Play_Boy007 34 #1 Posted August 16, 2011 زبان اور آنکھوں کے ذریعے اپنی سوچ دوسروں تک پہنچانا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ تاہم پیروں کے ذریعے سے بھی اپنی سوچ عیاں کی جاسکتی ہے۔ مانچسٹر یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ پیروں کی حرکات انسان کے بھید کھولنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ نفسیاتی ماہرین کے مطابق چہرے پر نقاب چڑھانے والے افراد کے پیروں کی حرکات ان کی اصلیت کھولنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ گھبراہٹ کے عالم میں مردوں کے پیر تیزی سے حرکت کرنا شروع کردیتے ہیں جبکہ خواتین کا معاملہ اس کے برعکس ہوتا ہے اور بالکل ساکت بیٹھی رہتی ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی جھوٹ بول رہا ہو تو اس کے پیر شعوری طور پر ساکت رہتے ہیں۔ 0 Share this post Link to post