Disable Screen Capture Jump to content
URDU FUN CLUB

ہندوستان میں پاکستان


Recommended Posts

Posted

ہندوستان میں پاکستان

ویسے تو ہندوستان کے بعض مخصوص متعصب سیاسی ذہن جب کبھی کسی ہندوستانی مسلم اکثریتی علاقہ پر غصہ اتارتے ہیں تو اسے ایک "چھوٹا پاکستان" کا لقب دے ڈالتے ہیں۔

لیکن ۔۔۔۔۔

ہندوستانی ریاست بہار میں ایک ایسا گاؤں آج بھی پایا جاتا ہے جس کا نام ہی "پاکستان" ہے اور جہاں ایک بھی مسلمان خاندان آباد نہیں ہے!

دی بہار ٹائمز کی ایک خبر کے مطابق بہار کے 38 اضلاع میں سے ایک ضلع پورنیہ میں ایک گاؤں "پاکستان" کے نام سے بھی قائم ہے۔ ہند وپاک کی حالیہ کشیدگی اور دونوں ملکوں کے درمیان کی سابقہ جنگوں کے باوجود اس گاؤں کے باشندگان اپنے گاؤں کا نام تبدیل کرنے پر مصر بھی نہیں ہیں۔

گاؤں کے ایک باشندے نے بتایا کہ : ہمارے آباء و اجداد یہاں کے مسلمان زمینداروں کے کھیتوں میں کام کیا کرتے تھے۔ تقسیم کے بعد وہ لوگ اپنی زمین ہمارے آباء واجداد کے حوالے کر گئے۔ انہی کی یاد میں گاؤں کی مقامی آبادی نے اپنے گاؤں کا نام "پاکستان" رکھ دیا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پنکج کمار کے بموجب سرکاری دستاویزات میں بھی اس گاؤں کا نام "پاکستان" ہی درج ہے۔

اسی ضلع پورنیہ میں واقع ایک دوسرے گاؤں پوکھریا کے ایک فرد نے کہا کہ : آزادی سے قبل پڑوس کا یہ پورا گاؤں "پاکستان" مسلمانوں کا تھا لیکن 1947ء تا 1950ء کے دوران یہاں کے تمام مسلمان خاندان مشرقی پاکستان منتقل ہو گئے تھے۔

  • 1 month later...

یکم جنوری 2022 سے نئے رولز کو لاگو کر دیا گیا ہے ۔ تمام سائلنٹ ممبرز کو فورم پر کچھ سیکشن کی اجازت نہ ہو گی ۔ فری سیکشن پر مکمل پرمیشن کے لیے آپ کو اپنا اکاؤنٹ اپگریڈ کرنا ہو گا ۔ اپگریڈ کرنے کی فیس صرف 5 ڈالر سالانہ ہے ۔ آپ کو صرف 5 ڈالر کی سالانہ ادائیگی کرنا ہو گی ۔ اور آپ کا اکاؤنٹ ایک سال کے لیے ایکٹو ہو جائے گا۔

Posted

Pakistan zindabad to kahtay hi hain

But us gaoon kay loog Zindabadd

Kay aj kay dour main Jab Paksiatni

Is bahas main hain kay 2 nation theory sahi ha ya ghalat

Tab bhi woo Apnay gaoon ka naam nahin change kar rahy

UTHO JAGOOO PAKISTAN

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...
URDU FUN CLUB