خدا حافظ ونڈوز ایکس پی۔۔۔ - Worlds General Knowledge - URDU FUN CLUB Disable Screen Capture Jump to content
URDU FUN CLUB

Recommended Posts

Posted

خدا حافظ ونڈوز ایکس پی۔۔۔
مائیکروسافٹ کی جانب سے8اپریل کو ونڈوز ایکس پی کی سپورٹ اور اپ ڈیٹس بند کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

آج سے ساڑھے بارہ سال قبل مائیکرو سافٹ کا عظیم آپریٹنگ سسٹم ونڈوز ایکس پی لانچ کیا گیا تھا، جس نے کمپیوٹرز کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا تھا۔ تاریخ کے مطابق اب تک کا سب سے بہترین اور سب سے زیادہ مشہور آپریٹنگ سسٹم ونڈوز ایکس پی ہی ہے۔اور آج بارہ سال بعد بھی دنیا کے ایک تہائی سے زیادہ کمپیوٹرز پر ونڈوز ایکس پی ہی انسٹال ہے۔
آ ج 8اپریل 2014ء کوونڈوز ایکس پی کا خاتمہ کیا جا رہا ہے ، اورآج کے بعد مائیکروسافٹ کی طرف سے ونڈوز ایکس پی کے سسٹمز کیلئے مزید اپ ڈیٹس اور سپورٹ فراہم نہیں کی جائے گی۔ جن کمپیوٹرز پر ونڈوز ایکس پی انسٹال ہیں وہ چلتے رہیں گے، لیکن مائیکروسافٹ اب ونڈوز ایکس پی کو مزید اپ ڈیٹ نہیں کرے گا، جس کے بعد یہ آپریٹنگ سسٹم اسی حالت میں چلتے رہیں گے ، بغیر کسی تبدیلی کے۔
مائیکروسافٹ کی طرف سے اپنے آپریٹنگ سسٹمز کیلئے سکیورٹی اپ ڈیٹس جاری کئے جاتے رہتے ہیں۔ جنکی بدولت نئے وائرس اور میل وئیرز وغیرہ سے صارفین بچے رہتے ہیں۔ لیکن ونڈوز ایکس پی کی سپورٹ اور اپ ڈیٹس ختم ہونے کے بعد اب صارفین یقینا بڑی پریشانی میں مبتلا ہو جائیں گے، اور انہیں اپنے سسٹمز کو اپ گریڈ کرنا ہوگا۔
مائیکروسافٹ کی طرف سے یہ انتہائی اقدام اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 8کی فروخت میں اضافہ کرنے کیلئے اٹھایا گیا ہے ۔ مائیکروسافٹ کی کوشش ہے کہ زیاہ سے زیادہ صارفین ونڈوز 8استعمال کریں۔
ایکس پی ایک شاندار آپریٹنگ سسٹم تھا، اور رہے گا، ہمیں اُمید ہے کہ کروڑوں صارفین اسے اگلی کئی دہائیوں تک ضرور استعمال کرتے رہیں گے۔ کیونکہ ابھی تک ونڈوز ایکس پی جیسا تیزاور آسان آپریٹنگ سسٹم تیار نہیں کیا جا سکا، اور نہ ہی ایسا آپریٹنگ سسٹم تیار ہونے کی اُمید ہے۔

کچھ ممبرز مسلسل  رومن اردو میں کمنٹس کر رہے ہیں جن کو اپروول کی بجائے مسلسل ڈیلیٹ کیا جا رہا ہے ان تمام ممبرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یہ کمنٹس رولز کی خلاف ورزی ہے فورم پر صرف اور صرف اردو میں کیئے گئے کمنٹس ہی اپروول کیئے جائیں گے اپنے کمنٹس کو اردو میں لکھیں اور اس کی الائمنٹ اور فونٹ سائز کو 20 سے 24 کے درمیان رکھیں فونٹ جمیل نوری نستعلیق کو استعمال کریں تاکہ آپ کا کمنٹ با آسانی سب ممبرز پڑھ سکیں اور اسے اپروول بھی مل سکے مسلسل رومن کمنٹس کرنے والے ممبرز کی آئی ڈی کو بین کر دیا جائے گا شکریہ۔

  • 4 weeks later...
Posted

 یار گرو میں خود اس موضوع پہ تھریڈ بنانے والا تھا۔ لیکن یہاں آکے پتہ چلا کہ تم نے پہلے ہی یہ تھریڈ بنا رکھا ہے۔ تو اب اپنی نگارشات میں یہیں پیش کیے دے رہا ہوں ۔ الگ سے تھریڈ بنانے کی اب کوئی وجہ باقی نہیں رہتی۔


 ہاں تو تم نے بات ہی ایسی کر دی ہے کہ اب جو جو ونڈوز ایکس پی استعمال کر رہا ہے وہ فکرمند ہوجائے گا۔


اس پوری کہانی کے پیچھے کا بیک ڈور سین مجھے پتہ ہے۔۔ یہاں اس لیے شئیر نہیں کررہا کہ فائدہ کچھ نہیں۔


تاہم یہ بات واقعاً صحیح ہے کہ ونڈوز ایکس پی جیسا بہترین سسٹم اب نہیں آنے کا۔جس طرح لوگ ونڈوز ایکس پی کے زمانے میں بھی ونڈوز 98 کو تلاش کرتے رہتے تھے۔ اُسی طرح اب چند برسوں میں ونڈوز 8 اور اس سے آگے کے ورژن آجانے کے بعد لوگ ونڈوز ایکس پی کو تلاش کرتے نظر آئیں گے۔


 


یہاں میں ایک بات واضح کردوں۔۔ کہ عام یوزر،،کے لیے ونڈوز ایکس پی ہی سب سے بہترین سسٹم تھا۔ یہ میرا خود کا ذاتی تجربہ ہے گو کہ اب میں خود ونڈوز ایکس پی استعمال نہیں کرتا۔ تاہم اُس کی ڈی وی ڈیز کو سنہری یادوں کی طرح اپنے پاس محفوظ رکھا ہے۔


 


ونڈوز سیون اور ایٹ نے تو حقیقت میں کمپیوٹر کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ اور یہ صرف اب امراء کے استعمال کے آپریٹنگ سسٹم بن چکے ہیں۔ 


آپ لوگ حیران ہوگے کہ آخر میں ایسا کیوں کہہ رہا ہوں؟


 کمپیوٹر سے تھوڑا بہت شغف رکھنے والے اس بات کا پوری طرح ادراک رکھتے ہیں کہ


کمپیوٹر کو چلانے کے لیے جہاں پروسیسر اور ریم کی ضرورت ہوتی ہے وہیں ہارڈ دسک کی ضرورت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔


 


ایکس پی اور اُس کے بعد آنے والے سسٹمز میں یہی فرق ہے


ایکس پی میں ضرورت کے مطابق انسٹالیشن ہو جاتی تھی۔ اور کمی بیشی کی گنجائش تھی۔ مزید یہ کہ ایکس پی پروسیسر اور ریم کے ساتھ ساتھ ہارڈ ڈسک پر بوجھ بھی نہیں تھی۔


جب کہ نئے ورژن کی انسٹالیشن (ٹٹے جلا کر رکھ دیتی ہے)۔ بولے تو فالتو کی فائلیں جن کا عام طور پر استعمال ہوتا نہیں انہیں بھی انسٹال کر کے ہارڈ ڈسک کی ایم سی ( یعنی کہ۔۔۔۔ سمجھ تو گئے ہوں آپ سب لوگ) کردیتی ہے۔


پھر اُس پر مزید برآں ونڈوز اپڈیٹ۔۔ آئے دن ہوتی رہتی ہے۔ اور پوری کی پوری ہارڈ ڈسک اپڈیٹ سے ہی بھر جاتی ہے۔


 


تو ضرورت اس امر کی ہے۔۔ کہ جو جو ایکس پی استعمال کر رہا ہے وہ ایکس پی ہی استعمال کرے ۔۔ مزید اپڈیٹ نہ ملنے کی دھمکیوں سے نہ ڈرے۔ کیوں کہ اتنے خاص اپڈیٹ ہوتے بھی نہیں کہ جن کے نہ ملنے سے گویا زندگی اور موت کا مسئلہ بن جائے کسی کے لیے۔


 


کہنے کو تو اور بھی بہت کچھ رکھا ہے کہنے کو۔۔ مگر اپنی بات کو اختصار کے ساتھ یہیں ختم کرتا ہوں اور نیک تمناؤں کے ساتھ خداحافظ کہتا ہوں آپ سب کو اس امید پر کہ آپ لوگ واقعتا جواب ضرور دیں گے۔


 


والسلام راجہ شاہی

  • 5 weeks later...

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...
URDU FUN CLUB