Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

lunar eclipse

Featured Replies

سائنسدانوں کے مطابق مکمل چاند گرہن گیارہ سالوں بعد ہورہا ہے ۔یہ صدی کا سب سے طویل دورانیے کا مکمل چاند گرہن ہے۔ گہن کے دوران چاند کا رنگ تانبے کی طرح سرخ مائل ہوجائے گا اور یہ زمین سے ایک سرخ بال کی طرح دکھائی دے گا۔ یہ رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن ہے جبکہ اگلا چاند گرہن اسی سال 10 دسمبر کو ہو گاتاہم وہ جزوی چاند گرہن ہوگا۔مکمل چاند گرہن27جولائی 2018ء میں ہونے کے امکانات ہیں۔

چاند گرہن پاکستان سمیت مشرقی افریقہ کے آدھے حصے، مشرق وسطیٰ، خلیجی ممالک ، وسط ایشیاء ، جنوبی ایشیاء اور مغربی آسٹریلیا میں بھی دیکھا جاسکے گا ۔ گرہن کا دورانیہ 50 منٹ ہے۔پاکستان کے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 25 منٹ سے صبح 4 بجے تک ہوگا جو پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا۔

چاند گرہن کا آغاز رات 10 بجکر 25 منٹ پر ہوگا جبکہ 11 بجکر 23 منٹ سے جزوی چاند گرہن شروع ہوگا اور رات 12 بجکر 22 منٹ سے مکمل چاند گرہن کا آغاز ہوگا۔ اس طرح رات ایک بجکر 13 منٹ پر یہ اپنے عروج پر ہوگا جبکہ 2 بجکر 3 منٹ پر چاند گرہن ختم ہونا شروع ہوجائے گا۔رات 3 بجکر 2 منٹ پر چاند گرہن میں جزوی طور پر کمی آجائے گی اور صبح تقریباً 4 بجے چاند گرہن مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔

سائنس دانوں کے مطابق رواں صدی میں کل 85چاند گرہن ہوں گے ۔ ان میں سے دو مکمل اور طویل ترین دورانئے کے چاند گرہن ہوں گے جن میں سے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو پہلا جبکہ 27جولائی 2018ء کو دوسرا مکمل چاند گرہن ہوگا۔ آج ہونے والا چاند گرہن دوہزار اٹھارہ کو ہونے والے چاند گرہن سے تین منت چھوٹا ہوگا۔

Breaking News Ad
فورم اپڈیٹس

Create an account or sign in to comment

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.