hasnain Posted September 29, 2013 Share #1 Posted September 29, 2013 امریکہ میں ایک پائلٹ کو دورانِ پرواز دل کا دورہ پڑنے پر مسافر برادر ہوائی جہاز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔یونائٹڈ ائرلائن کے اس جہاز میں 161 مسافر سوار تھے اور یہ ہوسٹن سے سیاٹل جا رہا تھا۔دورانِ پرواز اس کے پائلٹ کی طبیعت خراب ہو گئی اور جہاز میں سوار مسافر جنہوں نے طبی تربیت حاصل کر رکھی تھی، لینڈنگ سے پہلے پائلٹ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ مقامی میڈیا کے مطابق جہاز میں دو فوجی ڈاکٹر سوار تھے جنہوں نے جہاز اترنے تک پائلٹ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جہاز کو ہنگامی طور پر اتار لیا گیا اور ہسپتال پہنچانے پر معلوم ہوا کہ پائلٹ کو دل کا جان لیوا دورہ پڑا ہے اور بعد میں 63 سالہ پائلٹ ہینری سکلن کی موت واقع ہو گئی۔پرواز کے دوران مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے کے قریب ہوائی جہاز کے فسٹ پائلٹ افسر نے بؤسی ائرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابط کر کے ہنگامی طبی صورتحال کے بارے میں بتاتے ہوئے لینڈنگ کی درخواست کی۔مقامی میڈیا کے مطابق جہاز میں دو فوجی ڈاکٹر سوار تھے جنہوں نے جہاز اترنے تک پائلٹ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔جہاز اترنے کے بعد آگ بجھانے والے عملے کے اہلکاروں نے پائٹ سکلن کو ہسپتال پہنچایا۔ہوائی اڈے بؤسی کے ایک ترجمان پیٹی ملر نے امریکی خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ بوئنگ 737 کی پرواز پر 161 مسافر سوار تھے۔’ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جو کچھ بھی کر سکتے تھے انہوں نے کیا۔ مسافر اس کے بارے میں تشویش میں مبتلا تھے لیکن پرسکون رہے۔‘ Link to comment
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now