Jump to content
View in the app

A better way to browse. Learn more.

URDU FUN CLUB

A full-screen app on your home screen with push notifications, badges and more.

To install this app on iOS and iPadOS
  1. Tap the Share icon in Safari
  2. Scroll the menu and tap Add to Home Screen.
  3. Tap Add in the top-right corner.
To install this app on Android
  1. Tap the 3-dot menu (⋮) in the top-right corner of the browser.
  2. Tap Add to Home screen or Install app.
  3. Confirm by tapping Install.

غیر ملکی سفر کے چند مراحل

Featured Replies

غیر ملکی سفر کے دوران چند ایک مراحل جو آپ سے پیش آ سکتے ہیں، کے بارے میں جانیئے:
نوٹ: گلیمرس صحافتی زبان میں انہیں باتوں کو سننا چاہیں تو "ڈاکٹر عامر لیاقت" کی کوئی نئی ویڈیو دیکھ لیں۔
1: پاسپورٹ میں ویزہ لگا ہونے کے باوجود بھی کسی ملک میں داخلے کا اختیار دینا یا نا دینا امیگریشن آفیسر کے اختیار میں ہوتا ہے۔ امیگریشن افسر کا آپ سے مطمئن ہونا بہت ضروری ہے۔
2: اگر آپ خدا نخواستہ کسی ملک سے داخلہ نا ملنے کی وجہ سے ڈی پورٹ ہوجائیں تو آپ کا پاسپورٹ آپ کے ہاتھ میں کبھی بھی نہیں دیا جائے گا، آپ کو جس فلائٹ سے واپس بھیجا جائے گا اس جہاز کے پائلٹ کو دیا جائیگا۔ آپ کو یہ پاسپورٹ آپ کے ملک واپسی پر ملے گا۔
3: اگر آپ کا سامان چیک ہو رہا ہے تو کبھی بھی سیانے بنتے ہوئے کوئی مداخلت نا کیجیئے۔ ہاں، اگر آپ کو چیکنگ کرنے والا افسر کسی مدد کا کہے تو۔
4: یہ بات ذہن میں رکھیئے، کہ آپ ڈی پورٹ ہوتے وقت واپس اسی ملک میں بھیجے جائیں گے جس کے آپ شہری ہیں۔ کبھی توقع نا رکھیں کہ آپ کو وہاں بھیج دیا جائے جہاں سے آپ ٹرانزٹ آئے تھے یا مقیم تھے۔
5: ایئرپورٹ پر، امیگریشن آفیسر کے سامنے، سامان چیک کرنے والے آفیسر کے سامنے اور جہاز میں: اُن کی ہر قسم کی ہدایات پر بعینہ عمل کیجیئے، آپ کیلیئے بہت ساری مشکلات کھڑی ہو سکتی ہیں۔
6: سفر کے دوران احتیاطاً اتنا کیش ضرور ساتھ رکھیئے جس سے آپ کی واپسی کی نئی ٹکٹ خریدی جا سکتی ہو۔
7: غیر ملکوں میں لوگوں کے رویئے ان کی شکل سے پہچاننے کی کوشش نا کیجیئے۔ وہاں فرائض کی ادائیگی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہے۔ آپ کی خوبصورتی، خوش بیانی، اٹھلاہٹ اور ادائیں آپ کیلیئے مصیبت بن سکتی ہیں۔
8: کسی ملک کو کمتر سمجھ کر، ایسے مقامات پر کوئی اوچھی حرکت نا کیجیئے۔ امیگریشن آفیسر روانڈہ کا ہو، سری لنکا کا ہو، بنگالی ہو یا کہ واشنگٹن ڈی سی کا، اختیارات میں سب برابر ہیں۔
9: جہاز میں مان لیجیئے کہ وہاں کا عملہ ہی آپ کا ناخدا ہے، مکمل طور پر ان کے رحم و کرم پر رہیئے۔
10: یورپ کا تجربہ نہیں، مشرق بعید کے ملکوں میں آپ کے موبائل فون چیکنگ کیلیئے رکھوا لیئے جانا بالکل بنیادی بات ہے۔ اس کیلیئے تیار رہیئے۔
11: اپنی حرکات و سکنات سے کسی بے چینی اور اضطراریت کا اظہار نا کیجیئے، آپ کی ایک ایک حرکت نوٹ کی جا رہی ہے۔
12: یاد رکھیئے کہ ہمارے وطن میں پروٹوکول کے ساتھ پھرنے والے لوگ دوسرے ملکوں میں جوتے اتروا کر ننگے پیر چیک ہوتے ہیں۔ دوسرے ملکوں کے قانون کو فالو کیجیئے۔ سپیشل بننے کی کوشش نا کیجیئے۔

  • 5 years later...
Breaking News Ad
فورم اپڈیٹس

Create an account or sign in to comment

Account

Navigation

Search

Configure browser push notifications

Chrome (Android)
  1. Tap the lock icon next to the address bar.
  2. Tap Permissions → Notifications.
  3. Adjust your preference.
Chrome (Desktop)
  1. Click the padlock icon in the address bar.
  2. Select Site settings.
  3. Find Notifications and adjust your preference.