Play_Boy007 Posted August 13, 2011 #1 Posted August 13, 2011 ویسے تواگر خلا سے زمین کا تصور کیا جائے تو ایسا لگتا ہے کہ ہمارا سیارہ بڑا خاموش ہے، لیکن اگر مناسب آلات کی مدد سے سنا جائے تو معلوم ہو گا کہ زمین کان پھاڑ دینے والا شور مچا رہی ہے۔اور اگر کسی خلائی مخلوق کے پاس مناسب آلات موجود ہیں تو وہ کھربوں میل دور ہی سے ان آوازوں کو بڑی آسانی سے سن سکتی ہے۔ سائنس دانوں نے چالیس برس قبل ہی اس بات کا پتا چلا لیا تھا کہ زمین سے ایک خاص قسم کی ریڈیائی خارج ہوتی ہیں۔ اور یہ لہریں اس وقت پیدا ہوتی ہیں جب سورج سے آنے والے تیز رفتار ذرات یعنی solar wind زمین کے مقناطیسی میدان سے ٹکراتے ہیں۔اب یہ سوال اٹھتا ہے کہ یہ نشریات زمین پر کیوں نہیں سنائی دیتیں؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ خوش قسمتی سے زمین کی بیرونی فضا ionosphere ڈھال کا سا کام کرتی ہے اور ان لہروں کو زمین پر آنے سے پہلے ہی روک دیتی ہے۔ اور اگر یہ لہریں زمین تک پہنچ پاتیں تو ریڈیو سننا محال ہو جاتا کیوں کہ ان کی شدت کسی بھی طاقت ور ریڈیو سٹیشن کے سگنل سے بھی دس ہزار گنا زیادہ ہوتی ہے۔ لیکن زمین سے باہر خلا میں ان لہروں کے نشر ہونے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ زمین کے اوپر گردش کرنے والے چار مصنوعی سیاروں کی مدد سے کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ نشریات ٹارچ کی روشنی کی طرح خلا میں پھیلتی جاتی ہیں اوراگر ہمارے نظامِ شمسی سے بہت دور کسی اور سیارے پر ذہین مخلوق موجود ہے تو اسے یہ نشریات سننے میں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔یہی طریقہ زمین کے ماہرینِ فلکیات بھی استعمال کر کے دوسرے ستاروں کے گرد گھومنے والے سیاروں کا کھوج لگاسکتے ہیں۔ خاص طور پر ایسے سیارے جو اتنے چھوٹے ہیں کہ عام دوربین سے نظر نہیں آ سکتے۔
(._.)Milestone(._.) Posted August 14, 2011 #2 Posted August 14, 2011 Thanks For Sharing Dear Very Informative Thread Keeepp it Upp
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now