Disable Screen Capture Jump to content
Novels Library Plus Launched ×
Advertising Policy 2022-2024 ×
URDU FUN CLUB

فلاپی ڈسک کی فروخت بند کرنے کا فیصلہ


Recommended Posts

3534b55.jpg

دنیا کی چند بڑی الیکٹرانک کمپنیوں میں شامل کمپنی سونی کا کہنا ہے کہ وہ مارچ سنہ 2011 سے جاپان میں فلاپی ڈسک کی فروخت بند کر دے گی۔

سالِ رواں کے آغاز میں سونی نے زیادہ تر بین الاقوامی مارکیٹوں میں اس تیس برس قدیم ڈیٹا سٹوریج نظام کی فروخت بند کر دی تھی۔

فلاپی ڈسک کے استعمال میں کمی سنہ 1998 میں اس وقت آنا شروع ہوئی تھی جب ایپل نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے جی تھری آئی میک کمپیوٹر میں فلاپی ڈرائیو نہیں لگائے گا۔

اس کے بعد سے متعدد دوسری کمپنیوں نے بھی اس پر عمل شروع کیا اور ڈیل نے سنہ 2003 میں اپنے کمپیوٹرز میں فلاپی ڈرائیو لگانے کا عمل ترک کر دیا۔

یہی نہیں بلکہ سنہ 2007 میں کمپیوٹر مصنوعات فروخت کرنے والے سٹور پی سی ورلڈ نے بھی فلاپی ڈرائیوز کی فروخت منقطع کر دی۔

تاہم اس سب کے باوجود سونی یہ ڈسکس اور ڈرائیوز فروخت کرتا رہا۔

تاہم اب سنہ 1981 میں ساڑھے تین انچ کی پہلی فلاپی ڈسک بنانے والی اس کمپنی نے آن لائن سٹوریج اور یو ایس بی ڈرائیوز کی مقبولیت کی وجہ سے فلاپی ڈسک کی تیاری اور فروخت مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Link to comment

یکم جنوری 2022 سے نئے رولز کو لاگو کر دیا گیا ہے ۔ تمام سائلنٹ ممبرز کو فورم پر کچھ سیکشن کی اجازت نہ ہو گی ۔ فری سیکشن پر مکمل پرمیشن کے لیے آپ کو اپنا اکاؤنٹ اپگریڈ کرنا ہو گا ۔ اپگریڈ کرنے کی فیس صرف 5 ڈالر سالانہ ہے ۔ آپ کو صرف 5 ڈالر کی سالانہ ادائیگی کرنا ہو گی ۔ اور آپ کا اکاؤنٹ ایک سال کے لیے ایکٹو ہو جائے گا۔

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...

سدفگ.png

OK
URDU FUN CLUB