Disable Screen Capture Jump to content
ALL ADULT SECTION CLOSED IN MONTH OF RAMZAN ×
URDU FUN CLUB

عورتوں کی زبان سیکھنے کی صلاحیت


Recommended Posts

مردوںکو زبان سیکھنے کیلئے عورتوں کے مقابلے میں زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے

لندن۔ پچھلے کئی عشروں سے سائنسی مشاہدوں میں آتا رہا ہے کہ عورتوں کی زبان سیکھنے کی صلاحیت مردوں سے بہتر ہوتے ہیں، لیکن آج تک اس کی سائنسی توجیہ پیش نہیں کی جا سکی تھی۔ تاہم اب ایک تازہ ترین تحقیق میں اس بات کی سائنسی بنیاد تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ شکاگو کے قریب واقع نارتھ ویسٹرن یونی ورسٹی کے ڈگلس برمن اور ان کے ساتھیوں نے نو سے 15 برس کے لڑکوں اور لڑکیوں پر ایک تجربہ کیا، جسے اس میدان میں سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ ہم نے ڈاکٹر برمن سے ان کے تجربے کی تفصیلات جاننا چاہیں تو انھوں نے بتایا کہ پچھلے چالیس پچاس برسوں سے اس طرح کے مشاہدات سامنے آ رہے تھے کہ عورتوں کی زبان سیکھنے کی صلاحیت مردوں سے بہتر ہوتی ہے، لیکن ہماری تحقیق نے اسی بات کی حیاتیاتی وجوہات جاننے کی کوشش کی ہے۔ وائس آف امریکہ کے مطابق اس تجربے کے دوران لڑکوں اور لڑکیوں کو نئے الفاظ سکھائے گئے۔ اس دوران یہ مشاہدہ کیا گیا کہ لڑکیوں کے دماغ کے وہ حصے زیادہ متحرک ہو جاتے ہیں جو خاص طور پر زبان سیکھنے کے عمل سے منسلک ہیں۔ یہ وہ حصے ہیں جو زبان کو تجریدی طور پر پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کے مقابلے پر لڑکوں کے دماغوں میں الفاظ سیکھتے وقت ان حصوں میں زیادہ حرکت دیکھی گئی جو صوتی اور بصری حسیاست کے ساتھ منسلک ہیں۔ اس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ لڑکوں کو زبان سیکھنے کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے اور انھیں بصری اور اور صوتی حسوں سے بھی کام لینا پڑتا ہے، جب کہ لڑکیاں دماغ کے اندر موجود زبان کے لیے مخصوص مراکز سے کام لیتی ہیں۔ اس تحقیق سے سکولوں میں بھی کام لیا جا سکتا ہے اور لڑکوں کو الفاظ سکھانے کے لیے صوتی (مثال کے طور پر استاد کی آواز) اور بصری (مثال کے طور پر تختہ سیاہ پر لکھ کر) طریقے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں لڑکیوں کو صرف ایک ہی طریقے سے (صوتی یا بصری) سے زبان سکھائی جا سکتی ہے۔ ڈاکٹر برمین اور ان کے ساتھیوں نے 31 لڑکوں اور 31 لڑکیوں پر یہ تجربہ کیا جن کی عمریں نو سے 15 برس کے درمیان تھیں۔ ان کے دماغوں کے ساتھ جدید ترین fMRI آلات نصب کیے گئے جس سے یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ کسی خاص کام کو کرتے ہوئے دماغ کو کون کون سے حصے استعمال ہوتے ہیں۔ اس کے بعد لڑکوں اور لڑکیوں کی آنکھوں کے سامنے یا تو ایسے کارڈ لہرائے گئے جن پر دو الفاظ لکھے ہوئے تھے، یا انھیں وہی الفاظ سنائے گئے۔ اس کے بعد ان بچوں سے یہ پوچھا گیا کہ کیایہ الفاظ ملتے جلتے تھے، یا ہم قافیہ تھے، مثال کے طور پر pint اور mint یا پھر gate اور hate۔ کچھ الفاظ ایسے بھی تھے جن میں کوئی قدرِ مشترک نہیں تھی، جیسے jazz اور list۔ڈگلس برمین کہتے ہیں لڑکیوں کے دماغوں کے وہ حصے زیادہ متحرک ہو جاتے ہیں جو زبان سے وابستہ ہوتے ہیں۔ ان حصوں میں superior temporal gyrus شامل ہے جو سنے ہوئے الفاظ کو سمجھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، جب کہ inferior frontal gyrus سنی ہوئی زبان پر تعامل کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور حصہ fusiform gyrus ہے جو الفاظ کے ہجے کرنے اور معنی اخذ کرنے کا کام کرتا ہے۔ برمین کہتے ہیں کہ مؤخرالذکر دو حصے لڑکیوں کی نسبتاً بہتر زبان دانی کی صلاحیت میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ لڑکیوں نے وہ لفظ سنا یا لکھا ہوا دیکھا۔ اس سے انداز ہوتا ہے کہ لڑکیوں زبان کو لڑکوں کے مقابلے میں زیادہ تجریدی انداز سے سیکھتی ہیں۔ جب ہم نے ڈاکٹر برمین کی توجہ مشہور کتاب ’دی فیمیل برین‘ کی طرف دلائی جس کے تحت عورتیں دن میں 20 ہزار الفاظ بولتی ہیں اور مرد صرف سات ہزار الفاظ۔ تو ان کا کہنا تھاکہ یہ تحقیق متنازعہ ہے اور اصل بات یہ ہے کہ کوئی مرد یا عورت دن میں کتنے الفاظ بولتا ہے اس کا انحصار اس پر ہے کہ وہ کس قسم کے سماجی حالات میں رہ رہا ہے۔ لیکن ظاہر ہے کہ عورتیں مردوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ’سوشل‘ ہوتی ہیں، اس لیے انھیں زیادہ بولنا پڑتا ہے اور قدرت نے اسی کام کے لیے انھیں خصوصی صلاحیتوں سے نوازا ہے

Link to comment
  • 1 year later...

اردو فن کلب کے پریمیم سیریز اور پریمیم ناولز اردو فن کلب فورم کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ جو فورم کے پریمیم رائیٹرز کی محنت ہے اور صرف وقتی تفریح کے لیئے فورم پر آن لائن پڑھنے کے لیئے دستیاب ہیں ۔ ہمارا مقصد اسے صرف اسی ویب سائیٹ تک محدود رکھنا ہے۔ اسے کسی بھی طرح سے کاپی یا ڈاؤن لوڈ کرنے یا کسی دوسرے دوست یا ممبر سے شیئر کرنے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے ۔ جو ممبران اسے کسی بھی گروپ یا اپنے دوستوں سے شئیر کر رہے ہیں ۔ ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اسے کسی دوسرے ممبر ثانی سے شئیر نہیں کر سکتے ۔ ورنہ ان کا مکمل اکاؤنٹ بین کر دیا جائے گا ۔ اور دوبارہ ایکٹو بھی نہیں کیا جائے گا ۔ موجودہ اکاؤنٹ کینسل ہونے پر آپ کو نئے اکاؤنٹ سے کسی بھی سیئریل کی نئی اپڈیٹس کے لیئے دوبارہ قسط 01 سے ادائیگی کرنا ہو گی ۔ سابقہ تمام اقساط دوبارہ خریدنے کے بعد ہی نئی اپڈیٹ آپ حاصل کر سکیں گے ۔ اکاؤنٹ بین ہونے سے بچنے کے لیئے فورم رولز کو فالو کریں۔ اور اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ بنائیں ۔ ۔ ایڈمن اردو فن کلب

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...