Disable Screen Capture Jump to content
Novels Library Plus ×
URDU FUN CLUB

MY OWN POetry ("" بس ٹھیک ہوں "")


Recommended Posts

میں نے سوچا

آج آپ آئیں گے تو رو دوں گی

آپ پوچھیں گے

تو سب حال میں کہہ دوں گی

کہہ دونگی کہ کتنے دن ہوئے سوئی نہیں

وہ کونسی بھول ہے جو مجھ سے ہوئی نہیں

کتاب فریج میں شیلف میں گلاس رکھا

پیر کا دن تھا خط میں جمعرات لکھا

سہیلی سے شکوہ کرنا تھا اسے پیار کیا

ٹی وی پر گیت تھا اذان نہیں

میں نے چونک کر آنچل سر پر رکھا

کیا حال کر دیا میرا

مجھے کسی کام کا نہیں رکھا

اور جب آپ آئے

آپ نے پوچھا

کیا حال ہے

تو میں صرف اتنا ہی کہہ سکی

"" بس ٹھیک ہوں ""

Link to comment

یکم جنوری 2022 سے نئے رولز کو لاگو کر دیا گیا ہے ۔ تمام سائلنٹ ممبرز کو فورم پر کچھ سیکشن کی اجازت نہ ہو گی ۔ فری سیکشن پر مکمل پرمیشن کے لیے آپ کو اپنا اکاؤنٹ اپگریڈ کرنا ہو گا ۔ اپگریڈ کرنے کی فیس صرف 5 ڈالر سالانہ ہے ۔ آپ کو صرف 5 ڈالر کی سالانہ ادائیگی کرنا ہو گی ۔ اور آپ کا اکاؤنٹ ایک سال کے لیے ایکٹو ہو جائے گا۔

  • Replies 184
  • Created
  • Last Reply

Top Posters In This Topic

Top Posters In This Topic

Wah Jasmin! Ise Kehtay Hayn Shairee! Thts Great! Tum Nay Is Shairee Main Apnay Dil Ki Woh Baat Mujeh Bata Di Jo Shayed Main Jaan Hi Nahi Sakta Tha Agar Tum Yeh Thread Nahi Banateen! Ab Main Jab Bhi Awoon Ga Aur Poochon Ga Ke Kaisi Ho To Jawab Zara Khul Ke Dena. Nice Thread Keep Posting Dear!

ooo achhaa means ap ko lagta hai ye ishaar mai nay ap k leay likhay hain :P:p

Link to comment

بھولتا ہوں اسے یاد آئے مگر بول میں کیا کروں

جینے دیتی نہیں اس کی پہلی نظر بول میں کیا کروں

تیرگی خوب ہے، کوئی ہمدم نہیں، کوئی رہبر نہیں

مجھ کو درپیش ہے ایک لمبا سفر بول میں کیا کروں

خود سے ہی بھاگ کر میں کہاں جاؤں گا، یونہی مر جاؤں گا

کوئی صورت بھی آتی نہیں اب نظر بول میں کیا کروں

میری تنہائی نے مجھ کو رسوا کیا، گھر بھی زندان ہے

مجھ پہ ہنسنے لگے اب تو دیوار و در بول میں کیا کروں

اڑ بھی سکتا نہیں، آگ ایسی لگی، کس کو الزام دوں

دھیرے دھیرے جلے ہیں مرے بال و پر بول میں کیا کروں

تو مرا ہو گیا، میں ترا ہو گیا، اب کوئی غم نہیں

پھر بھی دل میں بچھڑنے کا رہتا ہے ڈر بول میں کیا کروں

Link to comment

مری نظر نے خلا میں دراڑ ڈالی ہے

سکوں کی گم شدہ تصویر پھر سے پا لی ہے

خود اپنی اَور بچھائے ہیں غم کے اَنگارے

سکوتِ رنج سے میں نے نجات پا لی ہے

کدھر کو جائیں‘ کہاں ہم کریں تلاش کہ اب

سکوں کی دُھن میں بہت خاک چھان ڈالی ہے

میں کس یقیں پہ تحمل کو پائیدار کروں

مرا مزاج ازل ہی سے لاابالی ہے

مجھے یقیں نہ دلاؤ‘ میں جانتا ہوں‘ مگر

وفا کا لفظ تو عہدِ رواں میں گالی ہے

مِلا نہ جب تری قربت کی روشنی کا سُراغ

غموں کی لُو سے شبِ آرزو اُجالی ہے

کسی کے لب پہ چراغِ دُعا نہیں جلتا

ہر ایک شخص کی جیسے زبان کالی ہے

تھا سخت ہم پہ بھی شب خوں پہ آبرو کی قسم

متاعِ شیشہ و نقدِہُنر بچا لی ہے

وفا تو پہلے ہی عنقا تھی شہر میں احمد

سُنا ہے اب تو دُکھوں کی بھی قحط سالی ہے

Link to comment

درد سہنے کی اب اور مجھ میں تاب نہیں

بس کر میرے محبوب ، اور عذاب نہیں

یوں نگاہیں مت پھیر ، اپنی محفل سے نہ اٹھا

تیرا عاشق ہوں میں مجرم سزا یاب نہیں

تجھے شاید میرے دل سے کوئی راہ ہی نہیں

میں ہوں بے تاب توکیوں تو بے تاب نہیں

یوں بے درد نہ بن، مجھے ٹھوکر تو نہ مار

میں انسان ہوں سنگ دل، کوئی کتاب نہیں

آج اتنی پلا ساقی کہ کوئی غم نہ رہے

مجھ سے مت کہہ مے خانے میں شراب نہیں

Link to comment

اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں

اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں

اب تو اُس کی آنکھوں کے میکدے میّسر ہیں

پھر سکون ڈھونڈو گے ساغروں میں جاموں میں

دوستی کا دعویٰ کیا عاشقی سے کیا مطلب

میں ترے فقیروں میں، میں ترے غلاموں میں

جس طرح اس کا نام چُن لیا تم نے

اس نے بھی ہے چُن رکھا ایک نام ناموں میں

Link to comment

Woh Aksar Apnay Kaam Main Magan...

Baithay Baithay Mujhay Sochnay Lagta Hai...

Woh Sari Baatain Yaad Aati Hain Us Ko...

Woh Subhain , Woh Shamain...

Wohi Zindagi Ki Musafatain...

Jinhain Gin Gin Kay Guzara Kartay Thay...

Phir Jab...

Haqeeqaton Main Wapis Lout-Ta Hai...

To Muskura Daita Hai...

Aur Sar Jhatak Kay Kehta Hai...

PaGLi!!!!!!!

Link to comment

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...