Administrators Administrator Posted December 16, 2021 Administrators Share #1 Posted December 16, 2021 کیا آپ نئے سال کے لیئے تیار ہیں؟ اردو فن کلب سال 2022 میں اپنے فورم پر کچھ تبدیلیوں کا ارادہ رکھتا ہے۔حالانکہ یہ تبدیلیاں فورم کی ٹریفک میں کمی کا باعث بھی بن سکتی ہیں ۔جو کہ کوئی فورم بھی نہیں چاہے گا۔ مگر ہمیں کبھی بھی اس کی پرواہ نہیں رہی ۔ اردو فن کلب نے ہمیشہ ہی تعداد کی بجائے صرف معیار کو اہمیت دی ہے ۔ہماری یہ تبدیلیاں فورم کی سروس کو مزید بہترین بنائیں گی ۔ اور تمام ممبرز کو موجودہ سروس سے نئی سروس میں کافی فرق محسوس ہو گا۔ ان تبدیلیوں میں کچھ پابندیاں اور بہت سی نئی سہولیات شامل ہیں ۔ان تمام پابندیوں اور سہولتوں کا ذکر اسی تھریڈ میں کیا جائے گا۔ امید کرتے ہیں یہ فورم پر ایک اچھا اضاٖفہ ثابت ہو گا۔ فاسٹ ڈیڈیکیٹ سرورز اس بار ہم نے بجائے وی پی ایس سرورز کے فورم کی موجودہ ٹریفک کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیڈیکیٹ کلاؤڈ سرورز کا انتخاب کیا ہے ۔ یہ کیونکہ مہنگے ہوتے ہیں۔جس وجہ سے ہمارے اخراجات میں 200 پرسنٹ اضافہ ہوا ہے ۔ یعنی جو ہوسٹنگ ہم 35 ڈالر ماہانہ پر حاصل کرتے تھے اب ہمیں 73 ڈالر ماہانہ میں کاسٹ کرے گی ۔جبکہ مزید اخراجات اس کے علاوہ ہیں ۔جو کہ ہم مینج کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔اس سروس سے تمام ممبرز کے لیئے ایک پریمیم اور فاسٹ براؤزنگ مہیا کی جائے گی ۔جس سے فوری پیج لوڈنگ اور کم انٹرنیٹ والے یوزرز کو بھی بہتر سروس مل پائے گی۔اور فورم میں اچھا اضافہ ثابت ہو گی۔ ای میل سروس سابقہ ای میل سروس سے اکثر ممبرز کو یہ شکایت رہی ہے کہ رجسٹریشن کے وقت ان کو فوری ای میل رسیو نہیں ہوتیں ۔ اور ان کی رجسٹریشن نا مکمل رہ جاتی ہے ۔ کچھ ممبرز پاسورڈ ریکور کرتے وقت ای میل کا انتظار کرتے رہ جاتے ہیں ۔ اس میں ای میل سروس سے زیادہ لمٹ کا قصور ہے ۔ کیونکہ سابقہ سرور پر ہمیں ہوسٹنگ رولز کو فالو کرنا پڑتا تھا اور ان پر اسپیم ای میلز کو روکنے کے لیئے مختلف لمٹ لگی ہوتی ہیں ۔ تو اس لمٹ کے ختم ہونے کے بعد ممبرز کو ای میلز تاخیر سے ملنے لگتی ہیں۔کیونکہ فورم میں ای میل کا استعما ل ۔ فورم نوٹیفیکیشن۔ اطلاعات۔۔ رجسٹریشن ۔ خریداری کی انوائس ۔ پاسورڈ ریکور ۔ اور اکاؤنٹ ویری فیکیشن جیسے معاملات میں کیا جاتا ہے۔ایک نارمل ویب ہوسٹنگ میں یہ سروس فری میں مل جاتی ہے۔البتہ اس میں بے شمار لمٹس بھی ہوتی ہیں۔جبکہ ڈیڈیکیٹڈ سرور میں ای میل کی سروس شامل ہی نہیں ہوتی ۔ڈیڈیکیٹ کلاؤڈ سرورز پر فورم کو شفٹ کرنے کے بعد ہمیں ای میل سروس کی ضرورت بھی تھی ۔الہذا یہاں ایک بار پھر ہم نے ادائیگی کرتے ہوئے ایک اچھی ای میل سروس کا انتخاب کیا ہے تاکہ کسی بھی ممبر کو فوری ای میل مل سکے ۔یہاں ہمیں ای میل کی تعداد کے حساب سے ادائیگی کرنا ہو گی ۔ موجودہ ای میل پیکج 25 ڈالر /15000 ماہانہ ای میلز ہم نے سلیکٹ کیا ہے ۔ جسے بعد میں اگر ضرورت محسوس ہوئی ۔تو اپگریڈ کر لیا جائے گا۔ممبرز کے لیئے ای میل کا کوئیک رسپانس ایک اچھا تاثر ہو گا۔ نیو اکاؤنٹ رجسٹریشن نئے سال میں ہم فورم پر رجسٹریشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کرنے جا رہے ہیں۔ پہلے یہ طے کیا گیا تھا کہ نئے ممبرز پر پیڈ رجسٹریشن لاگو کر دی جائے ۔ اور نیا ممبر اپنا اکاؤنٹ رجسٹر کرتے وقت ادائیگی کر کے رجسٹر ہو ۔ مگر اس سے ایسے ممبرز جو ایک سادہ رجسٹریشن کرنا بھی بہت مشکل کام سمجھتے ہیں۔وہ ممبرز اس طریقہ کار کو نہیں سمجھ سکتے تھے ۔ نئے سال سے طریقہ کار یہ ہو گا کہ فری رجسٹریشن موجودہ نظام کی طرح ہی دستیاب ہوگی۔ البتہ نئے ممبرز کو اپنی فری رجسٹریشن مکمل کرنے پر فورم کے کچھ خاص فری سیکشن تک رسائی حاصل نہ ہو گی ۔ جس کے لیئے نئے ممبرز کو رجسٹریشن کی فیس ادا کر کے اپنا اکاؤنٹ اپگریڈ کروانا ہو گا۔اپگریڈ کے وقت ممبر اپنی ای میل اور موبائل نمبر کی تصدیق بھی ویری فیکیشن کوڈ کے ذریعے کرے گا۔رجسٹریشن فیس ہم نے صرف 2 ڈالر رکھنے کا ارادہ کیا ہے ۔ اور وہ بھی ماہانہ نہیں ہو گی ۔ بلکہ صرف ایک بار ہی ادا کرنا ہو گی ۔اور آپ کا اکاؤنٹ لائف ٹائم کے لیئے رجسٹرڈ ہو جائے گا ۔ یہ پابندی ان ممبرز کی وجہ سے ہے جو کہ فورم میں ہمہ وقت انتشار پھیلانے میں مصروف رہتے ہیں اور فورم کا ماحول خراب کرتے ہیں ۔ کیونکہ ان کو کوئی ڈر نہیں ہوتا ۔کیونکہ ان کا اکاؤنٹ بین ہونے پر وہ نئے اکاؤنٹ سے بھی رجسٹر کر سکتے ہیں۔اب وہ پیڈ رجسٹریشن کی وجہ سے ایسا نہیں کر سکیں گے۔پہلے سے موجود تمام فری اکاؤنٹ ممبرز کو ایک ماہ کا مفت ٹرائل بونس دیا جائے گا۔اور ایک ماہ بعد ان کا اکاؤنٹ بھی عارضی طور پر معطل ہو جائے گا۔ جسے رجسٹریشن فیس کی ادائیگی کے بعد ایکٹو یا اپگریڈ کروایا جا سکے کا۔یہ اپگریڈ ایکٹویشن فیس صرف فری سیکشن کے لیئے ہو گی اور ان میں کسی قسم کا کوئی پریمیم سیکشن یا ناول شامل نہ ہو گا۔ پریمیم سسٹم پہلے کی طرح ہی فائل سسٹم ہو گا ۔اور کسی بھی فائل کی ادائیگی کرنے پر وہ فائل یا قسط ممبر کے پرائیویٹ کلاؤڈ اکاؤنٹ میں ایڈ ہو جائے گی۔جسے پریمیم ممبرز اپنے پرائیویٹ کلاؤڈ اکاؤنٹ میں پڑھ سکیں گے۔ نوٹ ! کلاؤڈ پریمیم اور کلاؤڈ پلاٹینم کے ممبران کو رجسٹریشن فیس کی ادائیگی کرنے کی ضرورت نہ ہو گی۔ان کا اکاؤنٹ فعال رہے گا۔ ایک سے زیادہ اکاؤنٹس والے ممبرز نئے سال میں ہم بہت سے ممبرز کو فورم سےرخصت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ایسے تمام ممبران جو ایک سے زیادہ اکاؤنٹ رکھتے ہیں اور انہوں نے اپنے ڈبل اکاؤنٹ کے بارے میں انتظامیہ کو خود سےنہیں بتایا۔جبکہ انتظامیہ ان ممبران سے مکمل باخبر ہے۔ ان ممبرز کو بین کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔جو کہ ان ممبرز کے لیئے بھی سرپرائز ہو گا ۔ جو انتظامیہ کو غافل سمجھتے ہیں۔ان ممبران میں پریمیم ممبران بھی شامل ہوں گے ۔ کیونکہ وہ بھی رولز کی خلاف ورزی میں شامل ہیں ۔اگر اب بھی ایسے ممبران اپنا اکاؤنٹ بین ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو ان کے لیئے یہ آخری موقعہ ہے ۔ اپنے تمام اکاؤنٹ کی تفصیلات نیچے دئیے گئی ای میل پر سینڈ کر کے ایکسٹرا اکاؤنٹ کلوز کروا کر اپنا ایک اکاؤنٹ ایکٹو کروا لیں ۔بعد میں کوئی اعتراض قبول نہ ہو گا۔ verify@urdufunclub.org ایڈز فری براؤزنگ فورم میں ایڈز فری براؤزنگ کے لیئے ایک ایڈ آن شامل کیا گیا ہے ۔ جس کی قیمت ہم نے نہایت ہی مناسب رکھی ہے ۔ ممبرز 2 ڈالر ماہانہ یا 20 ڈالر سالانہ ادا کر کے ایڈ فری براؤزنگ حاصل کر سکتے ہیں ۔یہ آپشن کسی ممبر پر لاگو نہیں کیا جا رہا ۔ جو ممبران ایڈز کے ساتھ اپنا اکاؤنٹ مینج کر سکتے ہیں ان کو یہ سہولت خریدنے کی ضرورت نہیں ہے ۔البتہ جو ممبران ایڈ فری براؤزنگ چاہتے ہیں وہ اسے حاصل کر سکتے ہیں ۔ ایڈز کمپنی فورم ممبرز کا کیشے اور براؤزنگ ڈیٹا کلکٹ کر کے ہی ممبرز کو اپنی ایڈز شو کرتے ہیں ۔ جس سے ممبرز کی پرائیویسی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ ممبرز کی پرائیویسی ہماری اولین ترجیح ہے۔ہماری کوشش ہے کہ پریمیم ممبرز کو ایڈز نیٹ ورک سے الگ رکھا جائے ۔تاکہ ممبرز کی پرائیویسی متاثر نہ ہو۔ پروفائل انفارمیشن نئے سال سے ممبرز اپنی پروفائل میں اپنا ای میل اور فون نمبر خود سے تبدیل نہ کر سکیں گے ۔ بوقت ضرورت یہ صرف سپورٹ ٹیم کے ذریعے ہی تبدیل کیا جا سکے گا ۔ ایسے تمام ممبران جن کی پروفائل میں ای میل اور موبائل نمبر درست نہیں ہیں وہ اپنے ای میل اور موبائل نمبرز نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کر کے درست کر لیں ۔ نئے سال میں تمام ای میلز اور موبائل نمبرز کو او ٹی پی کوڈ بھیج کر کنفرم بھی کیا جائے گا۔اور ایسے تمام ممبران جن کے ای میلز اور موبائل نمبرز درست نہ ہوں گےان کے اکاؤنٹ بین کر دئیے جائیں گے ۔ اور کوئی عذر قبول نہ ہو گا۔ای میل کی تبدیلی کے لیئے کلک کریں فون نمبر کی تبدیلی کے لیئے کلک کریں ون ٹائم پاسورڈ (او ٹی پی) نئے سال میں ہم فورم کا لاگ ان سسٹم میں تبدیلی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ جس میں ہر ممبر کو لاگ ان کرنے پر اس کے موبائل نمبر پر ایک کوڈ ایس ایم ایس سے رسیو ہو گا ۔ جسے فورم پر درج کر کے ہی لاگ ان ہوا جا سکے گا ۔ اور یہ ایس ایم ایس کوڈ ممبر کی پروفائل میں موجود فون نمبر پر ہی سینڈ ہو گا ۔ جن ممبرز کا فون نمبر درست ہو گا وہ با آسانی لاگ ان کر سکیں گے ۔ اور جو ممبرز غلط یا فیک فون نمبر استعمال کر رہے ہوں گے ۔ وہ اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان نہیں ہو سکیں گے ۔ اس سسٹم کو ون ٹائم پاسورڈ یا او ٹی پی بھی کہتے ہیں ۔ نئے سال میں ممبر کی پروفائل میں ای میل اور فون نمبر کی تبدیلی کے چارجز 2 ڈالر / فی تبدیلی ہوں گے ۔ جب کہ ابھی اسے فری میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ گڈ بائے سائیلنٹ ممبرز بہت سے ممبران کہتے نظر آتے ہیں کہ ہم گزشتہ اتنے سال سے سائلنٹ ممبرز ہیں ۔وغیرہ وغیرہ ۔ ایسے ممبرز جان لیں کہ وہ فورم پر مزید سائلنٹ نہیں رہ سکیں گے ۔ تمام ممبران کو 30دن کے دوران کم از کم 5 کمنٹس لازمی کرنا ہوں گے ۔ جو اپروول بھی ہو چکے ہوں۔ ورنہ ایسے تمام ممبران جو 30 دن میں 5 کمنٹس نہیں کریں گے ۔ ان کے لیئے آٹو میٹک کچھ فری سیکشن بند ہو جائیں گے ۔ اور جب ان ممبرز کی کمنٹس کی طے شدہ تعداد پوسٹ ہوگی تب وہ سیکشن کچھ ٹائم بعدآٹو میٹک اوپن ہو جائیں گے۔ایسے میں کوئی ممبر فورم پر سائلنٹ نہیں رہ سکے گا ۔ یہ ایک خودکار نظام ہو گا ۔ جو فورم پر ممبرز کو آٹو میٹک مینج کرے گا۔یہ پابندی پریمیم سیکشن پر نہ ہو گی ۔ اور پریمیم ممبران اپنے پرائیویٹ کلاؤڈ کو جب چاہے وزٹ کر سکیں گے۔ نوٹ ! کلاؤڈ پریمیم اور کلاؤڈ پلاٹینم کے ممبران پر ماہانہ پوسٹنگ کی شرط نہ ہو گی۔ان کا اکاؤنٹ فعال رہے گا۔ کمنٹس اپروول سیٹ اپ نئے سال میں ایسے تمام کمنٹس جو کہ رومن اردو پر مشتمل ہوں گے۔بے شک وہ معیاری کمنٹس ہی کیوں نہ ہوں ان کو اپروول نہیں کیا جائے گا ۔ اور ایسے تمام کمنٹس جو کہ چند مخصوص الفاظ جیسا کہ ۔ اپڈیٹ ، نائیس ، گڈ ، اور ان جیسےکسی بھی فضول الفاظ پر مشتمل ہوں گے۔ یا آپ کے کمنٹ میں کسی قسم کی تصویر شامل ہوئی ۔ ان کو بھی اپروول نہیں کیا جائے گا ۔ ان کمنٹس کو ڈائریکٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا ۔ اردو الفاظ پر مشتمل معیاری کمنٹس کو ہی اپروول کیا جائے گا ۔ یہاں تمام ممبرز ایک بات نوٹ کر لیں ۔ آپ کا کمنٹ کتنا ہی اچھا اور معیاری کیوں نہ ہو ۔ اگر آپ کہانی کی اپڈیٹ کی تصاویر کو کوٹ کر کے کمنٹ کریں گے جس سے اپڈیٹ کی امیج آپ کی پوسٹ میں شامل ہوں ایسا کمنٹ اپروول نہیں ہو گا ۔ اسے ڈائریکٹ ڈیلیٹ کیا جائے گا رومن اردو سٹوریز سیکشن تمام ممبرز جانتے ہیں کہ چند سٹوریز کو چھوڑ کر فری میں پوسٹ ہونے والی باقی سب سٹوریز کاپی پیسٹ ہوتی ہیں ۔ اسی طرح رومن اردو میں پوسٹ ہونے والی سٹوریز بھی کاپی پیسٹ ہوتی ہیں ۔ کیونکہ یہ فری ہوتی ہیں۔ اور رائٹر کو ادائیگی نہیں کی جاتی ۔ تو رائٹر کا جب تک دل کرتا ہے وہ پوسٹ کرتا ہے اور پھر وہ اسے اپڈیٹ کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ پھر یہ اکثر نا مکمل ہی رہتی ہیں۔ اردو فن کلب نے نئے سال سے اپنے رومن اردو سٹوریز سیکشن کو فریز کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ موجودہ تمام رومن سٹوریز اور رومن سیکشن تمام ممبرز کے لیئے بدستور دستیاب رہیں گے اور ان کو وزٹ کیا جا سکے گا ۔ نئے سال سے ان سیکشن میں نئی سٹوری ایڈ کرنے کا آپشن ختم کر دیا جائے گا۔ اور پہلے سے موجود سٹوریز ہی اپڈیٹ ہو سکیں گی۔جو سٹوریز مکمل ہو چکی ہیں ۔ وہ موجود رہیں گی اور جو نامکمل ہیں ان کو مکمل کی کوشش کی جائے گی ۔اور جو مکمل نہ ہو سکیں ان کو جلد ہی فورم سے ہٹا دیا جائے گا۔ پرائیوٹ کلاؤڈ پریمیم پرائیویٹ کلاؤڈ سسٹم کو ہم نے ایس ڈی ڈی سٹوریج سے تبدیل کر کے این وی ایم ای سٹوریج (مستحکم میموری ایکسپریس) پر اپگریڈ کر دیا ہے ۔ جو کہ موجودہ لیٹسٹ ٹیکنالوجی ہے ۔ جس سے آپ کا پرائیویٹ کلاؤڈ بہت ہی فاسٹ ورک کرے گا اور بہت ہی بہترین سروس مہیا ہو گی۔ اور کم اسپیڈ انٹرنیٹ والے ممبرز بھی اسے انجوائے کر سکیں گے۔ نئے سال سے تمام خریداری کو پرائیویٹ کلاؤڈ پریمیم میں ہی شامل کیا جا سکے گا۔ کلاؤڈ بیسک رکھنے والے ممبرز نئی خریداری کو اپنے کلاؤڈ اکاؤنٹ میں شامل نہیں کر سکیں گے۔ اگر وہ مزید خریداری کرنا چاہیں تو ان کو اپنا اکاؤنٹ کلاؤڈ پریمیم پر اپگریڈ کرنا ہو گا ۔ جو کہ صرف 10 ڈالر میں اپگریڈ کروایا جا سکے گا۔ اگر وہ اپنا اکاؤنٹ اپگریڈ نہ کرنا چاہیں تو بھی پہلے سے موجود ان کی خریداری بغیر کسی اضافی چارجز کے ان کے اکاؤنٹ میں لائف ٹائم کے لیے موجود رہے گی ۔ وہ صرف نئی خریداری نہ کر سکیں گے۔ جبکہ پہلے سے خریدی گئی تمام خریداری کو وہ با آسانی پڑھ سکیں گے۔ یہ تمام سہولیات اور پابندیاں آپ سب ممبرز کی بہتری کے لیئے ہیں ۔ ان سے ہم ایک مختصر اور اچھی کمیونٹی بنائیں گے ۔ ہمیں 20000 ممبران کی بجائے صرف 1000 ممبران کی کمیونٹی قبول ہے مگر ہم تعداد کے لیئے معیار پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔نئے سال میں جو ممبران ان سب رولز کے ساتھ فورم پر رہنا چاہیں گے تو ہم ان سب کو خو ش آمدید کہیں گے ۔ اور باقی ممبران جو ان رولز سے اختلاف رکھتے ہیں ان کو بخوشی الوداع کریں گے۔ ایڈمنسٹریٹر ۔۔۔اردو فن کلب 12 Link to comment
udas punchi Posted December 16, 2021 Share #2 Posted December 16, 2021 Dear Admin, Apki sirf aik bat sy iktilaf ha baqi sab forum ki bhtri ky liy ha r wo qabil e qabool hain. aik hafty ma 10 comments r wo bh urdu language ma . is ma 2 qabahtain hain 1 agar hafty ma myari stories h post nai htin to 10 comments kasy? aik update pr aik ya zada sy zada 2 comments h ho sakty r is waqat free section ma 1 kahani ha r agr wo 1 br bh update hti to 1 ya 2 comments h ho sakty. 2- main importantly : ma is language ky ilawa mbile ya laptop ma likh h nai sakta mujy urdu ma us trh likhna h nai ata , is a koi hal Please 5 Link to comment
Anaam123 Posted December 16, 2021 Share #3 Posted December 16, 2021 سر یہ اقدام اور سارے رولز ہمارے اور اردو فن کلب فارم کی بہتری کیلئے بہت ھی مناسب اور اچھے ھین اور مین اپنےدل کی گہرائیون سے اسےسراہنے کیساتھ ان سے اتفاق کرتا ھون شکریہ سر 3 Link to comment
Administrators Administrator Posted December 16, 2021 Author Administrators Share #4 Posted December 16, 2021 فیڈ بیک کا شکریہ ہم اس پر مزید غور کریں گے ۔ اور اس کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے ۔ ہو سکتا ہے کہ اس کی لمٹ بڑھا کر 30 دن تک کر دیں ۔ اور 30 دن میں 10 کمنٹس تو با آسانی کیئے جا سکتے ہیں ۔ دراصل اس رولز کا مقصد ہی سائلنٹ ممبرز کو ایکٹو کرنا ہے ۔اس میں ابھی ایک اور ایشو بھی زیر غور ہے جس پر آپ کی توجہ نہیں گئی ۔ کہ جب ممبر کا اکاؤنٹ ہی لمیٹڈ ہو جائے گا اور مین سیکشن تک رسائی نہ ہو گی تو وہ کمنٹس کس تھریڈ پر کرے گا ؟ جو کہ اپررول بھی ہو سکیں ۔ اور اس ممبر کا اکاؤنٹ آٹو ایکٹو ہو سکے😃۔اس رولز کو ہم مزید تبدیلی کے ساتھ لاگو کریں گے ۔ اور آپ کا دوسرا سوال ِ ۔۔۔۔ اگر کسی کو اردو لکھنا نہیں آتی ۔تو مجھے یقین ہے کہ اسے پڑھنا بھی نہیں آتی ہو گی ۔ 7 Link to comment
Lucky777 Posted December 16, 2021 Share #5 Posted December 16, 2021 Very nice I totally agree with new rules and all upgrade in 2022 1 Link to comment
yaroozkhan Posted December 16, 2021 Share #6 Posted December 16, 2021 ایڈمن صاحب اداب بہت اچھے اصول وضوابط بیان کیے اور ان پر عمل بھی ہوگا باقی تھریڈ پر کچھ لکھنا اس کی بھی کوشش کی جائی گی 2 Link to comment
udas punchi Posted December 16, 2021 Share #7 Posted December 16, 2021 1 hour ago, Administrator said: فیڈ بیک کا شکریہ ہم اس پر مزید غور کریں گے ۔ اور اس کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے ۔ ہو سکتا ہے کہ اس کی لمٹ بڑھا کر 30 دن تک کر دیں ۔ اور 30 دن میں 10 کمنٹس تو با آسانی کیئے جا سکتے ہیں ۔ دراصل اس رولز کا مقصد ہی سائلنٹ ممبرز کو ایکٹو کرنا ہے ۔اس میں ابھی ایک اور ایشو بھی زیر غور ہے جس پر آپ کی توجہ نہیں گئی ۔ کہ جب ممبر کا اکاؤنٹ ہی لمیٹڈ ہو جائے گا اور مین سیکشن تک رسائی نہ ہو گی تو وہ کمنٹس کس تھریڈ پر کرے گا ؟ جو کہ اپررول بھی ہو سکیں ۔ اور اس ممبر کا اکاؤنٹ آٹو ایکٹو ہو سکے😃۔اس رولز کو ہم مزید تبدیلی کے ساتھ لاگو کریں گے ۔ اور آپ کا دوسرا سوال ِ ۔۔۔۔ اگر کسی کو اردو لکھنا نہیں آتی ۔تو مجھے یقین ہے کہ اسے پڑھنا بھی نہیں آتی ہو گی ۔ Sarkar Urdu likhni nai ati ka matlb ya ky ya to isi trh Roman Urdu ma allow karain ya phir koi software ya koi Tariqa btain Urdu ma likhny ka. 2nd Comments days ki bjay agar Updates par kia jay to ziada behtar For examples 5 updates par 1 ya 2 comments compulsory. Comments apply to Dr. khan ki h khani par h hngy na ya asi story Jo sirf r sirf is Forum ki malkiat ho 2 Link to comment
Jani Bhai Posted December 16, 2021 Share #8 Posted December 16, 2021 ایڈمنسٹریٹر صاحب اگر کوئی میمبر چھٹی پہ ہوتا یا اس کا موبائل خراب ہو جاتا ہے اور وہ کمینٹس نئی کر سکا تو کیا اس کا بھی اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا ہم پرانے میمبر کا اکاؤنٹ برقرار رہے گا یا ہمیں بھی دوبارا اکاؤنٹ بنا نا پڑے گا 3 Link to comment
Tehmena Posted December 16, 2021 Share #9 Posted December 16, 2021 Your good go way to forward 1 Link to comment
Tehmena Posted December 16, 2021 Share #10 Posted December 16, 2021 I agree with you 3 Link to comment
Recommended Posts