Story Maker Posted September 7, 2017 #1 Posted September 7, 2017 بلیو وہیل گیم کے بارے آپ لوگ آج کل کافی کچھ پڑھ رہے ہوں گے۔۔یہ دارصل ہے کیا چیز اور کیسے کام کرتی ہے۔۔اس کے بارے میں نے وکی پیڈیا پر جو کچھ پڑھا اس پر مختصر لکھتا ہوں۔۔ کہا جاتا ہے کہ بلیو وہیل کا آغاز دو ہزار تیرہ میں روس سے ہوا۔۔فلپ بوڈکن نامی نوجوان کو یونیورسٹی سے بے دخل کر دیا گیا تھا اس نے اس گیم کی بنیاد رکھی۔۔اس گیم میں دو پارٹیاں حصہ لیتی ہیں۔۔ایک ایڈمنسٹریٹر اور ایک ٹارگٹ۔۔یہ گیم پچاس دنوں پر مشتمل ہوتی ہے جس میں ایڈمنسٹریٹر ٹارگٹ کو چلینج دیتا ہے۔۔یہ چلینج چھوٹے چھوٹے چلینجز سے شروع ہوتے ہیں اور آخری چلینج خود کشی کا ہوتا ہے۔۔۔یہ چلینجز سوشل میڈیا کے ذریعے دیے جاتے ہیں وہ واٹس ایپ بھی ہو سکتا ہے اور فیس بک پر بھی۔۔شروع میں آسان آسان چلینج دیے جاتے ہیں جیسا کہ صبح چار بج کر بیس منٹس پر اٹھنا، کرین سے جمپ لگانا،اپنے بازو پر پین سے کچھ لکھنا،اپنے بازو یا ٹانگ میں کچھ چھبونا جیسا کہ سوئی۔۔اس کے بعد تھوڑے سے زیادہ خطرناک چلینجز دیے جاتے ہیں جیسا کہ بلیڈ سے اپنے بازو یا ٹانگ پر یس لکھنا، دس فٹ اونچی دیوار سے جمپ مارنا۔۔اونچی عمارت تا پل کے کنارے پر کھڑے ہونا وغیرہ۔۔۔ پچاس دنوں میں پچاس چلینجز دیے جاتے ہیں ان میں سے کچھ اسی دن دیے جاتے ہیں جس دن چلینج مکمل کروانا ہو اور کچھ ایڈوانس دے دیے جاتے ہیں۔۔آخری چلینج ٹارگٹ کو اس کی مرضی سے یا ڈرا دھمکا کر اس کو بلیک میل کر کے اسے خود کشی کی طرف راغب کرنا ہوتا ہے۔۔ اس گیم کی وجہ سے ارجنٹائن، برازیل،بلغاریہ، چلی،چائنہ، کولمبیا، جارجیا،انٖڈیا، سعودی عرب،اٹلی، کینیا، پیراگوائے،پرتگال،روس، سربیا، امریکہ، اسپین، یوراگوائے اور وینرویلا سمیت بیشتر ممالک میں بیسوں ٹین ایجز لڑکے لڑکیاں خود کشیاں کر چکے ہیں اور بہت سے ابھی بھی نازک حالت میں ہسپتال میں داخل ہیں۔۔ اب سنا ہے کہ اس گیم نے پاکستان کا رخ کر لیا ہے۔۔والدین اسے التماس ہے کہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں،۔۔ان کے موبائل فونز خاص کر سوشل میڈیا ایکٹویٹی پر کڑی نظر رکھیں اس سے پہلے کہ کوئی بڑے نقصان سے دوچار ہونا پڑے۔۔۔
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now