August 16, 201114 yr ویب صارفین میں سے بیس فیصد انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 استعمال کرتے ہیں گوگل نے انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 براؤزر استعمال کرنے والوں کے لیے مدد کی فراہمی کے خاتمے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایکسپلورر کے اس ورژن کو وہ کمزور کڑی قرار دیا جا رہا ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حال ہی میں گوگل سرچ انجن پر سائبر حملہ کیا گیا۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یکم مارچ.سے گوگل ڈوکیومنٹس سمیت کچھ پروگرام اس براؤزر پر کام نہیں کریں گے۔ کمپنی نے انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 استعمال کرنے والے صارفین سے کہا ہے کہ وہ ’جلد از جلد‘ اپنا براؤزر اپ گریڈ کر لیں۔ خیال رہے کہ ہیکرز نے انٹرنیٹ ایکسپلورر میں موجود نقائص سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حقوقِ انسانی کے لیے کام کرنے والے چینی کارکنوں کے جی میل اکاؤنٹس کو نشانہ بنایا تھا۔
Create an account or sign in to comment