Play_Boy007 Posted August 15, 2011 #1 Posted August 15, 2011 مصنوعی دانت لگوانے کی بجائے، اب بڑھاپے میں بھی نئے دانت اگائے جا سکتے ہیں طبی ماہرین نے دانتوں کی نشوونما اور دانتوں کی پالش کو قائم رکھنے والے ایک جین کا پتہ چلایا ہے جس کوطبی سطح پر ''Citp2'' کا نام دیا گیا ہے ۔ اس جین کی دریافت سے ''ڈینٹل سانئس'' میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ ڈینٹل سرجری ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ اب مصنوعی دانت لگانے کی بجائے، بڑھاپے میں بھی نئے دانت اگائے جا سکیں گے۔ اس کے علاوہ دانتوں کو کیڑا لگنے ، سوراخ ہونے، پالش ختم ہونے اور دیگر امراض کا بھی کامیابی سے خاتمہ ہو سکے گا۔ اورگن اسٹیٹ یونیورسٹی امریکہ کے طبی ماہرین نے اس جین کا پتہ چلایا ہے۔ یہ تحقیقی رپورٹ ''پروسیڈنگ آف دی نیشنل اکیڈیمی سانئس امریکہ''میں شائع ہوئی ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ جین بہت سے کام نہیں کرتے، ہر جین کے ذمے ایک یا دو کام ہوتے ہیں مگر دانتوں سے متعلق جین متعدد فرائض سرانجام دیتا ہے۔
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now