Mardon k Nipples Q hotay han ? - Worlds General Knowledge - URDU FUN CLUB Disable Screen Capture Jump to content
URDU FUN CLUB

Recommended Posts

Posted

ہم میں سے اکثر لوگ سوچتے ہیں کہ مردوں کو جب ضرورت ہی نہیں ہوتی تو ان کے Nipples
آخر کیوں ہوتے ہیں___؟

ڈی این اے: DNA ہر جاندار خلیے میں موجود ایک زپ نما مالیکیول ہے، تخلیق کا پورا عمل اسی میں چھپا ہے، ویسے تو DNA میں ایک پوری کائنات چھپی ہے، لیکن اس وقت ہمارا موضوع DNA نہیں بلکہ Chromosome ہے-
کروموسوم: Chromosomes تخلیق کے مرکزی کردار ہیں- ڈی این اے کے اندر 46 کروموسومز ہوتے ہیں اور مرد کا آدھا ڈی این اے یعنی 23 کروموسومز اور اسی طرح عورت کا آدھا ڈی این اے یعنی 23 کروموسومز مل کر بچے کی خصوصیات کا تعین کرتے ہیں،
دوسرے لفظوں میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ ایک مردانہ سپرم میں 23 کروموسومز ہوتے ہیں جبکہ ایک زنانہ بیضے میں بھی 23 کروموسومز ہوتے ہیں اور تخلیق کے عمل میں کروموسومز کے یہی 23 جوڑے حصہ ڈالتے ہیں، ہر جوڑا مختلف خصوصیات کا حامل ہوتا ہے،
خصوصیات: مثلاً بچے کی فیزیک ،نیچر یعنی طبیعت، رنگ، ہاتھوں پیروں کی بناوٹ، قد، نین نقوش، ذہانت یہاں تک کے آنکھوں اور بالوں کے رنگ اور ہر ہر خصوصیت کا تعین کروموسومز کے یہی 23 جوڑے کرتے ہیں اور انہی 23 میں سے 1 جوڑا جنس کا تعین بھی کرتا ہے، جنس کا تعین کرنے والے کروموسومز کی شکل انگریزی کے حروف ایکس X اور وائے Y سے مشابہت رکھتی ہے تبھی انہیں ایکس اور وائے کروموسومز کہا جاتا ہے- (تصویری مثالیں کمنٹس میں)
؛ X+X = Female Baby
؛ X+Y = Male Baby
ماں کے ڈی این اے میں جنس کا تعین کرنے والے دونوں کروموسومز ہمیشہ XX ہوتے ہیں اس لیے ماں ڈی این اے کا جو بھی آدھا حصہ ٹرانسفر کرے ہر دو صورتوں میں ایکس کروموسومز ہی ٹرانسفر ہوگا،
جبکہ باپ کے ڈی این اے میں جنس کا تعین کرنے والے دو کروموسومز میں سے ایک ہمیشہ X اور دوسرا یا تو X ہوگا یا Y، اس لیے باپ کی طرف سے ڈی این اے کا آدھا ٹرانسفر کیا جانے والا حصہ کبھی تو وائے کروموسوم ٹرانسفر کر دیتا ہے کبھی ایکس، آسان لفظوں میں یہ سسٹم "ٹاس" کی ہی طرح کام کرتا ہے، یعنی بائے چانس، ہیڈ یا ٹیل،

"مرد کی پیدائش کے عمل کی شروعات میں ہمیشہ ایکس کروموسوم ہی نشوونما پاتا ہے اور پہلے پانچ سے چھ ہفتے ہر شخص، جی ہاں ہر شخص عورت ہی کی طرح بنتا ہے اور پھر پینتیس سے چالیس دن کے بعد وائے کروموسوم ایکٹو ہوتا ہے، یوں زنانہ آرگنز کی تخلیق رک جاتی ہے اور مردانہ آرگنز کی تخلیق شروع ہوتی ہے-
مردوں کے سینے پر نظر آنے والے یہ نپلز اسی پیچیدہ تخلیقی عمل کی چغلی کھاتے ہیں-"

اس سب سے یہ بھی ثابت ہوا کہ پیدا ہونے والے بچے کی جنس کا انحصار سو فیصد مرد پر ہوتا ہے لیکن علم و تحقیق سے نا آشنا معاشرے میں طعنے عورت کو دیئے جاتے ہیں- یہاں جب ایک عورت مسلسل لڑکیاں پیدا کرتی ہے تو مرد دوسری عورت تلاش کرتا ہے، حالانکہ سائنسی اصول کے تحت تو عورت کو دوسرا مرد تلاش کرنا چاہئیے : )
اور ہاں.... اب یہ سب کچھ جان لینے کے بعد "آپکو" عورت کو خود سے کمتر سمجھنے سے باز آ ہی جانا چاہیے-

پاکستان کا میڈیا ہمیں سائنس اور ٹیکنالوجی سے دور لے کر جا رہا ہے، ہمارے سو سے زائد ٹیلی ویژن چینلز سائنس اور ٹیکنالوجی کے متعلق کوئی ایک پروگرام دکھانے سے بھی قاصر ہیں، البتہ میڈیا پر فضولیات اور لغویات پےشمار، ایسے میں ہمیں بحیثیت فرد اور بحیثیتِ کمیونٹی سائنس کو سمجھنے اور اس کے متعلق جاننے اور کائنات پر غور فکر کرنے کی ازخود کوشش کرنی ہے

 

  • 1 year later...

کچھ ممبرز مسلسل  رومن اردو میں کمنٹس کر رہے ہیں جن کو اپروول کی بجائے مسلسل ڈیلیٹ کیا جا رہا ہے ان تمام ممبرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یہ کمنٹس رولز کی خلاف ورزی ہے فورم پر صرف اور صرف اردو میں کیئے گئے کمنٹس ہی اپروول کیئے جائیں گے اپنے کمنٹس کو اردو میں لکھیں اور اس کی الائمنٹ اور فونٹ سائز کو 20 سے 24 کے درمیان رکھیں فونٹ جمیل نوری نستعلیق کو استعمال کریں تاکہ آپ کا کمنٹ با آسانی سب ممبرز پڑھ سکیں اور اسے اپروول بھی مل سکے مسلسل رومن کمنٹس کرنے والے ممبرز کی آئی ڈی کو بین کر دیا جائے گا شکریہ۔

  • 3 months later...

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...
URDU FUN CLUB