December 13, 20178 yr یہ میری کچھ پسندیدہ لفظوں میں سے کچھ الفاظ ہیں ۔۔ اس امید پے شیئر کر رہا ہوں کے آپکو بہت پسند آئیں گے ********* سنو تم نے کبھی سنو تم نے کبھی ساحل پہ بکھری ریت دیکھی ہے؟؟ سمندر ساتھ بہتا ہے مگر اس کے مقدر میں ھمیشہ پیاس رہتی ہے سنو تم نے کبھی صحرا میں جلتے پیڑ دیکھے ہیں؟؟ سبھی کو چھاؤں دیتے ہیں مگر انکے مقدر میں ہمیشہ دھوپ رہتی ہے سنو تم نے کبھی میلے میں بجتے ڈھول دیکھے ہیں؟؟ عجب ہے المیہ ان کا بہت ہی شور کرتے ہیں مگر اندر سے خالی ہیں یہی میرا فسانہ ہے بس اتنی سی پہیلی ہے یہی میری کہانی ہے
Create an account or sign in to comment