Play_Boy007 Posted August 16, 2011 #1 Posted August 16, 2011 لندن : ایک برطانوی خاتون نے درد شقیقہ کے بعد چائینز زبان میں مہارت ظاہر کرکے اپنے طبی معالج کو حیران کردیا۔ 35 سالہ سارہ کولویل نے بتایا کہ جب بھی مجھے پورے یا آدھے سر کا درد ہوتا ہے تو میری چائنیز سیکھنے کی استعداد کار میں نمایاں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس صورتحال پر کی جانے والی تحقیق میں دیکھا گیا کہ وہ کونسی وجہ ہے جو غیر ملکی زبانوں کو سیکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے ۔ ماہرین طب نے اندازہ لگایا ہے کہ دردشقیقہ کے باعث ہوسکتا ہے کہ خون کی شریانوں میں خون کے بہاﺅ کی زیادتی اس کی وجہ ہو کیونکہ دماغ کو زیادہ خون ملنے کی وجہ سے اس کی استعداد کار میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ خاتون نے اپنے ڈاکٹر کو بتایا کہ درد شقیقہ اور درد کے بعد مجھے سنائی دینے والی آوازوں میں بھی تبدیلی محسوس ہوتی ہے۔ خاتون نے بتایا کہ میں آئی ٹی کوآرڈنیٹر ہوں اور میں اپنے درد کی مشکور ہوں کہ اس کی وجہ سے میرے غیر ملکی زبان کے کام کی استعداد میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ماہرین نے کہا ہے کہ یہ ایک نادر اور منفرد تجربہ ہے جو طب کی دنیا میں ہمیں حیران کررہا ہے ۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جوہن کولی من نے کہا کہ میرے لئے یہ حیرت انگیز بات ہے کیونکہ درد شقیقہ کے دیگر مریضوں کی استعداد کار کم ہوتے دیکھی گئی ہے۔
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now