Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

امریکی خلائی ادارے ناسا

Featured Replies

امریکی خلائی ادارے ناسا کی سیارے مریخ پر تحقیق کے لیے تیار کی گئی خصوصی گاڑیوں نے حیرت انگیز طور پر مریخ پر پانچ سال مکمل کرلیے

واشنگٹن . امریکی خلائی ادارے ناسا کی سیارے مریخ پر تحقیق کے لیے تیار کی گئی خصوصی گاڑیوں نے حیرت انگیز طور پر مریخ پر پانچ سال مکمل کرلیے ہیں ۔ پہلی مریخ گاڑی ’سپرٹ‘ سن دو ہزار چار کے جنوری کے ابتدائی دنوں کو سیارے پر اتری تھی جبکہ دوسری گاڑی اوپورچیونٹی‘ اس کے اکیس دن بعد مریخ پر پہنچی تھی۔ ابتداء میں توقع تھی کہ یہ گاڑیاں تین ماہ تک کام کر سکیں گی لیکن مریخ کے یخ بستہ ماحول میں ان کا اتنی دیر تک کام کرنا سب کے لیے حیران کن ہے۔ ان مریخ گاڑیوں نے سیارے کے خطِ استوا پر اربوں سال قبل پانی کی موجودگی کی تاریخ کے بارے میں بہت معلومات فراہم کیں۔ ’سپرٹ‘ ایک سو پچاس کلومیٹر وسیع پیالہ نما علاقے میں معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔ اس نے بڑی مقدار میں مٹی اور ایسی چٹانوں کا پتہ چلایا ہے جن پر ماضی میں پانی کی موجودگی کے آثار ملتے ہیں ۔ اوپورچیونٹی سیارے کے دوسری جانب ایک ہموار علاقے میں کام کر رہی ہے۔ اس گاڑی سے حاصل ہونے والی معلومات نے ثابت کر دیا ہے کہ مریخ کی سطح پر پانی مائع حالت میں موجود تھا۔ اس گاڑی نے جن چٹانوں کا مطالعہ کیا وہ ہلکی رفتار سے بہتے ہوئے پانی کے نیچے تھیں ۔ پانچ سال بعد اب ان مریخ گاڑیوں میں ٹوٹ پھوٹ کے آثار نظر آ رہے ہیں ۔ سپرٹ کو ایک پہیے کے جام ہونے کی وجہ سے ہر بار پیچھے کی طرف جانا پڑتا ہے اور اوپورچیونٹی کے ایک مشینی بازو میں نقص پیدا ہو گیا ہے۔ کئی بار ان گاڑیوں کو شمسی توانائی کے حصول کے لیےلگائے گئے پینلوں پر گرد جمع ہونے کی وجہ سے توانائی کی کمی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

Breaking News Ad
فورم اپڈیٹس

Create an account or sign in to comment

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.