Disable Screen Capture Jump to content
URDU FUN CLUB

ناکامیاں اور اس کا سدباب


Recommended Posts

Posted

ناکامیاں اور اس کا سدباب

ہم اگر اکثر جہد مسلسل پر زور دیتے ہیں تو اس کے پیچھے اپنی زندگی کا نچوڑ جھلک رہا ہوتا ہے۔ ہم اگر کہتے ہیں کہ اپنی دہن میں لگے رہو تو اپنی زندگی میں نامکمل رہ جانے والے منصوبوں کا سوچ رہے ہوتے ہیں۔ ہم آج آپ کے سامنے ناکامیوں سے بچنے کے لئے کچھ اصول رکھ رہئ ہیںتا کہ آپ ناکامیوں سے اجتناب کر سکیں۔

1. ہماری ایک عادت ہے کہ ہم اپنی کامیابیوں کی بجائے اپنی ناکامیوں پر زیادہ توجہ دیتے ہیں اس لئے ہمیں اپنی کامیابیوں کو بھی سامنے رکھنا چاہئے تاکہ ہمارے اندر اعتماد پیدا ہو.

2. کبھی شارٹ پلاننگ مت کرو اور ہمیشہ دور کی سوچو۔

3. پہلی نوکری تبھی چھوڑو جب دوسری جوائن کرنے کا سو فیصد ارادہ بن جائے۔

4. ہو سکے تو سب سے پہلے اپنی منزل کا تعین کر لو اور پھر ہاتھ پاؤں مارنے شروع کرو۔

5. اوائل عمری میں ہی کڑی محنت کر لو تا کہ عمر کے آخری حصے میں اس کا پھل کھا سکو۔

6. دوسروں کو دیکھ کر حسد نہ کرو بلکہ کچھ حاصل کرنے کے لئے محنت اور لگن استعمال کرو.

7. اپنے اندر اعتماد پیدا کرو اور دوسروں کے ساتھ اعتماد سے بات کرو.

8. زیادہ کسی کے بارے میں مت سوچو بلکہ یہ سوچو کہ آپ کیا کرنا چاہتے ہو.

9. اپنے اندر خامیاں تلاش کرو اور اس کی اصلاح کرو.

10. دوسروں کو یا حکومت کو کوسنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا بلکہ اللہ تعالی کی ذات پر تقوی کرو. جو سب کو پالنے والا ہے اور سب کو رزق دینے والا ہے. اس لئے اللہ تعالی کی عبادت کے لئے اپنے دن بھر کے وقت سے کچھ وقت ضرور نکالو.

11.سب سے آخری بات یہ ہے کہ آپ جو خطرناک غلطی ایک بار دہرا چکے ہیں دوبارہ نہ دہرائو

اردو فن کلب کے پریمیم سیریز اور پریمیم ناولز اردو فن کلب فورم کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ جو فورم کے پریمیم رائیٹرز کی محنت ہے اور صرف وقتی تفریح کے لیئے فورم پر آن لائن پڑھنے کے لیئے دستیاب ہیں ۔ ہمارا مقصد اسے صرف اسی ویب سائیٹ تک محدود رکھنا ہے۔ اسے کسی بھی طرح سے کاپی یا ڈاؤن لوڈ کرنے یا کسی دوسرے دوست یا ممبر سے شیئر کرنے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے ۔ جو ممبران اسے کسی بھی گروپ یا اپنے دوستوں سے شئیر کر رہے ہیں ۔ ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اسے کسی دوسرے ممبر ثانی سے شئیر نہیں کر سکتے ۔ ورنہ ان کا مکمل اکاؤنٹ بین کر دیا جائے گا ۔ اور دوبارہ ایکٹو بھی نہیں کیا جائے گا ۔ موجودہ اکاؤنٹ کینسل ہونے پر آپ کو نئے اکاؤنٹ سے کسی بھی سیئریل کی نئی اپڈیٹس کے لیئے دوبارہ قسط 01 سے ادائیگی کرنا ہو گی ۔ سابقہ تمام اقساط دوبارہ خریدنے کے بعد ہی نئی اپڈیٹ آپ حاصل کر سکیں گے ۔ اکاؤنٹ بین ہونے سے بچنے کے لیئے فورم رولز کو فالو کریں۔ اور اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ بنائیں ۔ ۔ ایڈمن اردو فن کلب

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...
URDU FUN CLUB