Disable Screen Capture Jump to content
Novels Library Plus Launched ×
Advertising Policy 2022-2024 ×
URDU FUN CLUB

راجھستان میں ماؤں کے دودھ کا بینک


Recommended Posts

راجھستان میں ماؤں کے دودھ کا بینک

 


بھارت کی ریاست راجھستان میں ماؤں کے دودھ کے پہلے بینک نے کام شروع کر دیا ہے اور اسے 62 یونٹ دودھ عطیہ کیا جا چکا ہے۔

 

یہ بینک ایک غیر سرکاری تنظیم ماں باگوتی وکاس سنتاس نے اودھے پور شہر کے پان دھائی ہسپتال میں قائم کیا ہے۔



130423142946_mother_milk_bank.jpg
بینک حکام کا کہنا ہے کہ شمالی بھارت میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا بینک ہے




بینک  کے حکام کا کہنا ہے کے ماں کے دورھ سے ان بچوں کو سب سے زیادہ فائدہ  پہنچےگا جن کی زندگیوں کو بیماریوں سے خطرہ ہے اور یہ بچے انتہائی نگہداشت  کے یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔



130423143000_mother_milk_bank04.jpg
بوہری بی بی پہلی ماں ہیں جنہوں نے اس بینک سے اپنے نوزائیدہ بچے کے لیے دودھ حاصل کیا



بینک حکام کے مطابق اٹھائیس دن کی ایک بچی کو ماں کے دودھ کی ضرورت تھی اور اس بچی کے والدین نے بینک سے رجوع کیا۔

بینک کی جانب سے مہیا کیے جانے والا دودھ مفید ثابت ہوا اور بچی کی طبعیت میں تیزی سے بہتری آئی ہے۔

اودھے پور میں واقع اس دیویا مدر بینک کی کوارڈینٹر ارچنا شکتاوت کے  مطابق’اگرچہ یہ ایک نئی پہل ہے لیکن لوگوں کا بہت مثبت ردعمل ہے‘۔

اس بینک نے پیر سے کام شروع کیا ہے اور بینک کی انتطامیہ کے مطابق خواتین کی ایک بڑی تعداد بینک میں دلچپسی لے رہی ہے۔

ارچنا شکتاوت کے مطابق’خواتین کو اس اقدام کے حوالے سے شعور دینے کے لیے  آگاہی اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ اس کے بارے میں کچھ  غلط فہمی پائی جاتی ہے اور ہمیں اس کو دور کرنا ہے‘۔

ارچنا شکتاوت کے مطابق نوزائیدہ بچوں کے لیے فارمولا دودھ صحت بخش نہیں  ہوتا جبکہ ماں کا دودھ بچے کے لیے پہلی ویکسینشن اور سب سے بہترین ہوتا ہے۔

تنظیم اس تصور کے بارے میں خواتین کو شعور بھی دے رہی ہے

’بعض اوقات ذات بھی خواتین کے لیے ایک مسئلہ ہوتا ہے، اور ہم خواتین کے  تمام ابہام دور کرتے ہیں اور انہیں شعور دیتے ہیں کہ ماں کے دورھ سے ذات  پات کا کوئی لینا دینا نہیں ہے‘۔

بینک حکام کا کہنا ہے کہ شمالی بھارت میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا بینک ہے۔


    

Link to comment

اردو فن کلب کے پریمیم سیریز اور پریمیم ناولز اردو فن کلب فورم کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ جو فورم کے پریمیم رائیٹرز کی محنت ہے اور صرف وقتی تفریح کے لیئے فورم پر آن لائن پڑھنے کے لیئے دستیاب ہیں ۔ ہمارا مقصد اسے صرف اسی ویب سائیٹ تک محدود رکھنا ہے۔ اسے کسی بھی طرح سے کاپی یا ڈاؤن لوڈ کرنے یا کسی دوسرے دوست یا ممبر سے شیئر کرنے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے ۔ جو ممبران اسے کسی بھی گروپ یا اپنے دوستوں سے شئیر کر رہے ہیں ۔ ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اسے کسی دوسرے ممبر ثانی سے شئیر نہیں کر سکتے ۔ ورنہ ان کا مکمل اکاؤنٹ بین کر دیا جائے گا ۔ اور دوبارہ ایکٹو بھی نہیں کیا جائے گا ۔ موجودہ اکاؤنٹ کینسل ہونے پر آپ کو نئے اکاؤنٹ سے کسی بھی سیئریل کی نئی اپڈیٹس کے لیئے دوبارہ قسط 01 سے ادائیگی کرنا ہو گی ۔ سابقہ تمام اقساط دوبارہ خریدنے کے بعد ہی نئی اپڈیٹ آپ حاصل کر سکیں گے ۔ اکاؤنٹ بین ہونے سے بچنے کے لیئے فورم رولز کو فالو کریں۔ اور اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ بنائیں ۔ ۔ ایڈمن اردو فن کلب

  • 4 months later...

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...

سدفگ.png

OK
URDU FUN CLUB