Play_Boy007 34 #1 Posted August 16, 2011 واشنگٹن……گوگل نے انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 براوٴزر استعمال کرنے والوں کے لیے مدد کی فراہمی کے خاتمے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایکسپلورر کے اس ورژن کو وہ کم زور کڑی قرار دیا جا رہا ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حال ہی میں گوگل سرچ انجن پر سائبر حملہ کیا گیا۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یکم مارچ سے گوگل ڈاکیومنٹس سمیت کچھ پروگرام اس براوٴزر پر کام نہیں کریں گے۔ کمپنی نے انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 استعمال کرنے والے صارفین سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنا براوٴزر اپ گریڈ کر لیں۔ خیال رہے کہ ہیکرز نے انٹرنیٹ ایکسپلورر میں موجود نقائص سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حقوقِ انسانی کے لیے کام کرنے والے چینی کارکنوں کے جی میل اکاوٴنٹس کو نشانہ بنایا تھا۔ 0 Share this post Link to post