Disable Screen Capture Jump to content
URDU FUN CLUB
  • 0

میرے اعتراضات۔

SUMERA ZAFAR

Question

Posted

مجھے یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے کہ فورم کے پرانے ممبرز نئے ممبرز کو عزت و احترام سے پکارنے کی بجائے ہمیشہ "تم" کہہ کرمخاطب کرتے ہیں۔

میرے ساتھ یہ رویہ نہ صرف ایڈمن صاحب کا ہے، بلکہ سرفروش صاحب اور گرو سمارٹ صاحب نے بھی مجھے ہمیشہ تم کہہ کر پکارا ہے۔ مکن ہے، دوسروں کوایسا سننا محسوس نہ ہوتا ہو، مگر میں اسے اپنی بے عزتی تصور کرتی ہوں۔

جب میں اپنی ہی لکھی ہوئی کہانی پر اپنا ہی میل ایڈریس نہیں لکھ سکتی، تو کیا یہ زیادتی نہیں ہے۔

کہانی پڑھنے والوں کو پتہ تو ہونا چاہیے، کہ کہانی کا مصنف کون ہے، اس لیے میرا مطالبہ ہے، کہ فورم میں یاہو آئی ڈی لکھنے پر جو پابندی عائد کی گئی ہے، اسے فی الفور ختم کیا جائے۔

10 answers to this question

Recommended Posts

  • 0
Posted (edited)

محترمہ جہاں تک بات تم کی ہے تو وہ آپ کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے، کسی کا آپ کی بے عزتی کرنے کا ارادہ نہیں تھا۔ دوسری بات آئی ڈی کی تو وہ تقریباً سب فورمز میں نہیں ہوتا۔ باقی مینیجمینٹ جو فیصلہ کرے، امید کرتا ہوں آپ کی شکایت دور ہوگئی ہوگی۔ مزید انتظار کریں کے کوئی اور سٹاف ممبر آپ کی رہنمائی کے لیے جلدی جواب دے گا۔

see this link and post # 29 sarfrosh ne aap ko "aap" keh k hi bulaya hai

See dis

Edited by ali4610003
addition

یکم جنوری 2022 سے نئے رولز کو لاگو کر دیا گیا ہے ۔ تمام سائلنٹ ممبرز کو فورم پر کچھ سیکشن کی اجازت نہ ہو گی ۔ فری سیکشن پر مکمل پرمیشن کے لیے آپ کو اپنا اکاؤنٹ اپگریڈ کرنا ہو گا ۔ اپگریڈ کرنے کی فیس صرف 5 ڈالر سالانہ ہے ۔ آپ کو صرف 5 ڈالر کی سالانہ ادائیگی کرنا ہو گی ۔ اور آپ کا اکاؤنٹ ایک سال کے لیے ایکٹو ہو جائے گا۔

  • 0
Posted

Dear Member Jasie Ke Ali Bhai ne Ap Ko Clear Kr Diya Hai Mera Nahi Khayal Ke Tum Kahna Bezati Krna Hota Hai..

Aur Jahan Tak Apni Stories Par Mail Id Likhny Ki Bat Hai Tu Yeh Rule Har Forum Main Hai Ke Ap Mail ID Nahi Likh Sakty ...Han Ap Apna Forum ID Likh Sakhti Ho Aur Sath Forum Ka Watermark Lagana Bhi Lazmi hai Lekin E Main ID Mana hai...

Umeed hai Ap Ki Dono Problams Slove Ho Gai Hon Gai

  • 0
Posted

تمہارا پہلا سوال: بذات خود لفظ "تم" میں کوئی برائی نہیں ہے۔کسی کو اس لفظ سے اپنائیت کا احساس ہوتا ہے تو کسی کو بے عزتی کا ؟ یہ سب سننے والے کی سوچ پر ہوتا ہے ۔ہم اس بارے میں کوئی بات نہیں کریں گے۔

تمہارا دوسرا سوال : اس وقت تمہارا فورم سٹیٹس رجسٹرڈ ممبر ہے ۔ایک مرحلے سے تم گزر چکی ہو ۔جس میں تمہاری ہر پوسٹ اپروول کے لیئے ویٹ کرتی تھی ۔مگر اب ایسا نہیں ہو رہا ہو گا ۔اسی طرح وقت کے ساتھ ساتھ تمہارا فورم سٹیٹس چینج ہوتا رہے گا۔ابھی سے تم فورم کو ایڈمن کے اختیارات اور اپنے آپشنز پر غور کرو گی تو شاید بہت فرق نظر آئے مگر وقت کے ساتھ ساتھ سب آپشن اپنے آپ تمہیں ملتے رہیں گے ۔تمہیں اپنی کہانیوں میں اپنی میل آئی ڈی لکھنے کا پورا اختیار ہے۔جو کہ تم نے اپنی پروفائل میں پہلے سے ہی لکھی ہوئی ہے۔مزید کوئی سوال ہو تو لکھ سکتی ہو

NewBitmapImage-3.jpg

  • 0
Posted

MR. GURUSMART :Pehly aitraz ko khulli ankhun aur khully dill sy padh liya kro, phr reply karen to behtur huga.

Jub mein 1 bar apko keh chuki hun, ke mujy lafz "TUM" sy insult feel huti hy. Phr bhi ap ny bad-tamizi ka muzahira krty howey TUM keh kr jaan bojh kr meri insult kee hey. Insulted attitued bhi Abusing hi kehlati hey. Apky ki ess HUTT DHURMI pr to apko forum ky rules ky tehut Ban hu jana chahey tha.

Mujy apnaiut sy zyada apni respect zyada muqaddam hy. Agr apny phr bhi apna watira na badla to muj sy gila na ke jey.

Main apna yahoo mail address story mein likhi ki baat ke thi, profile pr nhi. Politician ki trah baat ko ghuma phir kr na kiya kren aur to the point hi justification/reply diya kren.

  • 0
Posted

عزت مآب جناب دیوی سمیرا صاحبہ

میں پچھلے 6 سالوں مختلف فورمز پر کام کر چکا ہوں - نہ صرف کام بلکہ اُنکی منیجمنٹ ٹیم کا حصہ بھی ہوں-

لیکن میں نے آج تک ایسا کبھی نہی دیکھا کہ ایک جونئیر ممبر جسکو جوآئین کئیے ہوے ابھی صرف 4 یا 5 دن ہی ہوے ہوں

اپنے ہی فورم کے ایک سینئیر ممبر "کو ایڈمن" سے اس طرح اور اس لہجّے میں بات کرے-

میں نے آج تک فورم میں کبھی کسی کو بین نہی کیا - لیکن تمہاری اس تحریر کو دیکھنے کے بعد دل تو یہی چاہ رہا ہے کہ تمہیں بین کر دیا جائے-

تاکہ فورم کا خوشگوار ماحول خراب نہ ہو -

اس لئے تمہیں آخری موقع دیا جاتا ہے کہ اپنے لہجّے کو درست کرلو

  • 0
Posted

ڈیئر سمیرا ظفر

چلو تمہارے کہنے پر ہم سب آپ کہ کرمخاطب کر لیتے ہیں۔تو جناب میرے خیال سے آپ کچھ زیادہ ہی غصہ ہو رہی ہیں۔جو ڈائریکٹ اپنے غصے کا ٹیم ممبرز کو نشانہ بنا رہی ہیں۔فورم آپ کو اس بات کی اجازت با لکل بھی نہیں دیتا ۔کہ آپ کسی عام ممبرز سے بھی اس لہجہ میں بات کریں۔آتے ہی رولز کو چیلنج کر دیا ۔رولز کو دوبارہ پڑھ لیں ۔سمجھ میں آئیں ۔تو ویلکم نہیں تو آپ کسی اور فورم کو جوائن کر سکتی ہیں۔شاید اب تک آپ کے ساتھ کی گئی نرمی سے آپ کے مائنڈ میں کچھ بات ہو ۔فورم میں آپ سے زیادہ قابل ممبرز موجود ہیں۔جو آپ کے اس لہجہ کو برداشت نہیں کر سکتے۔ایک دوست کی طرح میں آپ کو لاسٹ ٹائم سمجھا رہا ہوں ۔اس کے بعد انتہائی سختی سے ایکشن لیا جائے گا ۔

اور کسی قسم کا عذر قابل قبول نہ ہو گا ۔

  • 0
Posted

گرو سمارٹ اور سرفروش صاحب

مجھے نہ تو آپ لوگوں کی قابلیت پر شک کرنے کی ضرورت ہے اور نہ میں کسی ٹیم ممبر کی ہتک کرنا چاہتی ہوں۔

ہر انسان کی اپنی طبیعت ہوتی ہے، اپنا مزاج ہوتا ہے۔ مجھے آپ لوگوں سے ایک گلہ تھا، جس کا بر ملا اظہار کر دیا، ااس میں برا ماننے یا غصہ ہونے کی کیا بات ہے۔

سرفروش صاحب نے اپنے اس رپلائی میں بھی اپنی روش نہیں بدلی۔ وہ اگر چھ سال سے اس فورم کے ممبر ہیں، تو میرے خیال میں انہیں نئے آنے والوں کو اپنے کردارسے اچھا ممبر بننے کی تربیت کرنی چاہیے، نا کہ طنزیہ انداز میں پکار کر

میں جانتی ہوں کہ

یہ ایک مادر پدر آزاد یعنی سیکسی فورم ہے،پھر بھی اگر دوسرے ممبرز کو یہاں تہذیب سے پکارا جائے تو یہ اچھا پہلو ہی ہوگا، فورم کے بنیادی مقصد سے نہیں ٹکرائے گا

جس طرح فورم می گالی دینے سے روکا گیا ہے، اسی طرح اگر دوسرے ممبر کے احترام کو بھی ملحوظ و محفوظ رکھا جائے۔تو اور بھی اچھا ہوگا۔

میری یہ باتیں بھی اگر آپ لوگوں کو نا پسند ہوں، تو بے شک مجھے بین کر دیں، مگر میں اس بات کی اجازت کسی کو بھی نہیں دے سکتی، کہ وہ مجھے تم کہہ کر پکارے۔

ڈیئر

ہم بلا وجہ کسی بھی ممبر کو بین نہیں کیا کرتے ممبر کو ہر ممکن کوشش تک سمجھایا جاتا ہے۔اس کے بعد انتہائی قدم اٹھایا جاتا ہے۔جس کا ثبوت آپ خود ہو۔آپ کی طرف سے حد درجہ غلط رویہ کے باوجود آپ کو بین نہیں کیا گیا ۔ہاں اب چونکہ لاسٹ وارننگ تھی۔اب بھی آپ کی طرف سے نازیبا الفاظ استمعال کیے جاتے تو آپ کو فورا بین کر دیا جاتا ۔اور آپ باوجود کوشش کے کسی بھی طرح نیو آئی ڈی نہ بنا سکتی ۔الہذا اب جبکہ آپ صورتحال کو سمجھ چکی ہو ۔فورم رولز کا خیال رکھتے ہوئے خوشی سے یہاں رہ سکتی ہو۔اب آپ کو مزید بد مزگی پیدا کرنے کی اجازت بلکل بھی نہیں ملے گی۔جیسا کہ آج ہمارے ایک سٹاف ممبر" سرفروش "کے آپ کی ایک تھریڈ میں فونٹ سائز کو چینج کرنے پر جناب نے پی ایم کیا ۔کہ آئیندہ میری کسی پوسٹ کو ایڈٹ کرنے کی کوشش نہ کی جائے ۔یہ اقدام غلط تھا۔ آپ اپنا کام کریں ۔سٹاف ممبرز اپنا کام کریں گے۔سٹاف کے کسی فیصلے کو کوئی بھی ممبر کسی صورت چیلنج نہیں کر سکتا ۔کسی پرابلم کی صورت آُ پ سیکشن موڈریٹر کو پی ایم کر سکتی ہو ۔شکریہ

  • 0
Posted

جب میں آپ سب لوگوں کو عزت و احترام سے پکارتی ہوں، تو کیا میرا یہ مطالبہ غلط رویہ تھا، کہ میں آپ لوگوں سے مطالبہ کروں، کہ مجھے بھی تم کی بجائے آپ کہہ کر لکھا اور پکارا جائے؟

محترم بدمزگی کی ابتدا میری طرف سے ہر گز نہیں تھی اور نہ میں آئیندہ کبھی ایسی حرکت کروں گی۔

نیٹ پر میرا فیورٹ فونٹ سٹائل ایریل بلیک ہے اور میں ہمیشہ اسی کو ترجیح دیتی ہوں۔ سرفروش صاحب نے میرے سٹائل کو تبدیل کیا تھا ، جبکہ فورم میں یہ سٹائل موجود بھی ہے اور اس کو استعمال کرنے کی کوئی پابندی بھی نہیں ہے۔ اسی لیے میں نے سرفرش صاحب کو کہا تھا، کہ میری پوسٹ کو ایڈٹ نہ کیا کریں۔ یہ میرا ایسا کہنا سٹاف کے کام میں مداخلت تو ہر گز نہیں تھی پھر بھی آپ ایسا سمجھتے ہیں تو آپ کی مرضی ہے۔

آپ لوگوں کو شاید میرا یہاں پر آنا اور کچھ لکھنا اچھا نہیں لگا،تومیں آپ لوگوں سے اجازت چاہتی ہوں۔ آپ ہمیشہ خوش رہیں، میں آپ لوگوں کے فورم پر مزید کوئی بدمزگی پیدا نہیں کرنا چاہتی۔

او کے ڈیئر

اب جب سب باتوں کی وضاحت ہو چکی ہے تو آپ اپنے فیورٹ فونٹ سے لکھتی رہیں ۔۔اس کے ساتھ ہی پرابلم کو حل کرتے ہوئے اس تھریڈ کو یہیں کلوز کیا جا رھا ہے۔۔شکریہ

Guest
This topic is now closed to further replies.
×
×
  • Create New...
URDU FUN CLUB