Play_Boy007 Posted August 16, 2011 #1 Posted August 16, 2011 سعودی شہری نے 50 زندہ بچھو کھا کر امریکی ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ بات بہت سے لوگوں کے لئے ناپسندیدگی و کراہیت کا باعث ہو سکتا ہے مگر یہ ایک حقیت ہے کہ سعودی شہری ماجد المالکی ایک ہی بار 50 زندہ بچھو نگل سکتا ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ یہ محیر العقول شخص سانپ، چھوٹے مگرمچھ اور چھپکلیاں بھی کھانے کے طور پر کھاتا ہے۔ ماجد المالکی نے کہا کہ اسے ان حشرات اور جانوروں کا زہر نقصان نہیں پہنچاتا بلکہ اسے سب سے زیادہ زہریلے پیلے بچھو کھانے میں زیادہ مزا آتا ہے۔ ماجد المالکی نے اپنے دعوے کے ثبوت کے طور پر "گینیز بک آۡف ورلڈ ریکارڈ" کی ویب سائٹ پر موجود متعدد ویڈیو کلپ اور تصاویر بھی العربیہ۔نیٹ کو دکھائیں کہ جن میں اسے ایسے حشرات کو نگلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔۔ المالکی کا نام گذشتہ مہینے "گینیز بک" میں اس وقت شامل کیا گیا کہ جب اس نے سعودی عرب کے دارلحکومت میں 22 بچھو کھا کر ایک امریکی شہری ڈین شیلڈن کا ایک نشت میں 21 بچھو کھانے کا ریکارڈ توڑا۔ ماجد المالکی نے کہا کہ اس کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کی تقریب ریاض میں منعقد ہوئی، جس کے دوران اس نے 20 سیکنڈز میں 22 بچھو نگل لئے جبکہ اس سے پہلے ایک امریکی شہری کا نام گینیز بک میں 21 بچھو کھانے پر درج تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک ہی نشت میں 50 بچھو کھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انتالیس سالہ ماجد المالکی سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں سرکاری ملازم ہیں۔ ان کا وزن 70 کلوگرام ہے۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ وہ صرف بچھو ہی نہیں بلکہ سانپ بھی کھا سکتے ہیں۔ ایک نشت میں دس تک سانپ کھا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ چھوٹے مگر مچھ، چھیکلیاں بھی کھا لیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ چھوٹے بڑے بچھوؤں کی تمام اقسام کھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ سب سے زیادہ زہریلا "پیلا بچھو" بھی کھا لیتے ہیں۔ یاد رہے پیلا بچھو اپنے ہلاکت خیز زہر کی وجہ سے "فلسطینی" کے نام سے مشہور ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ماجد المالکی نے کہا کہ " کہ میں 22 برس سے یہ کام کر رہا ہے، مجھے ایک مرتبہ بھی ان زہریلے حشرات کھانے سے زہر خورانی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بچھو کھاتے ہوئے اس کے ڈنگ والے حصے کو تھوڑا توڑ لیتا ہوں تاکہ یہ منہ کی جلد میں نہ پیوست ہو۔ انہوں نے کہا میں ایسے حشرات کھانے سے پہلے ان کا ڈنگ نہیں نکالتا۔ کسی بچھو کے ڈسنے پر مجھ پر زہر اثر نہیں کرتا۔ ماجد المالکی نے کہا کہ بچھو کے ڈسنے سے انسان مرتا نہیں، لیکن ایسی صورت میں کوئی شکار اگر خوف میں مبتلا ہو جائے تو وہ شدید بخار کیوجہ سے فوری طور پر موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔ "بچھو سے ڈسے جانے والوں کو میرا مشورہ ہے کہ وہ پرسکون رہیں کیونکہ ایسی صورت میں خوف ہی خطرناک صورتحال پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انسان کے معدے یا دانتوں میں السر نہیں تو بچھو کا زہر خطرناک نہیں ہوتا۔ محیر العقول سعودی شہری کا کہنا تھا کہ کہ وہ ایسے دنگ کر دینے والے "کارناموں" کے ذریعے صرف اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نہیں لکھوانا چاہتا تھا بلکہ اس کا مقصد سنہ 2004ء سے امریکی شہری کے ریکارڈ کو توڑ کر اس کی جگہ اپنی شناخت درج کرانا چاہتا تھا۔ اس سوال کہ ان کے حشرات کھانے کے فعل کو سعودی عوام کس نظر سے دیکھتے ہیں ماجد نے بتایا کہ بہت سے لوگ اس پر تنقید کرتے ہیں مگر کچھ لوگ اسے عام بات سمجھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں ان کا ایک امریکی پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا معاہدہ ہوا تھا مگر نائن الیون کے بعد اس پر عمل درامد نہ ہو سکا۔
Faisalabaden Posted August 17, 2011 #4 Posted August 17, 2011 nice sharing keep it up thanks for sharing
viewsonic Posted August 18, 2011 #6 Posted August 18, 2011 chotyaon kia kami nahi galib 1 dhondho 1000 milte hen
khoobsooratdil Posted August 18, 2011 #8 Posted August 18, 2011 Wow Amazing yaar Chalo jaisa bhi kaam kiamager ek Amreeki ki jaga Saoudi ka naam to laga dia na us ne
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now