Disable Screen Capture Jump to content
URDU FUN CLUB

‎ ‎زیادہ سونا مفید ہے


Recommended Posts

Posted

اکثر ماہرین کا خیال ہے کہ چھ سے آٹھ گھنٹے کی نیند کافی ہوتی ہے۔ لیکن ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں ہے جو 12 گھنٹے مسلسل سونے کے بعد بھی یہ کہتے ہیں کہ ابھی ان کی نیند پوری نہیں ہوئی اور وہ مزید کئی گھنٹے سوسکتے ہیں۔ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جن کے لیے چار پانچ گھنٹوں کی نیند ہی کافی ہوتی ہے۔ اور جب وہ بستر سے اٹھتے ہیں تو ہشاش بشاش اور تروتازہ ہوتے ہیں۔ تاریخ کی کتابوں میں کئی ایسے جرنیلوں کے نام ملتے ہیں جو گھوڑے کی پیٹھ پر محض چند لمحوں کے لیے آنکھیں موند کر اپنی نیند پوری کرلیتے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بچے سب سے زیادہ سوتے ہیں۔ اپنی پیدائش کے ابتدائی دنوں میں ان کی نیند کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک ہوتاہے۔ پھر جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے ، نیند کا دورانیہ کم ہونے لگتا ہے جو بڑھاپے میں اکثر اوقات چار پانچ گھنٹےرہ جاتا ہے۔ ذہنی دباؤ ، پریشانیاں ، اور گردوپیش کا ماحول بھی نیند پر اثر اڈلتا ہے ۔ اس کے علاوہ بعض بیماریاں بھی نیند کو متاثر کرتی ہیں ، اور سونے کے لیے خواب آور دواؤں کی ضرورت پڑتی ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ لمبے عرصے تک نیند لانے والی دواؤں کااستعمال نہیں کرنا چاہیے ، کیونکہ پھر ان کے بغیر نیند نہیں آتی اوربعدازاں خواب آور دوائیں بھی اپنا اثر کھو دیتی ہیں۔ کچھ لوگ بہت شور شرابے میں ، حتیٰ کہ کارخانوں میں مشینوں پر سر رکھ کر سوجاتے ہیں ، اور کچھ لوگوں کو پھولوں کی سیج پر بھی نیند نہیں آتی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند ایک فطری عمل ہے ، جو جسم کے اندورنی گھڑی کے تحت انجام پاتا ہے۔ چنانچہ روزانہ ایک خاص وقت گذرنے کے بعد ہمارا اندورنی کلاک دماغ کو ایک سگنل بھیجتا ہے اور ہمیں محسوس ہونے لگتا ہے کہ سونے کا وقت ہورہاہے اور ہمیں نیند آنے لگتی ہے۔ یہ کلاک زمین کی گردش اور اس کے مقناطیسی نظام کے مطابق کام کرتا ہے۔ چنانچہ جب ہم کسی طیارے پر طویل سفر کرکے کسی ایسے علاقے میں چلے جاتے ہیں جہاں کے وقت میں نمایاں فرق ہوتاہے تو ہمیں بہت دنوں تک پرانے وقت کے مطابق نیند آتی رہتی ہے کیونکہ ہمارے قدرتی کلاک کو نئے نظام الاوقات میں خود کو ڈھالنے کے لیے کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔ کچھ لوگوں کی نیند دوسروں کی نیند اڑا دیتی ہے کیونکہ سوتے میں وہ اتنے بلند خراٹے لیتے ہیں کہ کسی اور کے لیے سونا ممکن نہیں رہتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خراٹوں پر قابو پاناممکن ہے اور اس کا علاج موجود ہے۔ کچھ لوگ بعض اوقات کام کو سونے پر ترجیح دیتے ہیں۔ بعض اوقات کئی طالب علم امتحان کی تیاری یا کسی اسائنمنٹ کی تکمیل کے لیے رات رات بھر جاگتے رہتے ہیں اور نیند بھگانے کے لیے دوائیں استعمال کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کی قیمت پر کیے جانے والے کام اکثر اوقات معیاری نہیں ہوتے۔ اور اکثر وبیشتر ان پر معمول سے کہیں زیادہ وقت اور محنت صرف کرنی پڑتی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ جس طرح جسم کو چاق وچوبند اور ہشاش بشاش رکھنے کے لیے نیند کی ضرورت پڑتی ہے ، اسی طرح دماغ کو بھی تازہ دم ہونے کے لیے پرسکون اور آرام دہ نیند درکار ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق جو لوگ چھٹی کا دن خوب لمبی تان کر سوتے ہیں ، اس سے اگلے دن دفتر میں ان کی کارکردگی عام دنوں کی نسبت بہتر ہوتی ہے۔ کیونکہ ہفتے میں ایک دن معمول سے زیادہ نیند دماغ مزید کو توانائی دیتی ہے۔ یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے کرونو بیالوجی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ڈیوڈ ڈنگز کہتے ہیں صبح کے وقت ایک سے دوگھنٹے کی اضافی نینددماغی صلاحتوں کو بہتر بنانے میں مؤثر کردار ادا کرتی ہے۔ ڈاکٹر ڈنگز نے نیند کے دماغی صلاحتیوں پر اثرات کے مطالعے کے لیے 159 صحت مند بالغ افرادپر تجربات کیے ، جن کی اوسط عمریں 30 سال تھیں۔ مطالعاتی جائزے کے دوران 142 رضاکاروں کو ہفتے کی دو راتوں میں ہررات دس گھنٹے سونے کے بعد باقی پانچ راتیں انہیں صبح چار بجے سے آٹھ بجے تک چار گھنٹے روزانہ نیند کے لیے ملے۔ جب کہ 17 رضاکاروں کو سونے کے لیے 10 گھنٹے دیے گئے۔ اس کے بعد سب رضاکاروں کو کمپیوٹر پر 30 منٹ دورانیے کا ایک ٹیسٹ دینے کے لیے کہا گیا۔ جو لوگ جتنا کم سوئے تھے ، ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی اتنی ہی خراب تھی ۔ جب کہ سب سے اچھارزلٹ ان رضاکاروں کا تھا جنہیں سونے کے لیے 10 گھنٹے دیے گئے تھے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ نیند کی کمی سے کئی امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ، جن میں ہائی بلڈ پریشر ، اور دل کی بیماریاں شامل ہیں

اردو فن کلب کے پریمیم ممبرز کے لیئے ایک لاجواب تصاویری کہانی ۔۔۔۔۔ایک ہینڈسم اور خوبصورت لڑکے کی کہانی۔۔۔۔۔جو کالج کی ہر حسین لڑکی سے اپنی  ہوس  کے لیئے دوستی کرنے میں ماہر تھا  ۔۔۔۔۔کالج گرلز  چاہ کر بھی اس سےنہیں بچ پاتی تھیں۔۔۔۔۔اپنی ہوس کے بعد وہ ان لڑکیوں کی سیکس سٹوری لکھتا اور کالج میں ٖفخریہ پھیلا دیتا ۔۔۔۔کیوں ؟  ۔۔۔۔۔اسی عادت کی وجہ سے سب اس سے دور بھاگتی تھیں۔۔۔۔۔ سینکڑوں صفحات پر مشتمل ڈاکٹر فیصل خان کی اب تک لکھی گئی تمام تصاویری کہانیوں میں سب سے طویل کہانی ۔۔۔۔۔کامران اور ہیڈ مسٹریس۔۔۔اردو فن کلب کے پریمیم کلب میں شامل کر دی گئی ہے۔

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...
URDU FUN CLUB