Rustam Posted August 9, 2011 Share #1 Posted August 9, 2011 پہلے پانی پیو تحقیق کے مطابق کھانے سے پہلے پانی پینے سے وزرن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کھانے سے پہلے پانی پینے سے وزرن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ورجینیا میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جو افراد وزن کم کرنا چاہتے ہیں اگر وہ دن میں تین بار کھانا کھانے سے پہلے دو گلاس پانی پئیں تو وہ کم از کم تین کلو وزن کم کر سکتے ہیں۔ سائنسدانوں نے یہ تجربہ اڑتالیس افراد پر کیا جنہیں بارہ دن کے لیے دو گروپوں میں تقسیم کردیا گیا تھا۔ تحقیق کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف جہاں پانی پینے سے کیلوریز کم ہوتی ہیں وہیں ضرورت سے زیادہ پانی پینے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ تحقیق کاروں نے اپنی دریافت بوسٹن میں نیشنل میٹنگ آف دی امریکن کیمیکل سوسائٹی کے سامنے پیش کی ہیں۔ پہلے گروپ نے کم کلیوری والا کھانا کھایا تھا اور کھانے سے پہلے پانی نہیں پیا تھا۔ دوسرے گروپ نے بھی کم کیلوری والا کھانا کھایا لیکن کھانے سے پہلے دو گلاس پانی پیا تھا۔ جن لوگوں نے کھانے سے پہلے پانی پیا تھا انہوں نے تقریبا بارہ کلو وزن کم کیا جب کہ جنہوں نے پانی نہیں پیا انہوں نے تقریبا نو کلو وزن کم کیا۔ اس سے پہلے ایک تحقیق میں پایا گیا تھا کہ جو درمیانی اور زیادہ عمر کے لوگ کھانے سے پہلے پانی پیتے ہیں وہ کم کھانا کھاتے ہیں جس کے نتیجے میں دوسروں کے مقابلے وہ پچھتر فی صد کم کیلوری کھاتے ہیں۔ ورجینیا ٹیک یونیورسٹی میں اس تحقیق میں حصہ لینے والے پروفیسر برانڈ ڈیوی کا کہنا ہے ’لوگوں کو وزن کم کرنے کے لیے چینی والی ڈرنکس سے زیادہ پانی پینا چاہیے‘۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے ' ڈائٹ ڈرنکس' یا وہ ڈرنکس جن میں مصنوعی چینی ہوتی ہے اس سے بھی وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ Link to comment
(._.)Milestone(._.) Posted August 9, 2011 Share #2 Posted August 9, 2011 Very Nice Post G... Informative Thread... Keeppp It Upppp Thanks.. Link to comment
Horny Jasmin Posted August 9, 2011 Share #3 Posted August 9, 2011 waoo yar boht he nice information d hai ap nay to,, thnx for shring Link to comment
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now