Administrators Administrator Posted February 12, 2014 Administrators #1 Posted February 12, 2014 فیس بک پر ہمدردی کے اظہار کے لئے ایک نیا بٹن فیس بک کے بارے میں خبر ہے کہ وہ تعزیت ، ہمدردی یا دکھ کے اظہار کے لئے sympathy بٹن پر کام کرتی رہی ہے۔ اس وقت فیس بک صارفین کو صرف لائک کا بٹن میسر ہے۔ جس کا استعمال ہر اسٹیٹس پر بہت نامناسب ثابت ہوسکتا ہے۔ مثلاً اگر کوئی صارف اپنی اسٹیٹس اپ ڈیٹ میں والدین کے انتقال کی خبر لگائے اور اس کے دوست اسے لائک کریں تو یہ صورت حال کافی خفگی پیدا کرسکتی ہے۔ اس لئے اکثر صارفین اسٹیٹس پر تبصرہ کرکے اپنے دکھ یا تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ فیس بک صارفین کا ایک عرصے سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ فیس بک لائک کےبٹن کے ساتھ ناپسندیدگی کے اظہار کے لئے بھی کوئی بٹن مہیا کرے۔ لیکن فیس بک نے اب تک ایسے کسی بٹن کو شامل کرنے کا ارادہ ظاہر نہیں کیا ہے۔ سمپتھی بٹن کے بارے میں علم كمپیشن ریسرچ ڈے کے دوران اس وقت ہوا جب ایک شائق نے سوال و جواب کے سیشن کے دوران سوال پوچھا کہ اگر کوئی فرد کسی کے عزیز کے انتقال کی اطلاع کو لائک کرے تو یہ ٹھیک نہیں ہوگا۔ کیا فیس بک اس میں کوئی تبدیلی کرے گا؟اس کے جواب میں فیس بک کے انجینئر ڈین موریئلو نے کہا کمپنی کے ایک دوسرے انجینئر نے فیس بک ہیک اوتھون کے دوران سمپتھی بٹن کا منصوبہ پیش کیا تھا جو صارفین کو کسی اسٹیٹس کو لائک کرنے کے بجائے اس پر ہمدردی کا اظہار کرنے کی سہولت دیتا تھا۔ فیس بک نے اس سمپتھی بٹن کو عام کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا۔ لیکن یہ بات دلچسپ ہے کہ فیس بک میں کی جانے والی اکثر تبدیلیاں ہیک اوتھون کے دوران پیش کئے گئے آئیڈیاز کی بدولت ہی ہوتی ہیں۔ لہذا یہ امید کی جاسکتی ہے کہ مستقبل میں شاید کبھی فیس بک یہ سمپتھی بٹن عام کردے۔ 4
irfan1397 Posted February 12, 2014 #3 Posted February 12, 2014 GOOD OPTION HO GA AGER AISA HO JAYE . 1
(._.)Milestone(._.) Posted March 1, 2014 #5 Posted March 1, 2014 Acha Option hai isy hona chaiye nice post janab
hasnain Posted September 7, 2014 #6 Posted September 7, 2014 mein ne suna tha k ye button add kr dia gia hy....
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now