Disable Screen Capture Jump to content
Novels Library Plus ×
URDU FUN CLUB

Private Cloud System


Recommended Posts

  • Administrators

تمام پریمیم ناول پڑھنے والے ممبرز متوجہ ہوں

فورم پر جب بھی  تبدیلیاں کی جاتی ہیں تو کچھ کرپٹ ممبران کے ساتھ بہت سے بے قصور ممبران پر بھی وہ لاگو ہوتی ہیں جو کہ ان ممبرز کے لیے ایک تکلیف دہ امر ہے  ۔ ہمارے فورم کے پریمیم رائیٹرز بہت محنت سے فورم کے ممبران کے لیے ناول لکھتے ہیں ۔ تاکہ آپ سب ممبرز کو کچھ بہتر پڑھنے کو ملے اور پریمیم ادائیگی سے فورم کا نظام بھی چلتا رہے۔ مگر کچھ بد دیانت ممبرز نے فورم کے پریمیم ڈیٹا چوری کر کے اپنی دکانیں کھول لی ہیں ۔ (کچھ ممبرز کی سب پرسنل ڈیٹیلز بھی حاصل کر لی گئی ہیں) پچھلے کچھ دنوں میں ایسے بہت سے گروپس نظر میں آئے جو کہ اردو فن کلب کا پریمیم ڈیٹا چوری کر کے اپنے گروپس میں بیچتے ہیں ۔ اور فورم کو نقصان پہنچانے کا سبب ہیں ۔  ایسے ممبرز کی بروقت شناخت اور ان پر موڈریشن کے لئے نئے سیٹ اپ پر کام کیا جا رہا ہے جو کہ بہت جلد فورم پر انسٹال کر دیا جائے گا۔جس کے بعد ہی  تمام نئی اپڈیٹس اپلوڈ کی جائیں گی۔ 

ہمارے پاس دو آپشن زیر غور ہیں

تصدیقی فورم اکاؤنٹ

پہلے آپشن میں پریمیم رجسٹریشن کا مکمل عمل تصدیقی بنایا جائے گا جس میں ممبر کا موبائل نمبر ( تصدیقی میسج سے بھی کنفرم کیا جائے گا) سے لے کر ایڈریس (جو کسی یوٹیلٹی بل پر شو بھی ہو) اور آئی ڈی کارڈ (آئی ڈی کارڈ فرنٹ اور بیک کی تصویر) تک کی ویری فیکیشن کے بعد اکاؤنٹ اپروول کیا جائے ۔ اور رولز کی خیلاف ورزی پر ایک بار اس ممبر کا اکاؤنٹ بین ہونے پر دوبارہ اس ڈاکومنٹس پر اکاؤنٹ اپروول نہ ہو ۔مگر اس میں ہمارا ماننا ہے کہ ممبرز کی پرائیویسی شدید متاثر ہو گی۔ اور ہمارا مقصد فورم ممبران کی پرائیویسی برقرار رکھنا ہے۔ تو  اس آپشن کو  ڈراپ کیا گیا ہے۔

پرائیویٹ کلاؤڈ کمپیوٹنگ سسٹم

دوسرا آپشن فورم میں پریمیم ممبران کے لیئے ایک مکمل پرائیویٹ کلاؤڈ کمپیوٹنگ سسٹم ایڈ کر دیا جائے۔ اس میں پریمیم ممبر بننے کا عمل تبدیل ہو  گا ۔اور موجودہ شئیرنگ سسٹم کی بجائے ہر پریمیم ممبر کا الگ پرائیویٹ کلاؤڈ کمپیوٹنگ سسٹم ہو گا ۔ اور اس کی تمام خریداری اس ممبر کے  پرائیویٹ  کلاؤڈ کمپیوٹنگ سسٹم میں شو ہو گی اور لائف ٹائم پڑھنے کے لئے موجود ہو گی۔ ممبر کی تمام خریداری کو موڈریشن کے بعد اس کلاؤڈ سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔ اور پریمیم ممبر کی تمام ایکٹویٹی کا ریکارڈ کلاؤڈ سسٹم مانیٹرنگ کرے گا ۔ اور ممبرز کے لاگ ان /  لاک آؤٹ  اور تمام ایکٹوٹی کلک ، اسکرین شارٹ لاگز ،اور مزید  ایکٹویٹی کی ایک مکمل فائل بناتا رہے گا۔ پریمیم ممبرز کو خریدے گئے تمام ناولز آن لائن پڑھنے کی اجازت ہو گی ۔ اور کسی قسم کی ڈاؤن لوڈنگ یا اسکرین شارٹ کی اجازت نہ ہو گی۔ کسی بھی ممبر کے پرائیویٹ کلاؤڈ   اکاونٹ سے  تین اسکرین شارٹ کلک ہونے پر کلاؤڈ سسٹم ایڈمن کو نوٹیفیکیشن سینڈ کرے گا۔ اور ایڈمن اس نوٹیفیکیشن کی نوعیت کو دیکھے گا اور رولز کی خیلاف ورزی جاننے پر اس کا اکاؤنٹ لائف ٹائم بین ہو جائے گا۔ جسے دوبارہ ری سٹور نہیں کیا جائے گا۔ اور کسی قسم کا کوئی عذر نہ سنا جائے گا۔ اور نئی آئی ڈی سے آنے پر بھی اسے دوبارہ اس مکمل عمل سے گزرنا ہو گا۔

میرے خیال سے یہ زیادہ قابل عمل ہے۔یہ ان ممبرز کے لیئے بالکل محفوظ ہے جو کہ فورم رولز کے مطابق اپنے اکاؤنٹ کو استعمال کرتے ہیں۔اور کسی قسم کی بد دیانتی کے مرتب نہیں ہوتے ۔ 
 

پرائیویٹ کلاؤڈ کمپیوٹنگ سسٹم کیسے جوائن کیا جائے گا ؟

پرائیویٹ کلاؤڈ کمپیوٹنگ سسٹم کی ممبرشپ لینا ہو گی۔ جس کی لائف ٹائم فیس 10$ ہے ۔

مگر یہاں ایک بات نوٹ کریں کہ یہ 10 ڈالر واپس  آپ کے اکاؤنٹ میں بطور اکاؤنٹ بیلنس جمع ہو جائیں گے۔ جو آپ اپڈیٹس اور پیڈ فائلز کی خریداری میں استعمال کر سکیں گے۔یعنی کہ آپ سے پرائیویٹ کلاؤڈ کمپیوٹنگ سسٹم کی  کوئی فیس چارج نہیں کی جائے گی اور یہ بالکل فری ہو گا۔


 یہ ممبر کا ایک الگ پرائیویٹ اکاؤنٹ ہو گا جہاں وہ اپنی پریمیم خریداری کو پڑھ سکے گا۔تمام سیئریل کی اقساط  ترتیب نمبرز سے  اپروول ہوں گے۔ تمام قسط وار سلسلوں کی نئی اپڈیٹ کی قسط خریدنے والے ممبر کے لئے لازم ہو گا کہ ممبر کے اکاؤنٹ میں اس ناول/سیئریل کی تمام گزشتہ اقساط موجود ہوں اور انہیں آپ خرید چکے ہوں ورنہ نئی قسط اپروول نہیں ہو گی۔ مثال یہ کہ آپ نے پردیس  سیئریل کی  قسط نمبر 10 خریدنی ہے تو آپ کے اکاؤنٹ میں پردیس سیئریل کی سابقہ ایک سے  9 اقساط موجود ہونا ضروری ہیں ۔ورنہ قسط اپروول نہیں ہو گی۔جو ممبرز پہلے ہی یہ تمام اقساط خرید چکے ہیں ۔ ان ممبرز کی خریدی گئی  اقساط کو ان کے پرائیویٹ کلاؤڈ سسٹم میں فری ایڈ کر دیا جائے گا۔
ممبر کو اپنے اکاونٹ کو شئیرنگ کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ ایسا کرنے پر سسٹم آپ کو آٹو چیک کر لے گا اور آپ کا اکاؤنٹ ڈس ایبل کر دے گا ۔ جو کہ بعد میں بین بھی ہو سکتا ہے۔ نئے سسٹم میں تمام ممبرز کی ایکٹویٹی بمہ آئی پی ایڈریس اور سسٹم یا موبائل میک ایڈریس کے لاگز کی صورت موجود رہے گی ۔  رولز کی خیلاف ورزی پر اکاؤنٹ بین کر دیا جائے گا ۔

پہلے سے موجود تمام ممبرز پرائیویٹ کلاؤڈ کمپیوٹنگ سسٹم کی رجسٹریشن فری میں حاصل کر سکیں گے ۔ اور یہ تمام رولز ان پر بھی لاگو ہوں گے۔ اب سے تمام سلسلہ وار ناولز کی اپڈیٹس اور نئے مکمل ناولز پرائیویٹ کلاؤڈ کمپیوٹنگ سسٹم میں ہی دستیاب ہوں گے ۔اگر کسی ممبر کا کوئی سوال ہو تو وہ اسی تھریڈ میں پوچھ سکتا ہے۔

Link to comment

یکم جنوری 2022 سے نئے رولز کو لاگو کر دیا گیا ہے ۔ تمام سائلنٹ ممبرز کو فورم پر کچھ سیکشن کی اجازت نہ ہو گی ۔ فری سیکشن پر مکمل پرمیشن کے لیے آپ کو اپنا اکاؤنٹ اپگریڈ کرنا ہو گا ۔ اپگریڈ کرنے کی فیس صرف 5 ڈالر سالانہ ہے ۔ آپ کو صرف 5 ڈالر کی سالانہ ادائیگی کرنا ہو گی ۔ اور آپ کا اکاؤنٹ ایک سال کے لیے ایکٹو ہو جائے گا۔

  • Replies 160
  • Created
  • Last Reply

Top Posters In This Topic

Top Posters In This Topic

سر سب سے پہلے مجھے یہ بتایا جائے مین کیسے کھپرو کی ملکہ کی اپڈیٹ لے سکتا ہوں کیسے پیسے بھیج سکتا ہوں،، اور چھوٹا چوہدری بھی لینی ہے پہلے چیک آئوٹ کیا تھا ہر سمجھ نہین آیا پھر آپ نے ایک ٹیلی نار نمبر بھی بھیجا تھا کہ اس ہر ایزی پیسہ کریں پر وہ نمبر والی ایمیل ہی مس ہق گئی،، اب بتا یا جائے اور مجھے اس فورم کی ہریمیم ممبر سپ لینی ہی ایک اور بات یہ میری سکینڈ آئی دی ہے جس سے مین اردو فن کلب پر انلائن آتا ہون تو کیا مجھے بھی بد دیانت گردانا جائے گا،، 

Link to comment
  • Administrators

بہتر یہی ہے کہ کسی ایک آئی ڈی کا انتخاب کر لیں۔ بطور فری ممبر اس چیز کو نوٹ نہیں کیا جاتا ۔ اور بہت سے ممبرز دو سے زائد آئی ڈیز رکھتے ہیں۔مگر اب اس چیز کو بھی نوٹس کیا جائے گا۔

Link to comment
  • Administrators
57 minutes ago, kashif2090 said:

ye kab se hoga or me life time member hon mujhy kitny pase kb or kase dna hongy detail bta den

ضروری نہیں کہ آپ کو مزید پے منٹ کرنی ہی پڑے ۔ پھر بھی ایسا کچھ ہوا تو آپ کو میسج کر دوں گا۔

Link to comment

میں کم و بیش دس سال سے لکھ رہا ہوں اور اب ایسا لگتا ہے کہ لکھنے کا مزید کوئی فائدہ نہیں ہے۔ میں ایک انتہائی مصروف انسان ہوں کیونکہ بےشمار پیشہ ورانہ مصروفیات ہیں مگر ایک سلسلہ اور لکھنے کا جو رشتہ بنا تھا، اس کو قائم رکھنا میں نے خود پہ ازخود فرض کر رکھا تھا۔

ہونے یہ لگا ہے کہ اتنی محنت اور اپنے آرام کے لیے مختص وقت سے گھڑیاں چرا کر جب میں کچھ لکھتا ہوں تو وہ ڈیٹا چوری کر کے دوسرے ممبران کو بیچا جاتا ہے۔

اب تو خود مجھے بھی بیچا جانے لگا کہ میں خرید لوں اگر پڑھنا چاہوں تو۔ ایسی چوری روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ لکھنا ہی  بند کر دیا جائے۔ان لوگوں کو جب نیا کچھ ملے گا نہیں تو کہانی آگے کیسے بڑھے گی؟

یوں ایک نہ ایک دن ان کا چرایا ڈیٹا بےسود ہو جائے گا۔

میں اس فورم کے لیے لکھ رہا ہوں اور لکھتا رہوں گا بس شئیر نہیں ہوگا جب تک کہ ہمیں ایس ممبران نہیں مل جاتے تو اردوفن کلب کے سب سے قریبی رفقا ہیں اور وہ ایسے چوری ڈیٹا کی بجائے یہیں پہ کہانیاں پڑھنا پسند کرتے ہیں۔تمام نیا ڈیٹا انہی سے شئیر کیا جائے گا۔

شکریہ

Link to comment
Guest
This topic is now closed to further replies.
×
×
  • Create New...