August 13, 201114 yr اکرہ : افریقی ملک گھانا میں 96 سالہ شخص نے گریجویشن کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔ جنگ عظیم دوئم کے سپاہی اور سابق استاد ایکسیسی کوفی نے 96 برس کی عمر میں گھانا کی پریس بیٹریسن یونیورسٹی میں گریجویشن پروگرام میں داخلہ لیا اور 99 برس کی عمر میں کامیابی سے چار سالہ گریجویشن کی ڈگری حاصل کر لی۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا علم کی کوئی حد نہیں جب تک انسان کا دماغ درست کام کرتا رہے آنکھیں دیکھتی ہوں اور کان سنتے ہوں اپ سکول جانے کے قابل ہوں تو آپ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ گریجویشن کرنے کے بعد کوفی ہم جماعتوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اعلی تنخواہوں کے لالچ میں گھانا سے ہجرت نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے ہم وطنوں کی مدد کریں گے۔
Create an account or sign in to comment