Administrators Administrator Posted November 28, 2016 Administrators #1 Posted November 28, 2016 وائی فائی انٹرنیٹ کی رفتار سے تنگ رہتے ہیں؟ اگر ہاں تو بس چند ماہ کے اندر ہی یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ جی ہاں وائی گیگ نامی انتہائی تیز رفتار وائرلیس نیٹ ورک ٹیکنالوجی آئندہ سال لیپ ٹاپس اور اسمارٹ فونز کے لیے متعارف کرائی جارہی ہے۔ انٹیل اور کوالکوم جیسے اداروں کی جانب سے اس ٹیکنالوجی کی 802.11ad حمایت کی جارہی ہے اور اسے اسٹینڈرڈ کا حامل قرار دیا گیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی سے انٹرنیٹ کی رفتار 60 گیگا ہرٹزیا آسان الفاظ میں8 جی بی پی ایس ہوگی جبکہ عام وائی فائی ٹیکنالوجی عام طور پر 2.4 سے 5 گیگا ہرٹز سے زیادہ تیز انٹرنیٹ فراہم نہیں کرپاتی، یعنی یہ ٹیکنالوجی موجودہ وائی فائی سے تین گنا زیادہ تیز ہے۔ وائی گیگ کے حوالے سے وائی فائی الائنس نے پیر کو ایک سرٹیفکیشن پروگرام کا آغاز کیا اور ان کا کہنا ہے کہ 2020 تک اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے والی ڈیوائسز کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرجائے گی۔ یہ بہت تیز رفتاری سے ڈیٹا ٹرانسفر کرنے والی ٹیکنالوجی ہے جو کہ لیپ ٹاپس میں صرف دو سیکنڈ میں 2 جی بی کی فلم یا فائل کو ڈاﺅن لوڈ کرنے میں مدد دے گی جبکہ اسمارٹ فونز میں اتنی بڑی فائل 7 سیکنڈ میں ڈاﺅن لوڈ ہوسکے گی۔ وائی فائی الائنس کا کہنا ہے کہ یہ نئی ٹیکنالوجی 'کم گنجان' 60 گیگا ہرٹز اسپیکٹرم استعمال کرے گی جو کہ رفتار بڑھانے میں مدد دے گی۔ تاہم یہ ٹیکنالوجی بہت کم فاصلے یعنی دس میٹر کی رینج میں ہی کام کرسکتی ہے، یعنی اگر آپ اسے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو وہ ایک کمرے کے اندر ہی استعمال کرسکیں گے۔ 802.11ad یہ ٹیکنالوجی وائرلیس اسٹینڈر والی ڈیوائسز پر استعمال ہوسکے گی جو کہ اب مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کی بھی جارہی ہیں جبکہ ایسے روٹرز کی تو فروخت ہورہی ہے۔ اس ٹیکنالوجی پر کئی برسوں سے کام ہورہا تھا مگر اب اسے عام کیا جارہا ہے اور وائی فائی الائنس کا ماننا ہے کہ اب وائی فائی سے ہٹ کر وائی گیگ کی جانب منتقل ہوجانا وقت کی ضرورت ہے۔ (ڈان نیوز) 3
Story Maker Posted November 28, 2016 #2 Posted November 28, 2016 kash ye service Kashmir k area's mein b start ho jayein. 1
Young Heart Posted November 30, 2016 #3 Posted November 30, 2016 اگرچہ وائی فائی ٹیکنالوجی کی سپیڈ بڑھ جائے گی - لیکن اگر انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کا کہیں مسئلہ ہوتا ہے تو اس کی وجہ وائی فائی ہرگز نہیں ہے وائی فائی کا سکوپ تو لوکل نیٹ ورک لنک تک ہے اور یہ محض ایک لوکل وائرلیس نیٹ ورک بناتی ہے جس کی سپیڈ سپیڈ 10 میگا بٹ پر سیکنڈ سے 54 میگا بٹ پر سیکینڈ تک ہوتی ہے سپیڈ کا مسئلہ تو انٹر نیٹ کی سپیڈ سے ہوتا ہے جس کا تعلق براڈ بینڈ وائرلیس، ڈی ایس ایل یا جی 4 سے ہے اب اگر وائی فائی کو مزید تیز رفتا ربھی کردیا جائے اور انٹرنیٹ براڈ بینڈ میں سپیڈ نہ موجود ہو تو وائی فائی کی سپیڈ کا بھی کیا فائدہ 1
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now