February 14, 20242 yr جب بھی دل کھول کے روئے ہوں گے احمد فراز جب بھی دل کھول کے روئے ہوں گے لوگ آرام سے سوئے ہوں گے بعض اوقات بہ مجبوریٔ دل ہم تو کیا آپ بھی روئے ہوں گے صبح تک دست صبا نے کیا کیا پھول کانٹوں میں پروئے ہوں گے وہ سفینے جنہیں طوفاں نہ ملے ناخداؤں نے ڈبوئے ہوں گے رات بھر ہنستے ہوئے تاروں نے ان کے عارض بھی بھگوئے ہوں گے کیا عجب ہے وہ ملے بھی ہوں فرازؔ ہم کسی دھیان میں کھوئے ہوں گے
Create an account or sign in to comment