Disable Screen Capture Jump to content
Novels Library Plus Launched ×
Advertising Policy 2022-2024 ×
URDU FUN CLUB

Recommended Posts

پاگل کسے کہتے ہیں؟؟.. 

جو ہوش گنوا بیٹھے! 
جو روڈ پہ جا بیٹھے! 
جو مانگ کے کھا بیٹھے! 
جو بھوک چھپا بیٹھے! 
کہتے ہیں اسے پاگل؟!!
بے شرم پھرے جو وہ! 
ٹھوکر سے گرے جو وہ! 
شکوہ نہ کرے جو وہ! 
بے موت مرے جو وہ! 
ہے کون بھلا پاگل؟!!
ننگا ہو بدن جس کا! 
گندا ہو رہن جس کا! 
آزاد ہو من جس کا! 
خالی ہو ذہن جس کا! 
کیا اس کو کہیں پاگل؟!!
گھر بھول گیا ہو جو! 
در بھول گیا ہو جو! 
زر بھول گیا ہو جو! 
شر بھول گیا ہو جو! 
وہ شخص ہے کیا پاگل؟!!
عزت سے ہو ناواقف! 
ذلت سے ہو ناواقف! 
دولت سے ہو ناواقف! 
شہرت سے ہو ناواقف! 
کیا اس کو کہیں پاگل؟!!
تم بات مری مانو! 
جو سچ ہے اسے جانو! 
اس گول سی دنیا میں! 
صرف ایک نہیں پاگل! 
کچھ اور بھی ہیں پاگل!!
جو ماں کو ستاتا ہے! 
دل اس کا دکھاتا ہے! 
جو باپ کے اوپر بھی! 
جھٹ ہاتھ اٹھاتا ھے! 
وہ شخص بھی ہے پاگل!!
جو رب کو بھلا بیٹھا! 
جو کرکے خطا بیٹھا! 
دولت کے نشے میں جو! 
جنت کو گنوا بیٹھا! 
وہ شخص بھی هے پاگل!
جو علم نہ سیکھے وہ! 
جو دین نہ جانے وہ! 
جو خود کو بڑا سمجھے! 
جو حق کو نہ مانےوه! 
ہے وہ بھی بڑا پاگل!!
دنیا میں جو کھویا ہے! 
غفلت میں جو سویا ہے! 
جو موت سے ہے غافل! 
جو عیش کا جویا ہے! 
اس کو بھی کہو پاگل!!!

Link to comment

کچھ ممبرز مسلسل  رومن اردو میں کمنٹس کر رہے ہیں جن کو اپروول کی بجائے مسلسل ڈیلیٹ کیا جا رہا ہے ان تمام ممبرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یہ کمنٹس رولز کی خلاف ورزی ہے فورم پر صرف اور صرف اردو میں کیئے گئے کمنٹس ہی اپروول کیئے جائیں گے اپنے کمنٹس کو اردو میں لکھیں اور اس کی الائمنٹ اور فونٹ سائز کو 20 سے 24 کے درمیان رکھیں فونٹ جمیل نوری نستعلیق کو استعمال کریں تاکہ آپ کا کمنٹ با آسانی سب ممبرز پڑھ سکیں اور اسے اپروول بھی مل سکے مسلسل رومن کمنٹس کرنے والے ممبرز کی آئی ڈی کو بین کر دیا جائے گا شکریہ۔

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...

سدفگ.png

OK
URDU FUN CLUB