Play_Boy007 Posted August 16, 2011 #1 Posted August 16, 2011 گنجے پن کا علاج دریافت سر کے گنجے پن کا علاج دریافت کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ماہرین نے ایک ایسا جین دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کا تعلق بالوں کی بڑھوتری اور افزائش سے ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ دریافت بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے کی جانے والی اب تک کی کوششوں کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی میں مالیکیولر ڈرماٹولوجی کی پروفیسر اینجلا کرسٹینواس تحقیقی ٹیم کی سربراہ تھیں۔اس ٹیم میں کولمبیا یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ نیویارک کی راک فیلر یونیورسٹی ، کیلی فورنیا کی سٹین فورڈ یونیورسٹی اور پاکستان اور اٹلی کے سائنس دان شامل تھے۔ کرسٹینو کہتی ہیں کہ اس بیماری کی وجہ سرکی جلد میں واقع ان نالی نما غذودوں کاسکڑنا ہے جس میں بال کی جڑیں ہوتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ذرا تصور کریں کہ آپ بال اور اس کی غذود کی ایک تصویر فوٹو کاپی مشین پر رکھتے ہیں اور پھر تصویر کا سائز کم کرنا شروع کرتے ہیں۔ توپھر آپ یہ دیکھتے ہیں کہ جس نسبت سے غذود چھوٹے ہوتے ہیں اسی تناسب سے بال بھی کم اور چھوٹے ہونا شروع ہوجاتے ہیں ۔اس غذود کے سکڑنے کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ آپ کے سرکے بال پہلے جیسے گھنے اور لمبے نہیں رہتے ، وہ تعداد میں کم اور چھوٹے ہوجاتے ہیں اور وہ پہلے جیسے چمک دار بھی نہیں رہتے۔ تاہم سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس نئی دریافت کے بعد وہ دن زیادہ دور نہیں ہے جب بالوں کو گرنے سے بچانے کے لیے مؤثر اور محفوظ طریقہ علاج تلاش کرلیا جائے گا اور اس میں ہارمونز کا استعمال بھی نہیں ہوگا۔
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now