Play_Boy007 Posted August 16, 2011 #1 Posted August 16, 2011 چینی حکومت ناپسندیدہ ویب سائٹوں پر پہلے بھی پابندی عائد کر چکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چینی حکام نے انٹرنیٹ کی مشہور زمانہ ویڈیو سائیٹ یو ٹیوب تک رسائی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس پابندی کی وجہ سائٹ پر موجود ایک ایسی ویڈیو ہے جس میں مبینہ طور پر چینی سپاہیوں کو تبت پر چینی تسلط کے خلاف مظاہرہ کرنے والے تبتی شہریوں اور بدھ بھکشوؤوں کو مارتے پیٹتے دکھایا گیا ہے۔ چین کی حکومت کے ایک ترجمان نے ایسے کسی قدم کے اٹھائے جانے کی تصدیق تو نہیں کی ہے بلکہ منگل کو چینی وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ ’چین انٹرنیٹ سے خوفزدہ نہیں ہے‘۔ یو ٹیوب پر تبتی تارکینِ وطن کی جانب سے لوڈ کی جانے والی ایک ویڈیو میں سینکڑوں چینی فوجیوں کو ایک تبتی خانقاہ میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے جبکہ اسی ویڈیو میں فوجیوں کا ایک گروہ ایک شخص کو لاٹھیوں سے مار رہا ہے۔ ایک اور منظر میں ایک بھکشو سمیت متعدد افراد کو مار کھاتے دکھایا گیا ہے۔اس ویڈیو فوٹیج کی تاریخ اور مقام کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ بیجنگ میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ چین میں حکومت ناپسندیدہ ویب سائٹوں پر پہلے بھی پابندی عائد کر چکی ہے۔
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now