Administrators Administrator Posted March 4, 2022 Administrators #1 Posted March 4, 2022 (edited) پرائیویٹ میسج کرنے کے اصول و ضوابط فورم میں پرائیویٹ میسج کی سہولت پریمیم ممبران کو فورم میں پرائیویٹ میسج کی سہولت حاصل ہے۔ یہ سہولت صرف مخصوص قواعد و ضوابط کے ساتھ فراہم کی جاتی ہے۔ ان قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے ممبروں کی ممبرشپ معطل کر دی جائے گی، اور اگر دوبارہ بحالی کی ضرورت پڑی تو انہیں دوبارہ ممبرشپ فیس ادا کرنی ہوگی۔ پرائیویٹ میسج کرتے وقت درج ذیل نکات کا خاص خیال رکھیں۔ ویب سائٹس کے لنکس: کسی بھی قسم کی ویب سائٹ کا لنک مت شیئر کریں۔ ذاتی معلومات: وٹس ایپ یا موبائل نمبر کی شیئرنگ ممنوع ہے۔ سوشل گروپس: کسی بھی قسم کی سوشل گروپ یا چیٹ ایپ کا نام یا لنک شیئر نہ کریں، خاص طور پر اگر مقصد رابطہ کروانا ہو۔ پریمیم مواد کی شیئرنگ:پریمیم ڈیٹا اور ناولز کی شیئرنگ یا اس کی ڈیمانڈ کرنے والے ممبر کی ممبرشپ کو بین کیا جا سکتا ہے۔ دونوں طرف سے یہ عمل غیر قانونی ہے۔ معلومات کی شیئرنگ: پرائیویٹ میسج میں اپنی ممبرشپ کے بارے میں معلومات یا کوئی بھی قسم کا ڈیٹا شیئر کرنا آپ کی ممبرشپ معطل کر سکتا ہے۔ رپورٹ کرنا: اگر کوئی ممبر پریمیم ڈیٹا یا ناولز کی شیئرنگ یا ڈیمانڈ کرتا ہے تو دوسرے ممبر پر لازم ہے کہ وہ اس کی رپورٹ کرے، بصورت دیگر دونوں ممبروں کے اکاؤنٹس معطل کر دیے جائیں گے۔ غیر دلچسپی والے ممبروں سے رابطہ: کسی ایسے ممبر سے رابطہ کرنا جو آپ سے بات کرنے میں دلچسپی نہ رکھتا ہو، آپ کی ممبرشپ معطل ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔ معطل کرنے کی وجوہات: اگر آپ کسی بھی قسم کی معلومات یا لنکس شیئر کرتے ہیں جو اوپر درج قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہیں، تو آپ کی ممبرشپ ختم کر دی جائے گی۔ ایڈمنسٹریٹر Edited November 2 by Administrator Last Update 02-Nov-2024 2
Recommended Posts