Administrators Administrator Posted June 1, 2022 Administrators #1 Posted June 1, 2022 پاکستان میں آن لائن ٹرانزیکشن نئے پے منٹ گیٹ وے جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ یہ فورم اردو زبان میں ہے جس وجہ سے اردو فن کلب کے 70 پرسنٹ سے زیادہ ممبرز پاکستان سے ہیں ۔ پاکستان کے ممبرز کو پیڈ ناولز کی ادائیگی میں کافی پریشانی کا سامنہ ہوتا ہے ۔ جو ممبرز بنک اکاؤنٹ رکھتے ہیں ۔ وہ تو اپنے ایکٹو ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے با آسانی ادائیگی کر سکتے ہیں ۔ (نوٹ ! بہت سے بنک کے کارڈ بھی انٹرنیشنل ٹرانزیکشن کے حامل نہیں ہوتے) جن ممبرز کے پاس بنک اکاؤنٹ موجود ہی نہیں۔ وہ ایزی پیسہ اور جاز کیش سے ٹرانزیکشن کرنا چاہتے ہیں ۔ جاز کیش اور ایزی پیسہ انٹرنیشنل ٹرانزیکشن کو سپورٹ ہی نہیں کرتے ۔ جس وجہ سے ہمیں پاکستان میں موجود فورم کے فنڈ ٹرانسفر ایجنٹ کے ذریعے ان ممبرز کی ٹرانزیکشن کروانی پڑتی ہیں ۔ جس میں سب سے بڑی پرابلم ٹائم کا کافی ضیاع ہونا اور فورم ایجنٹ کا فوری رسپانس نہ کرنے کی شکایات کی بھرمار ہے ۔ اس میں فورم ایجنٹ کا کوئی قصور نہیں ۔ کیونکہ ٹرانزیکشن کی ایک لمبی لسٹ میں مینول ٹرانزیکشن کی فوری تصدیق ایک مشکل کام ہے ۔ جس وجہ سے ممبر کے آرڈر مکمل ہونے میں 24 سے 48 گھنٹوں تک کا وقت لگ جاتا ہے۔ جبکہ ممبرز کو یہ انتظار گوارا ہی نہیں ہوتا ۔ فوری آرڈر مکمل ہونے کے لیئے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن ہونا ضروری ہے ۔ اور یہ ممبرز کے لیئے بھی مینول ٹرانزیکشن کی نسبت بہت زیادہ محفوظ ہے۔ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کریں اور فوری اپروول پائیں۔ آج کل کے ڈیجیٹل دور میں جاز کیش اور ایزی پیسہ کے متبادل کے طور پر پاکستان میں ا دائیگی کے نئے ذرائع آ چکے ہیں ۔ جن کو فورم کے بہت سے ممبرز تو استعمال بھی کر رہے ہیں ۔ جن ممبرز کو یہ معلومات نہیں ہیں ان ممبرز کو اس بارے میں معلومات دینے کے لیئے ہی یہ تھریڈ بنایا جا رہا ہے۔ ایسے ہی کچھ آپشن درج ذیل ہیں۔ NayaPay (https://www.nayapay.com) نیا پے پاکستان کے اسٹیٹ بنک سے منظور شدہ ہے اور پاکستان میں پے پال کے متبادل کے طور پر لانچ کیا گیا ہے ۔ اس کی اکاؤنٹ فیس یا کارڈ فیس بھی نہیں ہے اور ٹرانزیکشن بھی فری ہے ۔ اور اس میں 3 قسم کے کارڈ دستیاب ہیں جن میں آپ کو پہلا ڈیبٹ کارڈ بالکل فری ایشو کیا جاتا ہے ۔ سب سے اہم بات یہ انٹرنیشنل ٹرانزیکشن کو سپورٹ کرتا ہے ۔ اور آپ کے ایزی پیسہ اور جاز کیش سے یا کسی بھی بنک سےاس میں رقم ٹرانسفر کر سکتے ہیں ۔آپ گوگل پلے سٹور سے اس کی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کر کے با آسانی اپنا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں ۔ یہ آپ کی ٹرانزیکشن کو مکمل طور پر سیکیور رکھتا ہے اور ممبر کی ذاتی معلومات کو بھی ٹرانزیکشن میں شو نہیں کرتا ۔ اردو فن کلب پر خریداری کرنے اور ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کرنے کے لیئے یہ ایک اچھا آپشن ہے ۔ اس سے آپ کی ٹرانزیکشن فوری اپروول ہو جاتی ہے اور آپ کو ڈالر کا کم سے کم ریٹ چارج ہوتا ہے ۔ اور آپ ایجنٹ کی ایکسٹرا فیس سے بھی بچ سکتے ہیں۔ فورم اس گیٹ وے کو استعمال کرنے کا ممبرز کو مشورہ دے سکتا ہے ۔فورم پر خریداری کرنے والے ممبرز نیا پے پر اپنا اکاؤنٹ بنا کر اس سے خریداری کریں۔ SadaPay (https://sadapay.pk) یہ بھی نیا پے کی طرح ہی کام کرتا ہے اور یہ ابھی ٹیسٹنگ پوزیشن پر ہے اور اسے ابھی لانچ کیا جا رہا ہے ۔ جلد ہی یہ بھی دستیاب ہو گا ۔ اور سب ممبرز اسے استعمال کر سکیں گے۔مزید تفصیلات کے لیئے اس کی ویب سائیٹ وزٹ کریں۔ TAG (tagme.pk) یہ بھی نیا پے کی طرح ہی کام کرتا ہے اور یہ ابھی ٹیسٹنگ پوزیشن پر ہے اور اسے ابھی لانچ کیا جا رہا ہے ۔ جلد ہی یہ بھی دستیاب ہو گا ۔ اور سب ممبرز اسے استعمال کر سکیں گے۔مزید تفصیلات کے لیئے اس کی ویب سائیٹ وزٹ کریں۔ Zindigi - (https://zindigi.pk) یہ آپشن جے ایس بنک کی طرف سے لانچ کیا گیا ہے ۔ یہ ایک قسم کا والٹ ہے جسے آپ جاز کیش اور ایزی پیسہ کی طرح استعمال کر سکتے ہیں ۔ اس کا کارڈ بھی ایپ میں ایکٹو کیا جا سکتا ہے ۔ جس کی یہ ون ٹائم فیس بھی چارج کرتا ہے ۔ اس سے بھی با آسانی ڈیجیٹک ٹرانزیکشن کی جا سکتی ہیں۔ اسی طرح کے مزید ادائیگی کے سسٹم بھی لانچ ہونے والے ہیں جس سے ممبرز بغیر بنک اکاؤنٹ کے با آسانی ٹرانزیکشن کر سکیں گے۔ان تمام انفارمیشن کو اس تھریڈ میں اپڈیٹ کر دیا جائے گا۔ 4
Anumfaizi Posted June 5, 2022 #2 Posted June 5, 2022 سر میں نے پہلے بھی ایک دفعہ عرض کیا تھا کہ جو کہانی لکھ رہا ہوں اس کو مفت رسائی دی جائے میں نے ایک کہانی شروع کی ہے ابھی وہ اور اس کے ساتھ مزید کچھ لکھنی چاہتی ہوں مجھے مفت میں رسائی فراہم کی جائے بہت شکریہ
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now