے یا پھر درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کے لیے۔ لیکن انہیں تیز رنگ منعکس کرنے کی صلاحیت کی آخرضرورت کیوں پڑی، یہ بات اب تک واضح نہیں تھی۔

اس نئی تحقیق کے ایک معاون، یونیورسٹی آف میلبورن آسٹریلیا کے ڈاکٹر دیوی سٹوارٹ فاکس نے بی بی سی کو بتایا کہ تحقیق سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ابتداء میں گرگٹوں نے دشمن کو بھگانے یا کسی ساتھی کو متوجہ کرنے کےلیے رنگ بدلنا شروع کیا تھا، نہ کہ اپنے ماحول سے مطابقت پیدا کرنے کے لیے۔

رنگ بدلنے کی وجوہات پر تحقیق کے لیے ڈاکٹر فاکس کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے رینگنے والے حشرات کی لگ بھگ اکیس اقسام کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ان کی دیکھنے اور رنگ پہچاننے کی صلاحیت کا بھی جائزہ لیا۔ رینگنے والے حشرات کے دیکھنے کا نظام انسانوں سے مختلف ہوتا ہے ۔ ان کے سر پر روشنی کی شعاعیں منعکس کرنے والا ایک حساس کون نما حصہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے دیکھا کہ مد مقابل ہونے کی صورت میں دو نرگرگٹ اس وقت تک اپنے تیز ترین رنگ دکھاتے ہیں جب تک کہ یہ واضح نہیں ہو جاتا کہ کوئی ایک جیتنے والا ہے جس پر دوسرا اپنا رنگ گہرا کر لیتا ہے۔

اسی طرح یہ بھی دیکھا گیا کہ آپس میں سماجی رابطوں کے دوران بھی گرگٹ خود کو دوسروں سے نمایاں کرنے لیے تیزی سے رنگ بدلتے ہیں۔

Breaking News Ad
فورم اپڈیٹس

Create an account or sign in to comment

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.