BLACK KING Posted January 27 Share #1 Posted January 27 آپ کی ہینڈرائٹنگ ،آپ کے بارے میں بہت کچھ بتاتی ہے اگر کسی شخص کو دوسرے شخص کے بارے میں جاننا ہو، تو وہ مختلف طریقوں سے اس کو جاننے کی کوشش کرتا ہے۔ جیسے اس کے انداز گفتگو سے، اس کے کپڑوں سے، اس کے جوتوں سے اور دیگر دوسرے طریقوں سے سامنے والے شخص کو پہچاننےکی کوشش کرتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ لوگوں کی شخصیت کو جاننا بے حد آسان ہے، اگر آپ کسی کو جاننا چاہتے ہیں تو اس کی ہینڈ رائٹنگ کے ذریعے جان سکتے ہیں۔جیسے انسان کی بول چال شخصیت کی عکاسی کرتی ہے، ویسے ہی ہینڈ رائٹنگ بھی شخصیت کو بیان کرتی ہے۔ ٭سائز وہ افراد جن کی ہینڈ رائٹنگ بڑی ہوتی ہے، وہ افراد بہت پر اعتماد ،باہر گھومنے والے اور نئے لوگوں کو باآسانی دوست بنانے والے ہوتے ہیں۔ یہ افراد کسی بھی پارٹی میں جاکے اس کے ماحول میں آسانی سے ڈھل جاتے ہیں۔ وہ افراد جن کی ہینڈ رائٹنگ چھوٹی ہوتی ہے، وہ افراد بہت شرمیلے، خیال کرنے والے اور اپنی چیزوں پر فوکس کرنے والے ہوتے ہیں۔یہ افراد ہر کسی سے آسانی سے دوستی نہیں کرتے، پہلے وہ لوگوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، پھر ان کودوست بناتے ہیں۔ ٭ لفظوں کے درمیان فاصلہ وہ افراد جن کی ہینڈ رائٹنگ میں بہت زیادہ فاصلہ ہوتا ہے، یہ لوگ دوسروں پر اتنی آسانی سے ٹرسٹ نہیں کرتے، یہ لوگ تنہائی پسند ہوتے ہیں اور دوسروں سے بھی دوری اختیار رکھتے ہیں۔ وہ افراد جن کی ہینڈ رائٹنگ میں مناسب فاصلہ ہوتا ہے ، یہ لوگ دوسروں کے ساتھ اچھی دوستی بنالیتے ہیں اور ان کے ساتھ آرام دہ محسوس کرتے ہیں۔ وہ افراد جن کی ہینڈ رائٹنگ میں بالکل بھی فاصلہ نہیں ہوتا، یہ لوگ دوسروں پر انحصار کرنے والے ہوتے ہیں، ان لوگوں میں اکیلے اور خود سے کام کرنے کی صلاحیت موجود نہیں ہوتی۔ ٭ جھکی ہوئی رائٹنگ وہ افراد جن کی ہینڈ رائٹنگ جھکی ہوئی نہیں ہوتی، وہ افراد بہت پریکٹیکل ہوتے ہیں، ان افراد کی شخصیت بہت متوازن ہوتی ہے اور یہ لوگ بہت منطقی قسم کے ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کو اپنے احساسات اور جذبات پر بھرپور کنٹرول حاصل ہوتا ہے۔ وہ افراد جن کی ہینڈ رائٹنگ دائیں جانب جھکی ہوئی ہوتی ہے، وہ افراد کھلے مزاج کے ہوتے ہیں، یہ لوگ اپنی ہر بات ہر کسی سے شیئر کرلیتے ہیں۔ان لوگوں کو نئے لوگوں سے ملنا اور دوستی کرنا بہت پسند ہوتا ہے۔ اس کے برعکس وہ افراد جن کی ہینڈ رائٹنگ بائیں جانب جھکی ہوتی ہے، یہ لوگ ٹیم ورک میں بہترین ہوتے ہیں اور ان لوگوں کو توجہ حاصل کرنا بالکل پسند نہیں ہوتا۔ ٭ حرف 'آئی' کو مختلف طریقوں سے لکھنا وہ افراد جو لکھتے ہیں انگریزی کے حرف 'آئی' پرنقطہ لگاتے ہیں، ان افراد کا دماغ بہت تخلیفی ہوتا ہے۔یہ افراد جاگتے ہوئے بھی خواب دیکھتے ہیں۔ وہ افراد جو حرف 'آئی' پر ڈیش کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ لوگ بہت مشکل قسم کے ہوتے ہیں اور یہ افراد ہر چیز کو باآسانی جانچ لیتے ہیں۔ یہ لوگ ہر کام کو بھرپور طریقے سے سرانجام دیتے ہیں۔ ڈیش اور نقطے کے علاوہ حرف 'آئی' لکھنے والے افراد بھی تخلیقی ہوتے ہیں اور اکثر اوقات یہ لوگ بچوں جیسا برتاؤ بھی کرتے ہیں، ان افراد کو موج مستی کرنا پسند ہوتا ہے۔ ٭ پرچے پر دبا کے لکھنا وہ افراد جو پرچے پر بہت زیادہ دبا کےلکھتے ہیں ،وہ افراد طاقتور ، پراعتماد اور ان میں خود اعتمادی بھی موجود ہوتی ہے۔یہ لوگ اپنا ہر کام بہت عزم کے ساتھ کرتے ہیں۔ اس کے برعکس وہ لوگ جو کم دبا کے لکھتے ہیں ، وہ لوگ بہت حساس اورہمدرد ہوتے ہیں۔ ان لوگوں میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت بالکل نہیں ہوتی اور یہ لوگ اپنے بارے میں مسلسل شک میں رہتے ہیں۔ Link to comment
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now