Ghost Rider Posted October 7, 2012 Share #1 Posted October 7, 2012 سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ہر مہینے ایک ارب سے زیادہ افراد فیس بک کا استعمال کرتے ہیں۔ اس بات کا اعلان فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے جمعرات کو امریکی ٹی وی پر کیا۔ Link to comment
Ghost Rider Posted October 7, 2012 Author Share #2 Posted October 7, 2012 کمپنی کا کہنا ہے کہ دنیا میں فیس بک استعمال کرنے والے ایک ارب سے زیادہ افراد ایک اعشاریہ ایک تین ٹریلین ’لائیکس‘، دو سو انیس بلین تصاویر اور سترہ بلین لوکیشنّز چیک کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ واضح رہے کہ فیس بک کو سنہ دو ہزار چار میں شروع کیا گیا تھا اور اب وہ اپنے صارفین کے لیے نئی بیس بنانا چاہتی ہے۔فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنے اپ ڈیٹ سٹیٹس پر لکھا ’مجھے اور میری ٹیم کو یہ اعزاز دینے کا بہت شکریہ۔‘انہوں نے مزید کہا دنیا میں ایک ارب افراد کو ملانا خوش آئند ہے اور یہ میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔فیس بک کے بانی مارک زکربرگ گزشتہ روس کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے وزیراعظم دیمتری میدوی ایدف سے ملاقات کی۔دوسری جانب فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے افریقہ میں استعمال ہونے والے ایسے فیچر فونز کو ٹارگٹ کیا جو فیس بک کی ویب سائیٹ کو مکمل طور پر ڈسپلے نہیں کرتے تھے جس کے بعد وہاں فیس بک کا استعمال مذید بہتر ہوا۔ Link to comment
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now