Story Maker Posted December 13, 2017 #1 Posted December 13, 2017 وہ اس جہان سے حیران جایا کرتے ہیں جو اپنے آپ کو پہچان جایا کرتے ہیں جو صرف ایک ٹھکانے سے تیرے واقف ہیں تری گلی میں وہ نادان جایا کرتے ہیں کسی کے ہونے نہ ہونے کے بارے میں اکثر اکیلے پن میں بڑے دھیان جایا کرتے ہیں میں اب کبھی نہ دکھوں گا کسی کے مرنے سے کہ شب گزار کے مہمان جایا کرتے ہیں جو اصل بات ہے اس کو چھپانے کی خاطر کبھی کبھی غلطی مان جایا کرتے ہیں یہ بات آتے ہوئے سوچتا نہیں کوئی کہ سب یہاں سے پریشان جایا کرتے ہیں جمالؔ ہم تو تجھے یہ بھی اب نہیں کہتے کبھی کسی کا کہا مان جایا کرتے ہیں
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now