Disable Screen Capture Jump to content
URDU FUN CLUB

کششِ ثقل سے بجلی پیدا کرنے کا نظام وضع کرلی


Recommended Posts

Posted

کششِ ثقل سے بجلی پیدا کرنے کا نظام وضع کرلیا، پاکستانی سائنسدان کا دعویٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی سائنسدان سید عبدالعلی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تین سال کی محنت کے بعد کششِ ثقل سے بجلی پیدا کرنے کا نظام وضع کر لیا ہے، قومی مفاد میں استعمال کرنے کی ضمانت دی جائے تو فارمولا آج ہی حکومت پاکستان کے حوالے کر دوں گا۔ بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں عالمی سائنسی مسلمہ اصولوں اور قوانین کے عین مطابق فارمولا اور اس فارمولے کے تحت ایک ڈیزائن مرتب کرنے میں کامیاب ہوا ہوں، انہوں نے کہا کہ میں یہ تو نہیں بتاؤں گا کہ یہ فارمولا سائنس کے کن اصولوں اور قوانین کے تحت کام کرتا ہے لیکن فارمولے کی کارکردگی کی صلاحیت کے حوالے سے اتنا ضرور بتاؤں گا کہ میرے لیے یہ کام بالکل آسان ہے کہ ” حبیب بینک کے حجم کے برابر (جو تقریباً 200 فٹ بلند اور کم و بیش 20 ہزار ٹن کے وزن) کے برابر آبجیکٹ کو زمین کی سطح سے اتنی ہی بلندی تک کسی قسم کی توانائی کو کام میں لائے بغیر زمین کی کشش ثقل کے ذریعے سے اتنی ہی ولاسٹی کے ساتھ جس ولاسٹی سے یہ آبجیکٹ مذکورہ بلندی سے سطح زمین تک آتی ہے نہ صرف اسے واپس اسی بلندی تک پہنچا سکتا ہوں بلکہ اس میں مسلسل ایک تسلسل قائم رکھ سکتا ہوں“۔ عبدالعلی نے کہا کہ آج کی نشست میں اس خدشے کے پیش نظر کہ فارمولا لیک آؤٹ نہ ہو جائے کسی قسم کی کلّی یا جزوی تفصیل پر بات نہیں کرنا چاہوں گا۔ فارمولے اور ڈیزائن کا قانونی حق ملکیت (Patent) نہ خود مجھے اور نہ ہی میرے ملک کو حاصل ہوا ہے لہٰذا اسے حاصل کیے بغیر اس راز کو افشاء کرنا خطرناک اور پوری قوم کے پیر پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قانونی ادارے مجھے اس بات کی ضمانت دیں کہ یہ ملک و قوم کے مفاد میں استعمال ہوگا تو میں یہ فارمولا آج ہی حکومت پاکستان کے حوالے کرنے کو تیار ہوں۔

اردو فن کلب کے پریمیم سیریز اور پریمیم ناولز اردو فن کلب فورم کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ جو فورم کے پریمیم رائیٹرز کی محنت ہے اور صرف وقتی تفریح کے لیئے فورم پر آن لائن پڑھنے کے لیئے دستیاب ہیں ۔ ہمارا مقصد اسے صرف اسی ویب سائیٹ تک محدود رکھنا ہے۔ اسے کسی بھی طرح سے کاپی یا ڈاؤن لوڈ کرنے یا کسی دوسرے دوست یا ممبر سے شیئر کرنے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے ۔ جو ممبران اسے کسی بھی گروپ یا اپنے دوستوں سے شئیر کر رہے ہیں ۔ ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اسے کسی دوسرے ممبر ثانی سے شئیر نہیں کر سکتے ۔ ورنہ ان کا مکمل اکاؤنٹ بین کر دیا جائے گا ۔ اور دوبارہ ایکٹو بھی نہیں کیا جائے گا ۔ موجودہ اکاؤنٹ کینسل ہونے پر آپ کو نئے اکاؤنٹ سے کسی بھی سیئریل کی نئی اپڈیٹس کے لیئے دوبارہ قسط 01 سے ادائیگی کرنا ہو گی ۔ سابقہ تمام اقساط دوبارہ خریدنے کے بعد ہی نئی اپڈیٹ آپ حاصل کر سکیں گے ۔ اکاؤنٹ بین ہونے سے بچنے کے لیئے فورم رولز کو فالو کریں۔ اور اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ بنائیں ۔ ۔ ایڈمن اردو فن کلب

  • 1 year later...

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...
URDU FUN CLUB