Play_Boy007 Posted August 16, 2011 Share #1 Posted August 16, 2011 مغربی بنگال (بھارت) میں چھ مقبول امریکی فاسٹ فوڈ کمپنیاں، ریستوران کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ ان میں دو پیتزا کمپنیاں شامل ہیں۔ لفظ Pizza ان عجیب و غریب الفاظ میں سے ہے جن کی اصل کسی کو حتمی طور پر معلوم نہیں۔ ممکن ہے یہ یونانی لفظ pitta سے آیا ہو اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس کی اصل لاطینی لفظ pix سے نکلی ہو۔ لیکن یہ طے ہے کہ یہ اطالوی لوگوں کی ایجاد نہیں ہے، جیسا کہ عموماً سمجھا جاتا ہے۔ بلکہ اس کی اصل کا سراغ پرانے زمانے کے مشرقِ وسطیٰ میں ملتا ہے۔ اس کے علاوہ مزے کی بات یہ ہے کہ بابلی، مصری، اسرائیلی، آرمینی، یونانی، رومن اور دوسری قدیم تہذیبوں میں تنورں میں پکی ہوئی چپٹی روٹیاں کھائی جاتی تھیں۔ یونانی، رومن اور مصری اپنی روٹیوں پر روغنِ زیتون اور مقامی مصالحہ جات لگاتے لیکن جب یہ ڈش اٹلی پہنچی تو انہوں نے اس پر ٹماٹر اور پنیر کا لیپ کرنا شروع کیا۔ یہی وہ پیتزا ہے جس سے ہم اج واقف ہیں۔ Pizza بنانے کی پہلی دکان نیپلز میں 1830 میں قائم ہوئی تھی اور آج تک قائم ہے۔ یورپ اور امریکہ میں اس کا صحیح تعارف دوسری جنگ ِ عظیم کے دوران ہوا جب امریکی اور یورپی فوجوں کے سپاہیوں نے اٹلی کے مقبوضہ علاقوںمیں پیتزا کھا کر دیکھا۔ پاکستان میں پیتِزا پہلے پہل 1975 کی دہائی میں متعارف ہوا تھا۔ Link to comment
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now