Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

Internet ki Dunya main WWW kay 20 saal

Featured Replies

ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو۔ اِن تین حروف نےدُنیا میں ایک انقلاب برپا کر دیا ہے۔ آج اِن کے بغیر انٹرنیٹ کمیونی کیشن کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

ٹھیک بیس سال پہلے آج ہی کے روز سوئٹزرلینڈ کے شہر جنی وا میں اِس سافٹ ویئر کو باقاعدہ انٹرنیٹ نظام کے ساتھ منسلک کرنے والے محققین یہ نہیں جانتے تھے کہ یہ اتنا کامیاب ہو گا۔

اس کہانی کا آغاز اَسی کے عشرے کے اواخر میں جنی وا کے ایٹمی تحقیق کے یورپی مرکز CERN سَیرن میں ہوا۔ برطانیہ کے ماہرطبیعیات Tim Berners-Lee اور بیلجیئم کے Robert Cailliau کے ذہن میں خیال آیا کہ کیوں نہ معلومات کا ایک عالمگیر نظام قائم کیا جائے۔ تب انٹرنیٹ بھی پہلے سے موجود تھا اور محققین اور سائنسدان اُس کی مدد سے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں بھی تھے۔ تو پھر ایک نئے نظام کی ضرورت کیوں محسوس کی گئی۔ اس بارے میں روبیئر کائیو کہتے ہیں:

’’ہمیں ایک یکساں اور مربوط معیار کی ضرورت تھی، جو تب تک موجود نہیں تھا۔ ایسا ڈَیٹا تو موجود تھا، جس تک پوری دُنیا سے رسائی ممکن تھی لیکن اُس کے لئے کبھی کسی ٹرمینل کی ضرورت پڑتی تھی تو کبھی کسی پاس ورڈ کی۔ یہاں وہاں مختلف طرح کی فیسیں بھی ادا کرنا پڑتی تھیں اور سارا نظام الجھا ہوا تھا۔‘‘

برطانوی سائنسدان Berners Lee نے 1989ء میں ڈَیٹا کی منتقلی کے ایک مشترکہ نظام پر کام شروع کر دیا تھا۔ اِس نئے نظام کی خصوصیات بتاتے ہوئے روبیئر کائیو کہتے ہیں:

’’اِس کی اصل خصوصیت اِس کا آسان استعمال تھا۔ اِس کے نتیجے میں کسی صفحے کو ڈھونڈنا بہت آسان ہو گیا۔اب آپ جو چاہتے، پڑھ سکتے تھے۔ کسی ایک لِنک پر کلِک کرتے تھے تو وہ آپ کو آپ کے مطلوبہ پیج پر پہنچا دیتا تھا۔ اب آپ دستاویزات کی ایک پوری کائنات کو کھنگال سکتے تھے۔‘‘

روبیئر کائیو کہتے ہیں کہ سَیرن تحقیقی مرکز کے کئی ایک سائنسدانوں نے ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو کی سافٹ ویئر پوری دُنیا کو مفت فراہم کرنے کی تجویز کی مخالفت بھی کی تھی لیکن بیرنرز لی اور کائیو کی کوششیں بالآخر کامیاب ہوئیں اور تیس اپریل سن اُنیس سو تریانوے کو یعنی ٹھیک پندرہ سال پہلے آج ہی کے روز ورلڈ وائڈ وَیب تک رسائی پوری دُنیا کے لئے ممکن بنا دی گئی۔ ایک اندازے کے مطابق اِس وقت دُنیا بھر میں ایک سو پینسٹھ ملین وَیب سائیٹس کام کر رہی ہیں اور اِس سلسلے میں بنیادی کردار اِسی سافٹ ویئر نے ادا کیا ہے۔

Breaking News Ad
فورم اپڈیٹس

Create an account or sign in to comment

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.