Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

زمین سے نشر ہونے والے طاقت ور ریڈیو سگنل

Featured Replies

ویسے تواگر خلا سے زمین کا تصور کیا جائے تو ایسا لگتا ہے کہ ہمارا سیارہ بڑا خاموش ہے، لیکن اگر مناسب آلات کی مدد سے سنا جائے تو معلوم ہو گا کہ زمین کان پھاڑ دینے والا شور مچا رہی ہے۔اور اگر کسی خلائی مخلوق کے پاس مناسب آلات موجود ہیں تو وہ کھربوں میل دور ہی سے ان آوازوں کو بڑی آسانی سے سن سکتی ہے۔ سائنس دانوں نے چالیس برس قبل ہی اس بات کا پتا چلا لیا تھا کہ زمین سے ایک خاص قسم کی ریڈیائی خارج ہوتی ہیں۔ اور یہ لہریں اس وقت پیدا ہوتی ہیں جب سورج سے آنے والے تیز رفتار ذرات یعنی solar wind زمین کے مقناطیسی میدان سے ٹکراتے ہیں۔اب یہ سوال اٹھتا ہے کہ یہ نشریات زمین پر کیوں نہیں سنائی دیتیں؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ خوش قسمتی سے زمین کی بیرونی فضا ionosphere ڈھال کا سا کام کرتی ہے اور ان لہروں کو زمین پر آنے سے پہلے ہی روک دیتی ہے۔ اور اگر یہ لہریں زمین تک پہنچ پاتیں تو ریڈیو سننا محال ہو جاتا کیوں کہ ان کی شدت کسی بھی طاقت ور ریڈیو سٹیشن کے سگنل سے بھی دس ہزار گنا زیادہ ہوتی ہے۔ لیکن زمین سے باہر خلا میں ان لہروں کے نشر ہونے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ زمین کے اوپر گردش کرنے والے چار مصنوعی سیاروں کی مدد سے کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ نشریات ٹارچ کی روشنی کی طرح خلا میں پھیلتی جاتی ہیں اوراگر ہمارے نظامِ شمسی سے بہت دور کسی اور سیارے پر ذہین مخلوق موجود ہے تو اسے یہ نشریات سننے میں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔یہی طریقہ زمین کے ماہرینِ فلکیات بھی استعمال کر کے دوسرے ستاروں کے گرد گھومنے والے سیاروں کا کھوج لگاسکتے ہیں۔ خاص طور پر ایسے سیارے جو اتنے چھوٹے ہیں کہ عام دوربین سے نظر نہیں آ سکتے۔

Breaking News Ad
فورم اپڈیٹس

Create an account or sign in to comment

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.