February 10, 201214 yr اگر آپ راہ چلتے ہوئے از اشفاق احمد زاویہ اگر آپ راہ چلتے ہوئے سڑک پر پڑے اینٹ روڑے کو اس مقصد سے ہٹا دیتے ہیں کہ کوئی اس کی وجہ سے گر نہ جائے یا کسی کو چوٹ نہ لگ جائے تو آپ بھی اپنی ذات میں بابے ہیں - پرانے زمانے میں ، اب تو شاید اس کے لئے اتنا تردد نہیں کیا جاتا - ہمارے بزرگ راہ چلتے ہوئے سڑک پر پڑے ہوئے کانٹے ، اینٹ یا روڑے اپنی چھڑی سے ہٹا دیا کرتے تھے اور چاہے وہ جتنی بھی جلدی میں ہوں یہ کام کرتے جاتے تھے - خواتین و حضرات ! معمولی کام کرتے رہا کریں ، اس سے کچھ دینا نہیں پڑتا - کسی معذور کو کام چھوڑ کر سڑک پار کروا دینا - ہمسایوں کو پوچھ لینا کبھی کبھار کہ آپ کو کسی چیز کی ضرورت تو نہیں - اگر میرے لائق کوئی حکم ہو تو ضرور بتائیے گا ، بطور ہمسایہ یہ آپ کا مجھ پر حق ہے - ان چھوٹے چھوٹے کاموں سے ہمارے مشکل کام آسان ہو جائیں گے از اشفاق احمد زاویہ ٣ قناعت پسندی صفحہ ٢٠٩ Edited February 10, 201214 yr by Waniya editing
Create an account or sign in to comment