Disable Screen Capture Jump to content
Novels Library Plus ×
URDU FUN CLUB

*`~`*Urdu Fun Club Forum Rulls*`~`*


Recommended Posts

  • Administrators

*`~`*اردو فن کلب فورم رولز*`~`*

 

اردو فن کلب میں ایک وقت میں ایک سے زیادہ آئی ڈیز بنانے کی قطعی  اجازت نہیں۔ ایک سے زیادہ اکاؤنٹ ہونے پر  تمام اکاؤنٹ کو بین کر دیا جائے گا۔ اور نئے اکاؤنٹ پر فیس چارج کی جائے گی۔اگر اپنے یوزر نیم میں تبدیلی چاہتے  ہیں یا پاسورڈ بھول گئے ہیں۔تو نیو اکاؤنٹ بنانا اس کا حل نہیں۔آپ کسی بھی  وقت نیچے دیئے گئے ای میل پر ایڈمن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
admin@urdufunclub.org

 

فورم میں آنے والے تمام نئے ممبرز کو خوش آمدید کہتے ہوئے، ان کی توجہ فورم سےمتعلقہ چند چیدہ چیدہ اہم نقاط کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں۔

 

اگرچہ جو بھی ممبر فورم میں رجسٹر ہوتا ہے، اس نے فورم کی تمام شرائط کوپہلے ہی تسلیم کیا ہوتا ہے۔ ان کی یاد دہانی کے لیے میں فورم رولز کو یہاں پھر سے لکھ رہا ہوں۔


 

٭ چونکہ یہ ایک بنیادی طور پر اردو فورم ہے، اس لیے  یہاں صرف اردو میں  کی گئی پوسٹ ہی اپروول ہو گی  ۔کسی بھی کہانی یا کمنٹ کا اردو میں ہونا لازمی ہے ۔رومن یا انگلش میں کیا جانے والا کمنٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

  ٭ فورم میں ہمیشہ نئی اور میعاری پوسٹنگ کو ہی اپروو کیا جائے گا۔ غیر  میعاری اورفورم میں پہلے سے موجود مواد /تھریڈ کوپوسٹ کرنا منع ہے۔ایسے تمام تھریڈ کو فوری کچرے کی ٹوکری میں ڈال دیا جائے گا۔


٭ اس فورم میں اسلام/مذہب اور سیاست پرکسی بھی طریقے سے بات نہیں ہو سکتی۔ ایسا کرنے والے ممبر کو بھی لائف ٹائم کے لیئے بین کر دیا جائے گا۔

٭فورم میں کسی بھی کہانی میں مخصوص مقدس نام  کوکسی کردار سے منسلک کرنا منع ہے۔ایسا کرنے والے ممبر کی کہانی اور آئی ڈی دونوں کو فورم سے ہٹا دیا جائے گا۔تمام ممبرز سے گزارش ہے کہ ایسی کسی بھی کہانی یا کمنٹ  کو اگر فورم میں دیکھا جائے تو اسے  فوری رپورٹ کیا جائے تاکہ فورم انتظامیہ اسے فورم سے ہٹا سکے۔ 

٭فورم میں  کسی ایسی پوسٹ کی ہرگز اجازت نہیں جس سے کسی بھی قسم کے اختلاف کا پہلو نکلتا ہو یا وہ کسی مخصوص فرقے کے عقائد یا نشر و نشاعت پر مبنی ہوفرقہ ورانہ تھیرڈز یا مواد سے پرہیز کریں۔ تمام کمنٹس ممبرز کی ذاتی رائے پر مشتمل ہوتے ہیں ۔فورم ایسے کسی معاملات کا ذمہ دار نہیں ہے۔

٭ اس فورم میں
(INCEST)
 سیکس (ماں ،بیٹا،بہن بھائی وغیرہ) کی قطعی اجازت نہیں ،الہذا ایسے کسی ٹاپک پر مشتمل تھریڈ کو پوسٹ مت کیا جائے،بصورت دیگر اس تھریڈ کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔


٭ فورم میں کسی دوسری سائیٹ /فورم / بلاگ / گروپ /موبائل نمبر / ای میل کی تشہیر ممنوع ہے۔چاہے وہ کسی تھریڈ میں ہو، رپلائی پوسٹ میں ہو یا ممبر کے اپنے سائن میں ہو۔ یا پرائیویٹ میسج میں ہو۔
ایسا کرنے والے ممبر کو بغیر کسی وارننگ کےفوری طور پر لائف ٹائم بین کر دیا جائے گا۔کسی ممبر کو پرسنل میسیج / پرائیویٹ میسج  کے ذریعے کسی دوسرے سائٹ یا گروپ کی طرف راغب کرنا بھی فوری لائف ٹائم بین کا باعث بنے گا۔

اگر کسی ممبر کو ذاتی  میسج میں کسی دوسری سائیٹ کی طرف راغب کیا جائے تو اس ممبر پر لازم ہے کہ وہ فوری فورم انتظامیہ کو اس  ممبر کی نشان دہی کرے بصورت دیگر اسے بھی اسپیمنگ میں شامل سمجھا جائے گا۔ اور اس کو بھی بین کیا جا سکتا ہے

پریمیم ممبران کو پرائیویٹ میسج کی سہولت حاصل ہے۔ مگر اس کا استعمال ذاتی گپ شپ کے لیئے کیا جا سکتا ہے۔مگر پرائیویٹ میسج میں بھی ذاتی موبائل نمبر اور ای میل یا کسی دوسری سائیٹ اور گروپ کی تشہیر کرنا منع ہے ۔ ایسا کرنے والے ممبر کا پریمیم  اکاؤنٹ معطل کر دیا جائے گا۔ اور کسی قسم کا ری فنڈ نہیں کیا جائے گا۔

٭ اگر کسی تصویر یا دوسرے مواد  پر کسی دوسرے فورم کا لوگو نمایاں ہو گا۔یا کسی پی ڈی ایف فائل میں دوسری سائیٹ کا واٹر مارک موجود ہو گا۔اس تصویر یا فائل کو بھی اس فورم میں  پوسٹ نہیں کیا جا سکتا۔البتہ ان لوگو / واٹر مارک کو ریموو کر کے پھر پوسٹ کر سکتے ہیں۔اگر ہو سکے تو فائل پر فورم کا واٹر مارک اور اپنا یوزر آئی ڈی بھی ضرور ایڈ کریں۔تاکہ آپ کی پوسٹ کو چوری نہ کیا جا سکے۔
 
٭ فورم کےتمام سیکشن میں 
  کوئی بھی نئی تھریڈ / رپلائی موڈریٹ       کیے جاتے ہیں۔اور وہ اس وقت تک ممبر کو آن لائن نظر نہیں آتے۔ جب تک متعلقہ سیکشن موڈیریٹر، اسے اپروو نہیں کر دیتا۔جس کی وجہ سے کچھ دیر کی تاخیرکے بعد ہی نیو تھریڈ یا پوسٹ فورم میں نظر آتی ہے۔اگر نیو تھریڈ یا پوسٹ فورم کی پالیسی / رولز  کو مدِنظر رکھتے ہوئے کی جائے گی، تو وہ لازمی اپروو ہو جائے گی۔ اور جو فورم کے رولز کے مطابق نہیں ہو گی،اسے فورم سے ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

٭ فورم انتظامیہ اس بات کی پابند نہیں ہے۔ کہ ہر ایک ممبر کو اسکی ہر ایک منسوخ شدہ تھریڈ کی وجہ بھی بتلائے۔ ہاں اگر کسی کو یہ شک ہو۔ کہ اس کی میعاری ،فورم کے اصولوں پربنائی گئی تھریڈ بھی فورم میں اپروو نہیں ہوئی ہے، تو وہ اپنی تھریڈ کا نام، اور سیکشن کا نام، جہاں تھریڈ پوسٹ کی گئی تھی، لکھ کر مجھے ای میل کے ذریعے مطلع کر سکتا ہے۔مگر ایسا تھریڈ پوسٹ ہونے کے چوبیس گھنٹے بعد ہی کیا جا سکتا ہے، پہلے نہیں۔اس پر نظر ثانی کر کے ممبر کو ریپلائی کر دیا جائے گا۔

٭ فورم کے دوستوں سے یہ بھی درخواست ہے، کہ وہ کسی بھی تھریڈ میں رپلائی پوسٹ کرتے وقت اس بات کا خاص دھیان رکھیں، کہ ان کا رپلائی صرف اور صرف تھریڈ سے متعلقہ ہی ہو۔کسی ممبر کی تھریڈ کو اپنی ذاتی تشہیر کا ذریعہ نہ بنائیں۔ اور نہ ہی اسے گپ شپ کے لیے استعمال کریں۔ ایسی تمام پوسٹ کو آئیندہ سے فورم سے ڈیلیٹ کریا جائے گا۔ اور کوئی عذر نہیں سنا جائے گا۔

٭ فورم میں قسط وار کہانیاں لکھنے والوں سے عرض ہے۔ کہ وہ اپنی کہانی کی اگلی قسط ایک ہفتے کے اندر اندر ضرور پوسٹ کردیں ۔ بصورت دیگر، ایسی پوسٹ /
تھریڈ کو اس وقت تک کے لیے ان کمپلیٹ کے سیکشن میں بھیج دیا جائے گا۔جب تک اگلی قسط پوسٹ نہیں ہو گی۔

٭ کوئی بھی ممبر کسی دوسرے ممبر سے کسی بھی وجہ سےگالی گلوچ نہیں کرے گا، اور نہ ہی ایسی گھٹیا زبان استعمال کرے گا۔ جو متعلقہ ممبر کی دل آزاری کا سبب بنتی ہو ۔ ایسا کرنے والے ممبر کوبھی کسی وارننگ کے بغیر فوری طور پر فورم سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بین کر دیا جائے گا۔


٭فورم میں کسی قسم کی ذاتی معلومات اور ای میل / موبائل نمبر ۔ فیس بک یا سوشل میڈیا کے لنکس اور کسی بھی قسم کے گروپس  کو شیئر کرنا  یا کسی بھی سے کوئی لنک یا کنٹکٹ انفارمیشن  طلب کرنا سختی سے منع ہے۔فورم کا  سٹاف آپ کو ہدایات کرتا ہے کہ براہ کرم اپنی کسی قسم کی ذاتی معلومات جیسے کہ  اپنا پتا/ ای میل یا فون نمبر کسی بھی ممبر سے شیئر مت کریں۔ جس سے تمام لوگوں کی اس تک رسائی ممکن  ہو سکے۔ان معلومات کا غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے ہر ممکن طور پر احتیاط کریں۔  اگر کوئی ممبر آپ پر ذاتی معلومات کے لیے دباؤ  ڈالے۔ تو فورا کو-ایڈمنسٹریٹر یا پھر مجھ سے  رابطہ کریں۔

٭
  فورم کے سٹاف (کو-ایڈمنسٹریٹر اور موڈریٹرز) کو کسی پیغام میں ردوبدل اور  اسے ڈیلیٹ کرنے کا پورا پورا اختیار ہے۔ اور اس بارے میں وہ کسی کو جوابدہ  نہیں سوائے ایڈمنسٹریٹر کے۔ اگر آپ محسوس کریں کہ کسی موڈریٹر نے آپ سے  زیادتی کی ہے تو آپ مجھے اس سے آگاہ کریں۔آپ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔


ہو سکتا ہے۔ابھی آپ کو یہ اصول بہت سخت محسوس ہوں۔مگر ان کی پاسداری ضروری ہے۔اور ان کا خوشگوار اثر آپ کو بہت جلد محسوس ہو گا۔اور اس فورم میں آپ خود کو بہت محفوظ محسوس کریں گے۔   
مزید مدد یا معلومات کے لیے مجھ سے رابطہ کیجیے۔ شکریہ

Link to comment

کچھ ممبرز مسلسل  رومن اردو میں کمنٹس کر رہے ہیں جن کو اپروول کی بجائے مسلسل ڈیلیٹ کیا جا رہا ہے ان تمام ممبرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یہ کمنٹس رولز کی خلاف ورزی ہے فورم پر صرف اور صرف اردو میں کیئے گئے کمنٹس ہی اپروول کیئے جائیں گے اپنے کمنٹس کو اردو میں لکھیں اور اس کی الائمنٹ اور فونٹ سائز کو 20 سے 24 کے درمیان رکھیں فونٹ جمیل نوری نستعلیق کو استعمال کریں تاکہ آپ کا کمنٹ با آسانی سب ممبرز پڑھ سکیں اور اسے اپروول بھی مل سکے مسلسل رومن کمنٹس کرنے والے ممبرز کی آئی ڈی کو بین کر دیا جائے گا شکریہ۔

  • Replies 97
  • Created
  • Last Reply

Top Posters In This Topic

Top Posters In This Topic

  • 4 weeks later...
  • 3 weeks later...
  • 4 months later...

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...