Guru Samrat Posted December 25, 2011 Share #1 Posted December 25, 2011 السلام علیکم دوستو! کیا حال احوال ہیں آپ کے؟۔ امید کرتا ہوں بلکل خیریت سے ہوں گے۔ ابتدائی تمہید دوستو! یہ تو آپ سب جانتے ہی ہیں کہ ہمارا پیارا فورم اردو فن کلب جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے ایک اردو فورم ہے۔ اور پاکستان کی قومی زبان اُردو ہے۔ جس کے فروغ کے لئے کوشش کرتے رہنا ایک پاکستانی ہونے کے ناطے ہم سب کی اولین معاشرتی ذمہ داری ہے۔ اور اس ذمہ داری کو اداکرنے کا پہلا سٹیپ یہ ہے کہ ہم خود نہ صرف بات چیت میں اُردو بولیں بلکہ لکھنے میں بھی انگریزی نُما اُردو یعنی رومن اردو کی بجائے اُردو رسم الخط کو اپنائیں۔ دوستو! اردو فن کلب پر ایک ایسا ماحول قائم ہو چُکا ہے کہ یہاں پر ہر پرانا اور نیا آنے والا دوست اُردو میں ہی پوسٹس کرنا پسند کرتا ہے۔لیکن کچھ دوستوں کو اُردو کی بورڈ انسٹال کرنے اور اُردو لکھنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ اس مقصد کے لئے کچھ دوست فورم پر اُردو پیڈ کا استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن وہاں لکھ کر پہلے کاپی کرنا اور پھر کسی جگہ پیسٹ کرنا ایک مستقل وقت مانگنے والا کام ہے۔ اپنے پیارے اردو فن کلب کے ممبرز کے لئے خوشخبری لے کر آیا ہوں کہ اس تھریڈ میں ہم سب مل کر اُردو لینگوئج انسٹال کرنا، اور اردو فونٹس انسٹال کرنا، فونیٹک کی بورڈ انسٹال کرنا۔ فونیٹک کی بورڈ کا استعمال سیکھنے کی کوشش کریں گے۔ یاد رکھئے کہ میں ایکس پی میں یہ طریقہ کار تفصیل سے شئیر کرنے کی کوشش کروں گا۔ ونڈوز سیون میں صرف تین میں سے دوسرا اور تیسرا سٹیپ اپلائے ہوگا۔ اُردو لکھنے کے لئے کیا کیا درکار ہوتا ہے؟ دوستو! کمپیوٹر میں اُردو لکھنے کے لئے ہمیں تین چیزیں درکار ہوتی ہیں۔ نمبر ایک:۔ سب سے پہلی چیز جو ہمیں درکار ہوتی ہے وہ ہے ونڈوز میں اردو کو ایکٹی ویٹ کرنا۔ اس مقصد کے حصول کے لئے ہمیں ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی درکار ہوتی ہے۔ لیکن دوستو! گھبرائیے نہیں۔ میں آپ کو ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی کے بغیر ہی اردو انسٹال کرنا سکھا دوں گا۔ نمبر دو:۔ کمپیوٹر میں اردو ایکٹی ویٹ ہونے کے بعد اگرچہ آپ اُردو اپنے کمپیوٹر پر لکھ سکتے ہیں، لیکن فونیٹک کی بورڈ انسٹال کئے بغیر یہ کام بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ کیونکہ فونیٹک کی بورڈ ہی آپ کے لئے یہ آسانی پیدا کرتا ہے کہ آپ الف لکھنے کے لئے اے، ب لکھنے کے لئے بی، س لکھنے کے لئے سی اور اسی طرح ہر لفظ کی ادائیگی یا بولنے کی آواز کے حساب سے کیز پریس کرسکتے ہیں۔ اسی لئے اردو کا فونیٹک کی بورڈ دوسری اہم چیز ہے اُردو لکھنے کے لئے، جس کی بدولت ہمیں اردو کا کی بورڈ لے آؤٹ الگ سے یاد رکھنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ نمبر تین:۔ کسی بھی فورم، کسی بھی بلاگ، کسی بھی ویب سائٹ پر اُردو پڑھنے کے لئے ہمیں چند اہم فونٹس درکار ہوتے ہیں۔ ورنہ کبھی کبھار ہمیں کسی جگہ پر کسی کے بھی لکھے ہوئے اُردو کے الفاظ ٹوٹے پھوٹے سے دکھائی دینا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے ہمیں کچھ اردو فونٹس درکار ہوتے ہیں۔ اُردو انسٹال کرنے دے دو طریقے ہیں۔ ایک پاک اردو انسٹالر سے ایک ہی سٹیپ میں اردو انسٹال کرنا۔ اور دوسرا طریقہ ہے اپنی پسند کی چیزیں انسٹال کرنا۔ اور ہر سٹیپ خود پرفارم کرنا پاک اُردو انسٹالر کیا ہے؟ دوستو! پاک اُردو انسٹالر کے نام سے ایک ایسا پروگرام بنایا گیا ہے ، جس کی مدد سے آپ ایک ہی ڈاؤنلوڈ اور انسٹالیشن کے ذریعے اوپر بتائے گئے تینوں کام یا تینوں سٹیپس با آسانی انجام دے سکتے ہیں۔ بس آپ درج ذیل لنک سے فائل ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کریں۔ تینوں کام خود بخود ہو جائیں گے۔ پاک اُردو انسٹالر حاصل کرنے کے لئے یہاں کلک کریں پاک اردو انسٹالر انسٹال کرنے کے بعد آپ کے کمپیوٹر میں اردو کی مکمل سپورٹ شامل ہو جائے گی۔ جس سے کسی بھی جگہ اردو بہتر انداز میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ بالکل آسانی سے اردو لکھی بھی جا سکتی ہے۔ کمپیوٹر پر کسی بھی جگہ جہاں دوسری کوئی زبان لکھی جاتی ہے وہاں پر اردو بھی لکھی جا سکتی ہے۔ حتیٰ کہ ای میل، چیٹ اور کسی فائل یا فولڈر کا نام وغیرہ بھی اردو میں لکھ سکتے ہیں۔ پاک اردو انسٹالر کے بغیر ونڈوز ایکس پی میں اردو انسٹال کرنے کا طریقہ دوستو! آئیں سیکھتے ہیں کہ پاک اُردو انسٹالر کے بغیر ہم کس طرح کمپیوٹر میں اُردو لکھ سکتے ہیں۔ سب سے پہلا کام (ونڈوز میں اُردو ایکٹو کرنا)۔ دوستو! پہلے ہم لوگوں کو اپنی ونڈوز ایکس پی میں اُردو انسٹال کرنے کے لئے ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی کمپیوٹر میں ڈالنا ضروری ہوتا تھا۔ کیونکہ کمپلیکس لینگویجز ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی کے بغیر انسٹال نہیں ہو سکتی تھیں۔ مگر دوستو! اب آپ کو ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی کی بلکل بھی ضرورت نہیں ہے۔ بس آپ نیچے دئے گئے لنک سے کمپلیکس لینگوئج پیک ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کر لیں۔ اُردو خود بخود آپ کے کمپیوٹر میں ایکٹو ہو جائے گی ۔ اُردو کمپلیکس لینگوئج پیک ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے دوسرا کام (اُردو کا فونیٹک کی بورڈ انسٹال کرنا)۔ دوستو! انٹرنیٹ پر اُردو کے بہت سارے فونیٹک کی بورڈز دستیاب ہیں۔ جن میں سے کرلِپ والوں کا کی بورڈ اور پاک سائن کی بورڈ زیادہ مشہور ہیں۔ مگر میں ہمیشہ پاک سائن کی بورڈ کو ترجیح دیتا ہوں۔ اُس کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ اردو فورمز پر بہت سے دوست ان پیج سافٹ وئیر کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ اور پاک سائن کی بورڈ کی کیز کمبی نیشنز ننانوے فیصد وہی والی ہیں جو ان پیج میں ہوتی ہیں۔ تو آپ کو پاک سائن کی بورڈ ڈاؤنلوڈ کرنا ہوگا۔ پاک سائن کی بورڈ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیجئے کی بورڈ کو ڈاؤن لوڈ کرتے وقت یہ بات لازمی یاد رکھیں کہ آپ نے کی بورڈ اپنے کمپیوٹر میں کسی ایسی جگہ پر محفوظ کرنا ہے جہاں سے بعد میں مل بھی سکے۔ ڈاؤن لوڈ مکمل ہونے کے بعد متعلقہ جگہ پر جا کر پاک سائن کی بورڈ فائل پر رائیٹ کلک کر کے ایکسٹریکٹ کر لیں۔ اس کے بعد ایکسٹریکٹ شدہ فولڈر کو اوپن کرکے اُس میں موجود Setup فائل کو اوپن کرکے کی بورڈ انسٹال کر لیں۔ اردو کی بورڈ لے آؤٹ کی انسٹالیشن کے بعد ونڈوز ایکس پی میں اردو کی مکمل سپورٹ شامل ہو جاتی ہے اور ٹاسک بار پرلینگوئج بار نظر آنا شروع ہو جاتی ہے جیسا کہ آپ سکرین شاٹ میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ اب آپ کا کمپیوٹر اردو لکھنے کے قابل ہو گیا ہے۔ جس سافٹ ویئر میں اردو لکھنی ہو وہاں پر بائیں طرف کا Alt+Shift دبائیں تو آپ کا کمپیوٹر اُس سافٹ ویئر میں اردو موڈ میں ہو جائے گا یعنی جب بھی کوئی بٹن دبائیں گے تو اردو لکھی جائے گی۔ اسی طرح کسی سافٹ ویئر کا موڈ انگلش میں تبدیل کرنے کے لئے دوبارہ بائیں طرف کا Alt+Shift دبائیں جس سے دوبارہ انگلش موڈ ہو جائے گا۔ مائکرو سافٹ ورڈ اور چند دوسرے پروگرامز وغیرہ میں اُردو لکھتے وقت کرسر کا سٹائل بھی تبدیل ہو جاتا ہے۔ اور کرسر کا اوپر والا حصہ دائیں سے بائیں سمت کی طرف کو بلنک کرتا ہے۔ جس سے بھی اندازہ ہو جاتا ہے کہ آپ اُردو لکھ رہے ہیں۔ اگر فونیٹک (پاک سائن) کی بورڈ ایکٹو نہ ہو تو؟ دوستو! کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ ہم فونیٹک کی بورڈ انسٹال تو کر لیتے ہیں۔ لیکن آلٹ پلس شفٹ دبانے کے باوجود وہ ایکٹو نہیں ہو پاتا۔ ہوتا در اصل یوں ہے کہ یا تو اردو کے اندر فونیٹک کی بورڈ ایڈ نہیں ہوا ہوتا۔ یا پھر ونڈوز کا عام اردو والا کی بورڈ بھی ساتھ ہی انسٹال ہوا ہوتا ہے۔ اگر پاک سائن کی بورڈ ایڈ نہیں ہوا ہوتا تو ہمیں ہر صورت اس کو ایڈ کرنا ہوتا ہے۔ اور ونڈوز کے ڈیفالٹ کی بورڈ لے آؤٹ کو ریموو کرنا ہوتا ہے۔ اس مقصد کے لئے سٹارٹ مینیو سے کنٹرول پینل میں جا کر ریجنل اینڈ لینگوئج آپشنز کا انتخاب کریں۔ پھر وہاں سے دوسری ٹیب یعنی لینگوئجز ٹیب کا انتخاب کریں۔ اور پھر ڈیٹیلز پر کلک کریں۔ اب جو نئی سکرین آپ کے سامنے نمودار ہوگی، اُمید ہے کہ آپ کو وہاں پر پاک سائن کی بورڈ لکھا ہوا دکھائی دے رہا ہوگا۔ لیکن بالفرض سکرین شاٹ کی طرح کا منظر دکھائی نہ دے رہا ہو تو آپ دائیں جانب ایڈ یا ریموو کی آپشن پر کلک کر کے پاک سائن کی بورڈ ایڈ یا ونڈوز کا ڈیفالٹ کی بورڈ ریموو کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر فونیٹک کی بورڈ کی غیر موجودگی کی صورت میں ہم پاک سائن کی بورڈ ایڈ پر کلک کر کے یوں ایڈ کریں گے۔ ۔ تیسرا اور حتمی کام (فونٹس کو انسٹال کرنا)۔ فونٹس کا حصول (افادیت اور لنکس)۔ دوستو! آپ کے کمپیوٹر میں اُردو فونٹس کا انسٹال ہونا از حد ضروری ہے۔ تاکہ آپ کو کسی ویب سائٹ، بلاگ یا فورم پر بھی کسی کی اُردو ٹوٹی پھوٹی دکھائی نہ دے۔ اگر آپ صرف اسی مقصد کے لئے صرف چند ضروری فانٹس انسٹال کرنا چاہیں تو آپ نیچے دئے گئے لنک پر کلک کریں چند ضروری فانٹس یہاں سے حاصل کریں (سائز تقریباً آٹھ ایم بی)۔ میرا مشورہ لیکن دوستو! اس تھریڈ میں ، میں آپ کو الگ سے ایک ستر فونٹس کی فائل دوں گا۔ جن میں ایک فانٹ کرلپ کا نفیس نستعلیق ، ایک بی بی سی والوں کا اردو رسخ ایشیا ٹائپ اور ارسٹھ فانٹس ان پیج اُردو والے ہیں، جن میں خوبصورت جمیل نستعلیق فونٹ بھی شامل ہے۔ دوستو! اوپر والے ضروری فانٹس کی بجائے میرا مشورہ ہے کہ آپ اس فائل کو ڈاؤنلوڈ کریں۔ اس کا سائز اگرچہ اوپر والے ضروری فانٹس کی فائل سے کچھ زیادہ ہے۔ لیکن پھر بھی بہت زیادہ نہیں۔ یعنی ضروری فانٹس کے آٹھ ایم بی کی بجائے اس کا سائز تقریباً بائیس ایم بی کے قریب ہے۔ ان پیج فانٹس + نفیس اردو نسخ فانٹ + اردو نسخ ایشیا ٹائپ فانٹ یہاں سے حاصل کریں فونٹس انسٹال کرنے کا طریقہ دوستو! اوپر دئے گئے فونٹس کے دونوں لنکس میں سے اپنی مرضی کے لنک والے فانٹس ڈاؤنلوڈ کر لیجئے۔ (میں دوسرے لنک کو ترجیح دوں گا)۔ اس کے بعد کمپریس فائل کو ایکسٹریکٹ کیجئے۔ اور تمام فولڈر کو کاپی کر لیجئے۔ اب کنٹرول پینل میں جائیں اور وہاں پر Fonts کے فولڈر میں فونٹس کو پیسٹ کر دیں۔ یوں تمام پیسٹ کردہ فونٹس انسٹال ہو جائیں گے۔ ونڈوز سیون میں کیا طریقہ کار ہے؟ دوستو! ونڈوز سیون میں آپ کو کمپلیکس لینگوئج پیک انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں۔ صرف سٹیپ دو میں دئے گئے فونیٹک کی بورڈ کو ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کیجئے۔ اور فونٹس کو انسٹال کرنے کے لئے Appearance and personalization پر کلک کر کے فونٹس کے فولڈر میں ڈاؤنلوڈ کئے گئے فونٹس پیسٹ کر دیجئے۔ باقی سارا طریقہ کار ونڈوز ایکس پی والا ہی ہے۔ لیکن پھر بھی اگر کہیں سے سمجھ نہ آئے تو آپ پوچھ سکتے ہیں۔ پاک سائن کی بورڈ میں کس بٹن سے کیا لکھا جاتا ہے؟ جی دوستو! پاک سائن کی بورڈ میں کس بٹن سے کیا لکھا جاتا ہے، یہ سیکھنے کے لئے اور مکمل طور پر اس کی بورڈ کے لے آؤٹ کو سمجھنے کے لئے اس اٹیچمینٹ کو پڑھئے۔ اس کے بعد آپ کو فونیٹک کی بورڈ کے استعمال میں بھی مشکل نہیں پیش آئے گی۔ اس کے ساتھ ہی آج کے اس تھریڈ سے مجھے اجازت دیجئے اپنے فیڈ بیک سے ضرور آگاہ کیجئے گا اور سب سے بڑھ کر اہم بات کہ اپنی قیمتی دعاؤں میں مجھے نام لے کر ضرور یاد رکھئے گا میں نے اردو فونٹس انسٹال کر لیئے ہیں ،اور میری تھریڈ آپ سب کے سامنے ہے،جس میں بہتر فرق آپ کو محسوس ہو گا گرو سمراٹ Link to comment
DR KHAN Posted December 26, 2011 Share #2 Posted December 26, 2011 بہت اعلیٰ جناب اس سے سب کی خوب مدد ہو گئی جناب۔ Link to comment
ali4610003 Posted December 26, 2011 Share #3 Posted December 26, 2011 بہت ہی عمدہ گرو جی۔ امید کرتا ہوں آپ اسی طرح مدد کرتے رہیں گے۔ Link to comment
(._.)Milestone(._.) Posted December 26, 2011 Share #4 Posted December 26, 2011 Wahhhhh.... Buhat He Khoob Guru G Great Work Janb.... Thanks A ton great sharing... Link to comment
Waniya Posted December 28, 2011 Share #5 Posted December 28, 2011 گرو جی بہت اچھی تھریڈ بنائی ہے امید ہے ہم سب کے لیے بہت کارآمد ثابت ہو گی. بہت شکریہ Link to comment
lund4phuddies Posted December 29, 2011 Share #6 Posted December 29, 2011 ڈئیر گرو جی! سب سے پہلے تو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ جس مسئلہ کی طرف میں اول دن سے اشارہ کر رہا تھا وہ اب آپ کی سمجھ میں آگیا ہے۔ دوسرے آپ کی کوشش بجا اپنی جگہ درست ہے لیکن ابھی بھی ایک سقم موجود ہے اور وہ یہ کہ جو فونٹس آپ نے انسٹال کیے ہیں وہ لوگ اپنے کمپیوٹر میں تو انسٹال کر لیں گے لیکن مسئلہ وہیں کا وہیں رہے گا جس کی طرف میں نے شروع میں اشارہ کیا تھا۔ میرا وہ تھریڈ بند کردیا گیا لیکن اگر آپ کو یاد ہو تو میں نے اسی لیے اس اہم مسئلہ کی طرف آپ کی توجہ مبذول کروانے کی جسارت کی تھی۔ بہرحال اب چونکہ آپ نے خود "جمیل نوری نستعلیق" فانٹ کا استعمال کرتے ہوئے اتنا اچھا اور خوبصورت تھریڈ تیار کیا ہے تو میری آپ سے گزارش ہے کہ اس فانٹ کے نام کو یہاں رائٹنگ پیڈ کی فانٹس لسٹ میں شامل کر دیں تاکہ دیگر ممبران بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہر کوئی ایکسپرٹ موڈ میں جا کر ایڈیٹنگ نہیں کر سکتا۔ آپ کی عین نوازش ہوگی۔ اور صد شکر کہ میں نے جو آواز شروع میں اٹھائی تھی آج آپ نے بھی اسی آواز کو آگے بڑھایا ہے۔ Link to comment
Sarfarosh Posted December 29, 2011 Share #7 Posted December 29, 2011 گرو جی اتنی کاار آمد تھریڈ بنانے کیلئے آپکا بہت بہت شکریہ Link to comment
Guru Samrat Posted December 29, 2011 Author Share #8 Posted December 29, 2011 ڈئیر گرو جی! سب سے پہلے تو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ جس مسئلہ کی طرف میں اول دن سے اشارہ کر رہا تھا وہ اب آپ کی سمجھ میں آگیا ہے۔ دوسرے آپ کی کوشش بجا اپنی جگہ درست ہے لیکن ابھی بھی ایک سقم موجود ہے اور وہ یہ کہ جو فونٹس آپ نے انسٹال کیے ہیں وہ لوگ اپنے کمپیوٹر میں تو انسٹال کر لیں گے لیکن مسئلہ وہیں کا وہیں رہے گا جس کی طرف میں نے شروع میں اشارہ کیا تھا۔ میرا وہ تھریڈ بند کردیا گیا لیکن اگر آپ کو یاد ہو تو میں نے اسی لیے اس اہم مسئلہ کی طرف آپ کی توجہ مبذول کروانے کی جسارت کی تھی۔ بہرحال اب چونکہ آپ نے خود "جمیل نوری نستعلیق" فانٹ کا استعمال کرتے ہوئے اتنا اچھا اور خوبصورت تھریڈ تیار کیا ہے تو میری آپ سے گزارش ہے کہ اس فانٹ کے نام کو یہاں رائٹنگ پیڈ کی فانٹس لسٹ میں شامل کر دیں تاکہ دیگر ممبران بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہر کوئی ایکسپرٹ موڈ میں جا کر ایڈیٹنگ نہیں کر سکتا۔ آپ کی عین نوازش ہوگی۔ اور صد شکر کہ میں نے جو آواز شروع میں اٹھائی تھی آج آپ نے بھی اسی آواز کو آگے بڑھایا ہے۔ ایک بات آپ کو بتاتا چلوں کہ آپ کا تھریڈ کلوز نہیں کیا گیا بلکہ اس تھریڈ کی وجہ سے ہی یہ کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ اس فونٹ کو فورم میں مکمل طریقہ سے انستال نہیں کیا جا سکتا اس کے لیئے ممبر کے کمپیوٹر میں بھی فونٹ کا انسٹال ہونا لازمی ہے ،فونٹ انسٹال کرنے کے بعد ہی ممبر لکھنے اور پڑھنے کے لائق ہو سکتا ہے[/FON] ok dear list main bhi add kar diya hai or is k sath members apni profile ki Genrel Setting k page k sab se last main apni marzi ki defalt font setting ka intkhab kar sakte hain umeed hai app ki sab tajaweez par aml ho chuka ho ga app ki taraf se reply ki surat main hi app ka thread closed kia jaye ga thanks Link to comment
Guru Samrat Posted December 29, 2011 Author Share #9 Posted December 29, 2011 جمیل نوری فونٹ کا انتخاب ،،،،، اردو کی ترقی میں اضافے کا قدم Link to comment
lund4phuddies Posted December 29, 2011 Share #10 Posted December 29, 2011 ڈئیر گرو جی! سب سے پہلے تو شکریہ کہ آپ نے اس ناچیز کی تجویز پر عمل کیا اب یہ جو تحریر آپ دیکھ رہے ہیں میں بغیر اضافی فارمیٹنگ کے براہ راست پوسٹ کر رہا ہوں اور جس بات کا مجھے اندازہ ہے وہ یہ کہ فانٹس کا مسئلہ تو حل ہوگیا اور اب چونکہ اردو رسم الخط کے لحاظ سے تحریر کو دائیں طرف ہونا چاہیے تو براہ کرم الائنمنٹ کا آپشن بھی یوزر سیٹنگ کے جنرل سیٹنگ والے پیج پر مہیا کر دیں تاکہ ایک مکمل اور خوبصورت طرز تحریر کے لیے مزید کسی اضافی فارمیٹنگ کی ضرورت نہ رہے۔ شکریہ والسلام راجہ شاہی۔ Link to comment
Recommended Posts